Chemistry class 10thClass Matric Part 2 Notes

Matric Part 2 Class 10th chemistry Unit 14 Urdu Medium

Matric Part 2 Class 10th chemistry Unit 14 Urdu Medium on newsongoogle.com by Bilal Articles

باب نمبر 14: الموسفیر

سوال 1: زمین کتنے قدرتی سسٹمز پر مشتمل ہے؟ ان کے نام لکھئے۔

 جواب زمین درج ذیل چار سسٹمز پر مشتمل ہے: لیتھو سفیر ، ہائڈرو سفیر ، ایٹمو سفیر اور بائیو سفیر

سوال 2: CO صحت کے لیے نقصان دہ کیسے ثابت ہوتی ہے؟ 

جواب

 CO ہوا کا ایک پلوٹینٹ ہے۔ بہت زیادہ زہریلی گیس ہونے کی وجہ سے یہ صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ بے رنگ  اور بے بو ہونے کی وجہ سے اس کی موجودگی کو فوری اور آسانی سے محسوس نہیں کیا جا سکتا۔ جب یہ سانس کے

ذریعے اندر جاتی ہے تو آکسیجن کی نسبت زیادہ تیزی سے ہیمو گلوبن کے ساتھ ری ایکٹ کرتی ہے۔ جس کی وجہ سے جسم کو آکسیجن کی سپلائی میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔ CO گیس کی زیادہ کنسٹریشن کی وجہ سے سر درد اور تھکاوٹ ہو جاتی ہے۔

سوال 3: گلوبل وارمنگ کے اثرات تحریر کیجیے۔

جواب 1۔ ہوا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اضافے کے نتیجے میں ہر سال تقریباً 0.05 ایمو سفیرک ٹمپریچر میں اضافہ ہو رہا ہے۔

 ۔ یہ ایٹمو سفیرک سرکولیشن میں اہم تبدیلیوں کا باعث بن رہا ہے۔ جس کی وجہ سے موسموں میں تبدیلیاں پیدا ہو رہی ہیں۔ 

انتہائی شدید موسم عام اور سابقہ کی نسبت شدت سے واقع ہو رہے ہیں۔

سوال 4: نائٹرک آکسائیڈ کیسے پیدا ہوتا ہے؟

جواب  نائٹرک آکسائیڈ

(NO) فضا میں بجلی کی چمک سے پیدا ہوتا ہے۔ انٹرنل ممبحن انجنز ، تھرمل پاور سٹیسنز یا فیکٹریز میں فوسل فیولز کے جلانے کے باعث نائٹروجن اور آکسیجن کے براہ راست ملاپ سے نائٹروجن مونو آکسائیڈ گیس بنتی ہے 

سوال 5: ایسنڈرین کے دو اثرات لکھئے۔

جواب 1- ایسنڈرین عمارتوں اور مجسموں کے ماربل اور چونے کے پتھروں میں موجود کیلیسیم کاربونیٹ پر حمل کرتی ہے جس کی وجہ سے یہ عمارات اور مجسمے اپنا حسن اور چمک دمک کھو دیتے ہیں۔

ایسنڈرین زمین کی ایسیڈیٹی میں اضافہ کرتی ہے جس کی وجہ سے اس قسم کی زمین میں بہت سی فصلیں اور پودے صحیح طریقے سے نشو و نما نہیں پاسکتے۔

سوال 6: انسٹریشن کیا ہے اور فالتو مواد کو جلانا کیسے ہوا کی پلوشن کا باعث بنتا ہے؟

جواب فالتو مواد کو جلانے والی بھٹی میں بہت زیادہ ٹمپریچر (6500 سے 1100) کے در میان ناکارا اور فالتو مادوں کو جلانے کا عمل انسٹریشن کہلاتا ہے۔ انسنریشن کا عمل ان کو ایش، فلو گیسز اور حرارت میں تبدیل کر دیتا ہے۔ اگرچہ یہ ناکارہ مادوں کے والیوم کو کم کر دیتا ہے لیکن یہ انتہائی زہریلی گیسز اور زہریلی راکھ پیدا کرتے ہیں۔ فلو گیسز میں ڈائی آکسنز، سلفر ڈائی آکسائیڈ ، کاربن ڈائی آکسائیڈ ، کاربن مونو آکسائیڈ اور ہائڈروکلورک ایسڈ شامل ہیں۔

سوال 7: اوزون اور اوزون ہول کی تعریف کیجیے۔

جواب اوزون تین آکسیجن ایٹمز پر مشتمل آکسیجن کی ایلوٹوپک قسم ہے۔ جبکہ وہ ریجن جہاں اوزون ختم ہو جاتی ہے اوزون ہول کہلاتا ہے۔

سوال 8: اوزون انسانی زندگی کے لیے مفید ہے۔ وجہ بیان کیجیے۔ / اوزون کا فنکشن بیان کیجیے۔

جواب یہ زمین کو سورج سے آنے والی الٹراوائلٹ شعاعوں سے بچاتی ہے۔ الٹراوائلٹ ریڈی ایشنز جلد کے کینسر کا باعث بن سکتی ہیں۔ پس سٹریٹو سفیر میں موجود اوزون لیئر زمین پر موجود زندگی کے لیے مفید ہے۔

سوال 9: ٹروپوسفیر میں ٹمپریچر کے کم ہونے کے مظہر کی وضاحت کیجیے۔

جواب ٹروپوسفیر میں کاربن ڈائی آکسائیڈ اور واٹر ویپرز سورج کی ویزیبل شعاعوں کو گزرنے دیتی ہیں لیکن زمین کی سطح سے اٹھنے والی انفراریڈ شعاعوں کو جذب کر کے اعمو سفیر کو گرم کرتی ہے۔ جیسے جیسے بلندی میں اضافے سے ان گیسز کی کنسنٹریشن بتدریج کم ہوتی ہے اسی لحاظ سے ٹمپریچر میں بھی 6°C فی کلومیٹر کی شرح سے کمی ہوتی ہے۔

سوال 10: ایسنڈرین کس طرح زمین کی ایسیڈیٹی میں اضافہ کرتی ہے؟

جواب ہوا میں موجود سلفر اور نائٹروجن کے آکسائڈ ز بارش کے پانی سے مل کر سلفیورک ایسڈ اور نائٹرک ایسڈ میں تبدیل ہو کر زمین میں پہنچتے ہیں اور اس میں جذب ہو کر اس کی ایسیڈیٹی بڑھا دیتے ہیں۔

سوال 11: اوزون کے خاتمے کے دو اہم اثرات بیان کیجیے۔

جواب  1۔ یہ پودوں کے لائف سائیکل کو تبدیل کر کے فوڈ چین کو ناکارہ کر سکتی ہے۔

۔ اوزون لیئر کی تباہی سے سورج کی الٹراوائلٹ ریڈی ایشنز زمین تک پہنچ کر جلد کے کینسر کا باعث بنتی ہیں۔

سوال 12: الموسفیرک ماس کا 75 فیصد ٹروپوسفیر میں کیوں پایا جاتا ہے؟

جواب  الحمو سفیر کے ماس کا 75 فیصد پہلے 11 کلومیٹر میں موجود ہے کیونکہ سطح زمین کے قریب گیسوں کی کنسنٹریشن زیادہ ہے جبکہ ٹروپوسفیر 12 کلو میٹر بلند ہے یعنی یہ زمین کی سطح سے 12 کلو میٹر تک ہے۔

سوال 13: کلوروفلوروکار بنز سے اوزون کی لیئر کو کیسے نقصان پہنچتا ہے ؟ ری ایکشن لکھئے۔

جواب اوزون کی تباہی کا بنیادی باعث کلوروفلورو کار بنز ہیں۔

(CFC) یہ ایئر کنڈیشنرز اور ریفریجریٹرز میں ٹھنڈک پیدا کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

سوال 14: ایمو سفیر اور ماحول میں فرق بیان کیجیے۔

جواب ایمو سفیر زمین کے گرد موجود مختلف گیسوں کا غلاف ہے۔ جبکہ ماحول سے مراد کسی جاندار کے ارد گرد کا ماحول ہے جس میں ہوا، پانی، مٹی اور دوسری تمام جاندار اشیا شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!
Enable Notifications OK No thanks