Chemistry class 10thClass Matric Part 2 Notes

Matric Part 2 Class 10th chemistry Unit 16 Urdu Medium

Matric Part 2 Class 10th chemistry Unit 16 Urdu Medium on newsongoogle.com by Bilal Articles

باب نمبر 16: کیمیکل انڈسٹریز

سوال 1: الیکٹرو میگنیٹک سیپریشن کیا ہے ؟

جواب الیکٹرو میگنیٹک سیپریشن کے عمل میں الیکٹرو میگنٹس یا میگنیٹک سیپریٹرز کی مد د سے میگنیٹک اور کو نان میگنیٹک امیور ٹیز سے الگ کیا جاتا ہے۔ اور کے پاؤڈر کو دو رولرز پر حرکت کرتے ہوئے لیدر بیلٹ پر ڈالا جاتا ہے جن میں سے ایک رولر میگنیٹک ہوتا ہے۔ اور کا میگنیٹک حصہ بیلٹ سے چمٹ کر ذرا آگے جا کر گرتا ہے۔ جبکہ نان میگنیٹک حصہ بیلٹ کے نیچے پہلے گر جاتا ہے۔

سوال 2: گینگ اور میٹلر جی کی تعریف کیجیے۔

جواب منرلز میں موجود زمینی اور دوسری امیور تیز گینگ کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ بڑے پیمانے پر طبعی یا کیمیائی پروسیسر کی مدد سے اور سے میٹل کو خالص حالت میں حاصل کرنے کا پروسس میٹلر جی کہلاتا ہے۔

سوال 3: فروتھ فلوٹیشن کا عمل بیان کیجیے۔

جواب: فراتھ فلوٹیشن پروسس اور اور گینگ کے پارٹیکلز کے بالترتیب آئل اور پانی سے تر ہونے کی صلاحیت کی بنا پر کیا جاتا ہے۔ اور پارٹیکلز ترجیحا پائن آئل سے اور گینگ پارٹیکلز پانی سے تر ہو جاتے ہیں۔ زیادہ پریشر سے ہوا گزرنے پر اور کے پارٹیکلز ہلکا ہونے کی وجہ سے سطح پر جھاگ کی شکل میں آجاتے ہیں اور انہیں نتھار لیا جاتا ہے جبکہ گینگ کے پارٹیکلزٹینک کے نچلے حصے میں جمع ہو جاتے ہیں۔

سوال 4: منرلز کیا ہیں ؟

جواب: زمین کی سطح کے نیچے پائے جانے والے قدرتی ٹھوس میٹر یلیز ، جو میٹلز اور زمین کی امیور ٹیز کی یکجا حالت کے کمپاؤنڈز پر مشتمل ہوں منرلز کہلاتے ہیں۔

سوال 5: سمیٹنگ پر اس کیا ہوتا ہے

جواب:روسٹڈ اور کو سینڈ فلکس اور کوک کے ساتھ ہوا کی موجودگی میں بلاسٹ فرنس میں مزید گرم کرنا سمیٹنگ کہلاتا ہے۔ جلنے کے دوران بہت زیادہ ہیٹ خارج ہوتی ہے۔

سوال 6: بیسیمیر ائزیشن کیا ہے ؟

جواب: ” پگھلے ہوئے میٹے کو ناشپاتی نما بیسمیر کنورٹر میں مزید گرم کرنا بیسمیر ائزیشن کہلاتا ہے۔

سوال 7: گریویٹی سیپریشن کیا ہے ؟

جواب مٹیلک اور اور گینگ پارٹیکلز کو ڈینسٹیز کی بنیاد پر علیحدہ کرنے کا پروسس گریویٹی سیپریشن کہلاتا ہے۔ اس پروسس میں اور میں موجود بھاری میٹل کا پاؤڈر نیچے بیٹھ جاتا ہے جبکہ گینگ کے ہلکے پارٹیکلز پانی کے ساتھ بہہ جاتے ہیں۔

سوال 8: میٹل کو ریفائن کیسے کیا جاتا ہے؟ یا الیکٹر وریفائنگ کے پروسس کی وضاحت کیجیے۔

جواب: نا خالص میٹلز کو ریفائن کرنے کا سب سے زیادہ استعمال ہونے والا پروسس الیکٹر ولا سز ہے۔ مثال کے طور پر کاپر کی الیکٹر ولیٹک ریفائنگ ٹینک میں کی جاتی ہے۔ اس ٹینک میں کا پر سلفیٹ کا سلوشن ہوتا ہے جس میں دو الیکٹروڈزہوتے ہیں ان میں سے ایک ناخالص کا پر میٹل کا اینوڈ ہوتا ہے اور دوسر اخالص کا پر جو بطور کیتھوڈ کام کرتا ہے۔

سوال 9: بلسٹر کا پر کیا ہوتا ہے؟

جواب: بیسمرائزیشن کے عمل میں پچھلے ہونے کا پر کو کنورٹر سے ریت کے سانچوں میں منتقل کر کے ٹھنڈا کیا جاتا ہے۔ اس میں حل شدہ گیسز باہر نکلے ہوئے اس کی سطح پر بلسٹر ز بنا دیتی ہیں۔ اس وجہ سے اسے بلسٹر کا پر کہا جاتا ہے۔ یہ تقریباً

98 فیصد خالص ہوتا ہے۔ اسے الیکٹر ولا سنز سے مزید صاف کیا جاتا ہے۔

سوال 10: سالوے پروسس کے چار فوائد تحریر کیجیے۔

جواب: 1۔ یہ ایک سستا پروسس ہے کیونکہ اس کے را میٹر یلیز بہت کم قیمت میں دستیاب ہیں۔

2۔ کاربن ڈائی آکسائیڈ اور امو نیا دوبارہ بنائی اور استعمال کی جاتی ہے۔ 

3۔ انتہائی خالص سوڈیم کاربونیٹ حاصل ہوتا ہے

 4- پروسس پلوشن سے پاک ہے، کیونکہ ویسٹ صرف کیلسیم کلورائڈ کا سلوشن بنتا ہے

سوال 11: یوریا کیا ہے اس کا فارمولا لکھئے۔

جواب یہ ایک سفید کر سٹلائن آرگینک کمپاؤنڈ ہے۔ اس میں کسی بھی دوسرے نائٹروجین میں فرٹیلائزر کی نسبت نائٹروجن کی زیادہ مقدار موجود ہوتی ہے۔ یہ بے ضر ر ہے اور تمام قسم کی فصلوں اور زمینوں کے لیے مفید ہے۔ یوریا کو پوری

دنیا میں ایگریکلچر سیکٹر میں وسیع پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ اہم کیمیکلز کی تیاری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس کا زیادہ تر حصہ ( تقریبا 90 فیصد ) فرٹیلائزر کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔

سوال 12: یوریا کی تیاری کے لیے امونیا کیسے بنایا جاتا ہے؟

جواب: امونیا ہیبر پروسیس کے زریعے تیار کی جاتی ہے۔ ایک والیوم نائٹروجن (ہوا سے) اور تین والیومز ہائڈروجن

(میٹھین اور سٹیم کو گرم نکل کیٹالسٹ پر گزار کر حاصل کی جاتی ہے) کو 4500 ٹمپر بچر اور atm 200 پریشر

کے ساتھ گرم آئرن (Fe) کیٹالسٹ کے اوپر سے گزارنے سے حاصل ہوتی ہے۔

سوال 13: یوریا کی گرینو لیشن پر نوٹ تحریر کیجیے۔

جواب: اس مرحلے میں مائع یوریا کے گرینیولز بنانے کے لیے خشک کیا جاتا ہے۔ جب ٹاور میں بہت زیادہ پریشر پر اوپر سے مائع یوریا کو سپرے کیا جاتا ہے اور نیچے سے گرم ہوا کا کرنٹ داخل کیا جاتا ہے تو یہ خشک ہو کر گرینولز میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ اسے مارکیٹ میں بھیجنے کے لیے سٹور کر لیا جاتا ہے۔

سوال 14: پٹرولیم کی ریفائنگ کیسے کی جاتی ہے؟

جواب پٹرولیم (کروڈ آئل) کو اس کے مفید پروڈکٹس میں علیحدہ علیحدہ کرنا اس کی ریفائٹنگ کہلاتا ہے اور یہ فریکسنہ ڈسٹیلیسن سے کی جاتی ہے۔ فریکسنل ڈسٹیلیسن کا اصول ان فریکشنز میں کمپاؤنڈز کے بوائلنگ پوائنٹس کے فرق کے لحاظ سے علیحدگی پر مبنی ہے۔ کم بوائلنگ پوائنٹس رکھنے والے فریکشنز پہلے اور زیادہ بوائلنگ پوائنٹس والے فریکشنز بعد میں بوائل ہو کر الگ ہوتے ہیں۔ ہر فریکشن کے بخارات کو الگ جمع کیا جاتا ہے اور پھر کنڈنس کیا جاتا ہے۔

سوال 15: کروڈ آئل اور ریزیڈیول آئل میں کیا فرق ہے؟

جواب: قشر ارض کے نیچے لاکھوں سال پہلے دفن شدہ مردہ پودوں اور جانوروں کی ڈی کمپوزیشن سے گہرے بھورے رنگ کا آئل بن گیا۔ اس آئل کو کروڈ آئل کہتے ہیں۔ پٹرولیم کی فریکسنل ڈسٹیلیسن کے بعد وہ آئل جو 400°C ٹمپریچر پر و پورائز نہیں ہو تا جمع کر لیا جاتا ہے اور ریزیڈیول آئل کہلاتا ہے۔ 

سوال 16: فریکسنل ڈسٹیلیسن کی تعریف کیجیے۔ یا اصول لکھئے۔

جواب: کروڈ آئل کو ریفائنریز میں صاف کیا جاتا ہے۔ ریفائٹنگ پروسس میں کروڈ آئل کے مکسچر کو کئی مفید پروڈکٹس ( فریکشنز) میں علیحدہ علیحدہ کر کے حاصل کیا جاتا ہے ۔ جو ان کے بوائلنگ پوائنٹس میں فرق کی بناء پر ہوتا ہے۔

سوال 17: فراتھ فلوٹیشن پروسس میں پائن آئل کا کیا کردار ہے؟

جواب: فراتھ فلوٹیشن میں اور پارٹیکلز کو تر کرنے کے لیے پائن آئل استعمال کیا جاتا ہے زیادہ پریشر سے ہوا گزارنے پر اور کے پار ٹیکر بلاک ہونے کی وجہ سے سطح پر جھاگ کی شکل میں آجاتے ہیں اور انہیں نتھار لیا جاتا ہے۔

سوال 18: مختلف میٹلر جیکل آپریشنز کے نام لکھئے۔

جواب: 1۔ اور کی کنسنٹریشن 2 میٹل کی کنسٹریشن 3 میٹل کی ریفائننگ

سوال 19: سالوے پروسس کا اصول کیا ہے ؟

جواب: سالوے پروسس کی بنیاد سوڈیم بائی کاربونیٹ کی 1500 پر پانی میں بہت ہی کم سو لیبلٹی ہے۔ جب سوڈیم کلورائیڈ کے امونیکل سلوشن میں سے CO2 گیس گزاری جاتی ہے تو صرف سوڈیم بائی کاربونیٹ کار سوب بنتا ہے۔

سوال 20: پرویم کس طرح جتا ہے ؟

جواب پٹرولیم قشر ارض کے نیچے لاکھوں سال پہلے دفن شدہ مردہ پودوں اور جانوروں کی ڈی کمپوزیشن سے بنتا ہے۔

سوال 21: کروڈ آئل اور ریزیڈیول آئل میں کیا فرق ہے؟

جواب: قشر ارض کے نیچے لاکھوں سال پہلے دفن شدہ مردہ پودوں اور جانوروں کی ڈی کمپوزیشن سے گہرے بھورے رنگ کا آئل بن گیا۔ اس آئل کو کروڈ آئل کہتے ہیں۔ پٹرولیم کی فریکسنل ڈسٹیلیسن کے بعد وہ آئل جو اس ٹمپریچر پرویپورائز نہیں ہو تا جمع کر لیا جاتا ہے اور ریزیڈیول آئل کہلاتا ہے۔

سوال 22: ڈرائی کلیننگ میں کون سی پٹرولیم فریکشن استعمال ہوتی ہے؟

جواب گیسولین یا پٹرول ڈرائی کلیننگ میں استعمال ہوتی ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!
Enable Notifications OK No thanks