Chemistry class 10thClass Matric Part 2 Notes

Matric Part 2 Class 10th chemistry Unit 15 Urdu Medium

Matric Part 2 Class 10th chemistry Unit 15 Urdu Medium on newsongoogle.com by Bilal Articles

باب نمبر 15: پانی

سوال 1: پانی کی چار خصوصیات تحریر کیجیے۔

جواب 1۔ خالص پانی شفاف، بے رنگ ، بے بو اور بے ذائقہ مائع ہے۔

2۔ یہ نیوٹرل ہوتا ہے۔ اس کا لٹمس پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔

3 سمندر کی سطح پر اس کا فریزنگ پوائنٹ 0°C اور بوائلنگ پوائنٹ 1000 C ہے۔

404 پر اس کی ڈینسٹی زیادہ سے زیادہ ہوتی ہے جو کہ 1gcm3 ہے۔

سوال 2: پانی کا وقوع بیان کیجیے۔

جواب دنیا کے گل پانی کا 97 فیصد حصہ سمندری پانی پر مشتمل ہے۔ باقی %20 پانی گلیسیر ز ، آئس کیپس ، اور %1 زمینی پانی اور سطحی پانی ( دریاؤں، جھیلوں، ندیوں) کی صورت میں موجود ہے۔ یہ آبی بخارات کی شکل میں اعمو سفیر میں بھی موجود ہے۔

سوال 3: پانی یونیورسل سولوپینٹ کیوں ہے؟

جواب پانی تمام منرلز کو حل کر سکتا ہے اس لیے یہ یونیورسل سولو ینٹ کہلاتا ہے۔ اشیا کو حل کرنے کی صلاحیت پانی کی دو خصوصیات کی وجہ سے ہے۔

1۔ پانی کے مالیکیول کی پولیریٹی 2 غیر معمولی ہائیڈ روجن بانڈ نگ کی صلاحیت

سوال 4: کیپلری ایکشن کیا ہے ؟

جواب یہ وہ عمل ہے جس میں زمینی پودوں میں پانی جڑ سے پتوں تک اوپر چڑھتا ہے۔

سوال 5: پانی کی ہارڈینس کی وجوہات کیا ہیں ؟

جواب بارش کا پانی اطمو سفیر سے کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کر لیتا ہے۔ کاربن ڈائی آکسائیڈ ملا یہ پانی جب مٹی کی تہوں سے گزرتا ہے تو یہ کیلسیم اور میگنیشیم کے ان سولیبل کار بو نیٹس کو سولیبل بائی کاربونیٹ میں تبدیل کر دیتا ہے۔ یہ پانی کیلیم اور میگنیشیم کے کلورائیڈز اور سلفیٹس کو بھی حل کر دیتا ہے۔ ان سائٹس کی موجودگی پانی کو ہارڈ بنا دیتی ہے۔

سوال 6: ہارڈ واٹر کے نقصانات تحریر کیجیے۔

جواب:

1۔ ہارڈ واٹر سے واشنگ مشین میں رکاوٹ ہوتی ہے اور صابن کی زیادہ مقدار استعمال ہوتی ہے۔

2۔ ہارڈ واٹر پینے سے معدے میں خرابی پیدا ہوتی ہے۔

3۔ ہارڈ واٹر سٹیم انجنوں، بوا لمر اور ٹربائنز میں استعمال کے لیے نامناسب ہے۔

سوال 7: پانی کے سخت پن کو دور کرنے کے طریقوں کے نام لکھئے۔

جواب پانی کی ہارڈ نیس کو دور کرنے کے طریقے درج ذیل ہیں:

ٹمپریری ہارڈ نیس کو ختم کرنا: 

1۔ بوائل کرنے سے پرمانینٹ ہارڈ نیس کو ختم کرنا: 

2- کلارک کا طریقہ

1۔ واشنگ سوڈا استعمال کر کے

2۔ سوڈیم زیولائٹ استعمال کر کے

سوال 8: سکم (Scum) کی تعریف کیجیے۔

جواب کیلیم اور میگنیشیم آئنز صابن کے مالیکیول کے ساتھ ری ایکٹ کرتے ہیں اور فیٹی ایسڈ کے کیلسیم اور میگنیشیم سالٹس کا ان سولیبل رسوب بناتے ہیں جو سکم (Scum) کہلاتا ہے۔

سوال 9: بوالمر سکیلز سے کیا مراد ہے ؟ اس کو کیسے ختم کیا جاتا ہے؟

جواب ہارڈ واٹر بوامر میں استعمال کے لیے نامناسب ہے کیونکہ اس میں موجود ان سولیبل کیلیسیم اور میگنیشیم سالٹس ان کے اندر لیئر بنا لیتے ہیں جنہیں بوا مر سکیلز کہتے ہیں۔ ان سائٹس کی لیئر کو آئن ایچینچ کے طریقہ سے ختم ختم کیا جا سکتا ہے۔

سوال 10: ڈومیسٹک افلیو نٹس کیا ہیں؟

جواب گھریلو آلودہ پانی میں سبزیوں اور خوراک کے ویسٹ ، کوڑا کرکٹ ، بوتلیں ، کیمیکل ، صابن اور ڈیٹر جنٹس وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔ اس میں بیماریوں کا سبب بننے والے مائیکروبز بھی ہوتے ہیں۔ یہ ان سولیبل امیور ٹیز ڈومیسٹک افلیو نٹس

کہلاتے ہیں۔

سوال 11: واٹر پلوشن کیا ہوتی ہے ؟

جواب پانی کی پلوشن سے مراد پانی کے ذخائر کی آلودگی ہے۔ جس کی وجہ سے پانی قابل استعمال نہیں رہتا۔ یہ اس وقت واقع ہوتی ہے جب افلیو نٹس کے ساتھ پلوٹینٹس کو بھی براہ راست یا بالواسطہ پانی کے ذخائر میں شامل کر دیا جاتا ہے۔

سوال 12: انڈسٹریل افلیو نٹس کے دو نقصانات لکھئے۔

جواب:

1۔ یہ پانی کی کوالٹی خراب کرتے ہیں۔

2۔ یہ پانی کی آکسیجن حل کرنے کی صلاحیت کو بھی کم کر دیتے ہیں جس سے ایکو ٹک لائف اور ایکو سسٹم متاثر ہوتا ہے۔

سوال 13: ہیضہ کی بیماری پر مختصر نوٹ لکھئے۔ ہیضہ کے وائرس کا نام لکھئے۔

جواب ہیضہ ایک بیکٹیریا ” وائبرس کولر ا ” کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماری ہے جو کہ پلوٹڈ واٹر میں پایا جاتا ہے۔ ہیضہ شدید ڈائیریا کا سبب بن سکتا ہے اور مہلک ثابت ہو سکتا ہے۔

سوال 14: پانی کی وجہ سے پیدا ہونے والی کوئی چار بیماریوں کے نام لکھئے۔

جواب پانی کی وجہ سے پیدا ہونے والی چار بیماریوں کے نام درج ذیل ہیں:

ڈائیریا کی بیماریاں، پیچش، ہیضہ اور ٹائیفائیڈ۔

سوال 15: پر قان کیا ہے ؟

جواب پر قان خون میں بائل پگمنٹس کی زیادتی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ ہو جاتی ہیں۔ جگر کام کرنا چھوڑ دیتا ہے اور آنکھیں پر مریض تھکن اور کمزوری محسوس کرتا ہے۔

سوال 16: فلوروسیس اور ٹائیفائیڈ پر نوٹ لکھئے۔

جواب فلوروسیس فلوروسیس ایک بیماری ہے جو بہت زیادہ مقدار میں فلورائڈ استعمال کرنے سے پیدا ہوتی ہے ۔ یہ ہڈیوں اور دانتوں کے خراب ہونے کا باعث بنتی ہے۔ ٹائیفائیڈ : ٹائیفائیڈ بیکٹیریا سے پیدا ہونے والی ایک خطر ناک بیماری ہے جو پلوٹڈ واٹر یا اس سے تیار کردہ خوراک سے پھیلتی ہے۔

سوال 17: واٹر بورن (Water Borne) بیماریوں سے کیا مراد ہے؟

جواب ایسی بیماریاں جو پلوٹڈ واٹر پینے یا اس سے تیار کردہ خوراک کھانے سے ہوتی ہیں واٹر بورن بیماریاں کہلاتی ہیں۔ مثال کے طور پر ہیضہ، یر قان وغیرہ۔

سوال 18: پانی میں پولر اشیا کے حل ہونے کی وجہ کونسی فورسز ہیں؟

جواب پانی میں پولر اشیا کے حل ہونے کی وجہ پانی کے مالیکیول اور کمپاؤنڈ کے آئن میں موجود ڈائی پول فور سز ہیں۔

سوال 19: پانی میں نان پولر کمپاؤنڈ حل کیوں نہیں ہوتے؟

جواب کیونکہ ان میں پولر سائڈ زیا بانڈز نہیں ہوتے اور پانی کے مالیکیول انہیں کشش نہیں کر سکتے۔ مثلاً گریس اور بینزین وغیرہ پانی میں حل نہیں ہوتے۔

سوال 20: پانی میں شوگر اور الکوحل کیسے حل ہوتے ہیں؟

جواب شوگر اور الکوحل میں OH گروپ کی وجہ سے پانی کے ساتھ ہائڈروجن بانڈ نگ بن جاتی ہے اور یہ پانی میں حل ہو جاتے ہیں۔

سوال 21: پانی میں چونے کا پتھر کیسے حل ہوتا ہے؟

جواب بارش کا پانی جب نیچے آتا ہے تو اعمو سفیر سے CO2 جذب کرتا ہے۔ یہ CO ملا پانی جب مٹی کی تہوں سے گزرتا ہے تو کیلیم اور میگنیشیم کے ان سولیبل کار بو نیٹس کو بائی کار بو نیٹس میں تبدیل کر دیتا ہے۔

سوال 22: سوفٹ اور ہارڈ واٹر میں موازنہ کیجیے۔

جواب سوفٹ واٹر صابن کے ساتھ اچھا جھاگ بناتا ہے جبکہ ہارڈ واٹر صابن کے ساتھ جھاگ نہیں بناتا۔

سوال 23: ڈیٹر جنٹس کے نقصانات بیان کیجیے۔

جواب ڈیٹر جنٹس نان۔ بائیو ڈی گریڈ ایبل ہیں۔ جب ڈیٹر جنٹس ملا پانی ندیوں، تالابوں اور جھیلوں وغیرہ میں شامل ہوتا ہے تو واٹر پلوشن کا باعث بنتا ہے۔ ڈیٹر جینٹس کی وجہ سے ابھی تیزی سے نشو و نما پاتے ہیں۔ الجی کے پودے ختم ہونے پر بیکٹیریا ان کو ڈی کمپوز کرتے ہیں اور اس طرح پانی کی آکسیجن کم کر دیتے ہیں۔

سوال 24: بائیوڈی گریڈ ایبل اور نان بائیوڈی گریڈ ایبل اشیا میں کیا فرق ہے؟

جواب بائیوڈی گریڈ ایبل اشیا ک مائیکر و آرگنز مز ڈی کمپوز کر سکتے ہیں مثلا کار بوہائیڈریٹس اور پروٹین۔ جبکہ نان بائیوڈی گریڈ  ایل مائیکر و آرگنز مز ڈی کمپوز نہیں کر سکتے مثلاً پلاسٹک اور گلاس۔

سوال 25: پیسٹی سائڈز کیوں استعمال کیے جاتے ہیں؟

جواب پیسٹی سائڈز پیسٹس کو مارنے یا قابو کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ یہ پیسٹس کیڑے مکوڑے ، سنڈیاں، ,وائر سز یا فنجائی بھی ہو سکتے ہیں۔

سوال 26: پانی کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماریوں کی وجوہات کیا ہیں؟

جواب پانی کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماریوں کی وجوہات مندرجہ ذیل ہیں:

1 – مائیکر و آرگیزم مثلاً بیکٹیریا اور وائرس 2 زہریلے مادے مثلاً مرکری ، لیڈ وغیرہ۔

سوال 27: پانی کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے کیسے محفوظ رہا جا سکتا ہے؟

جواب 1۔ پینے کا پانی صاف ہونا چاہیے۔ 

2۔ سیوریج کا سینٹری سسٹم اچھا ہونا چاہیے۔ 

3۔ پیسٹی سائڈز اور دوسرے کیمیکلز کے استعمال پر سخت کنٹرول کیا جانا چاہیے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!
Enable Notifications OK No thanks