Class Matric Part 2 NotesPhysics class 10th

Matric Part 2 Class 10th Physics Unit 18 Urdu Medium

Matric Part 2 Class 10th Physics Unit 18 Urdu Medium on newsongoogle.com by Bilal Articles

اب نمبر18: اٹامک اینڈ نیوکلیئر فزکس

سوال 01: ایٹم اور نیو کلیئس کسے کہتے ہیں؟

جواب ایٹم مادے کا چھوٹے سے چھوٹا ذرہ ہے۔ یونانی زبان میں ایٹم کا مطلب ہے ” نا قابل تقسیم “۔ رور فورڈ نے 1911ء میں دریافت کیا کہ ایٹم کا ایک مرکزی حصہ ہے جسے نیو کلیئس کہتے ہیں۔ نیو کلیئٹس پروٹونز اور نیوٹرونز پر مشتمل ہوتا ہے، جنہیں مجموعی طور پر نیو کلیونز بھی کہا جاتا ہے۔ 

سوال 2: اٹامک نمبر کسے کہتے ہیں ؟ فارمولا بھی لکھئے۔

جواب نیو کلیکس میں موجود پروٹونز کی تعداد کو چارج نمبر یا اٹامک نمبر کہتے ہیں اور اسے حرف سے ظاہر کیا جاتا Zہے۔

سوال 3: اٹامک ماس نمبر کی تعریف کریں اور فارمولا بھی لکھئے۔

جواب نیو کلیئس میں موجود نیو کلیونز کی تعداد کو اٹامک ماس نمبر کہا جاتا ہے اور اسے حرف

A سے ظاہر کیا جاتا ہے۔

سوال 04: نیو کلیائڈ کا علامتی اظہار بتائیے۔

جواب علامتی طور پر نیو کلیائڈ کو

X 2 سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر ہائڈروجن کے ایسے نیوکلیائڈز جن کے نیو کلیئٹس میں

صرف ایک پروٹون اور ایک الیکٹرون ہوتا ہے اس کو H سے ظاہر کرتے ہیں۔

سوال 5: آکسوٹوپس کی تعریف کریں اور مثال دیں۔

جواب کسی ایلیمنٹ کے ایسے ایٹمز جن کا اٹامک نما ٹوپس کہلاتے ہیں۔ نمبر کی تین ان کے کسی میں موجود نیوٹرونز کی تعداد مختلف ہو، 

سوال 6: نیچرل ریڈیو ایکٹیویٹی سے کیا مراد ہے؟

جواب نیچرل ریڈیو ایکٹیویٹی ایک ایسا عمل ہے جس کے ذریعے غیر قیام پذیر نیوکلیائی سے قدرتی طور پر خود بخود ریڈی ایشنز خارج

ہوتی رہتی ہیں۔

 سوال 7: ریڈیو ایکٹو ایلیمنٹس کی تعریف کیجیے۔

جواب ایسے ایلیمنٹس جن سے ریڈی ایشنز خارج ہوتی ہیں ریڈیو ایکٹو ایلیمنٹس کہلاتے ہیں مثلا یورینیم، پلاٹینم اور ریڈیم وغیرہ۔

سوال 8: ریڈی ایشنز کی اقسام کے نام لکھیں۔

جواب ریڈیو ایکٹیویٹی کے نتیجے میں تین اقسام کی ریڈی ایشنز خارج ہوتی ہیں۔ ان کو الفا، بیٹا اور گیماریڈی ایشنز کہتے ہیں۔

سوال 9: الفا پارٹیکلز کیا ہوتے ہیں ؟ خصوصیات بیان کریں۔

جواب جو ریڈی ایشنز بائیں طرف مڑ جاتی ہیں ان کو الفا ریڈی ایشنز کہتے ہیں۔

سوال 10: بیٹا پر ٹیکلز کیا ہوتے ہیں؟ خصوصیات بیان کریں۔

جواب جو ریڈی ایشنز دائیں طرف کو مڑ جاتی ہیں ان کو بیٹا ریڈی ایشنز کہتے ہیں۔

خصوصیات:

بیٹاریڈی ایشنز زیادہ انرجی کے الیکٹرونز پر مشتمل ہوتی ہیں

ان کی سپیڈ قریبا روشنی کی سپیڈ کے برابر ہوتی ہے۔

سوال 11: گیما پارٹیکلز کیا ہوتے ہیں ؟

جواب کچھ ریڈی ایشنز سیدھی رہتی ہیں لہذا ان پر کوئی میگنیٹک فورس عمل نہیں کرتی کیونکہ ان پر کوئی چارج نہیں ہو تا۔ ان ریڈی

ایشنز کو گیماریز کہتے ہیں۔

 خصوصیات بیان کریں۔

 گیماریز روشنی کی سپیڈ سے چلنے والے انرجی کے پیکٹس یعنی فوٹونز پر مشتمل ہوتی ہیں۔

روشنی کے موجی کے نظریہ کے مطابق، گیماریز ایسی الیکٹرو میگنیٹک ویوز ہیں بیٹا مار فیلم جو غیر قیام پذیر نیو کلیائی سے خارج ہوتی ہیں۔

ان کی فریکونسی زیادہ اور ویو لینگتھ کم ہوتی ہے۔

سوال 12: بیک گراؤنڈ ریڈی ایشنز کیا ہوتی ہیں ؟

جواب ایٹما سفیئر میں مختلف ریڈیو ایکٹو اشیاء کی وجہ سے موجود ریڈی ایشنز بیک گراؤنڈ ریڈی ایشنز کہلاتی ہیں۔ زمین پر ہر جگہ پتھروں، مٹی، پانی اور ہوا میں ریڈیو ایکٹو ایلیمنٹس موجود ہیں اور نیچرل ریڈیو ایکٹیویٹی کی وجہ سے بیک گراؤنڈ ریڈی ایشنز پیدا ہوتی ہیں۔

سوال 13: کاسمک ریڈی ایشنز سے کیا مراد ہے؟

جواب زمین اور اس پر بسنے والی تمام جاندار چیزیں بیرونی خلا سے بھی ریڈی ایشنز حاصل کرتی ہیں۔ ان ریڈی ایشنز کو کا سمک ریڈی ایشنز کہتے ہیں جو کہ ابتدائی طور پر پروٹونز، الیکٹرونز، الفا پارٹیکلز اور بڑے نیو کلیائی پر مشتمل ہوتی ہیں۔

سوال 14: نیوکلیئر ٹرانس میوٹیشن کسے کہتے ہیں؟

جواب ایسا طبعی مظہر جس میں پیرنٹ ایلیمنٹ کے غیر قیام پذیر نیو کلیا نڈ ز قیام پذیر ڈاٹر نیو کلیائڈز میں تبدیل ہو جاتے ہیں، نیو کلیئر ٹرانس میوٹیشن کہلاتا ہے۔

سوال 15: الفا “ڈی کے ” کی وضاحت کریں۔

جواب ایسا نیو کلیئر ری ایکشن جس میں نیو کلیئس میں سے الفا پارٹیکل خارج ہو الفا ” ڈی۔ کے ” کہلاتا ہے۔

سوال 16: بیٹا “ڈی کے ” کی وضاحت کیجیے۔

جواب ایسانیو کلیئر ری ایکشن جس میں نیو کلیٹس میں سے بیٹا پار ٹیکل خارج ہو بیٹا ڈی کے ” کہلاتا ہے۔

سوال 17: گیما “ڈی کے ” کی وضاحت کیجیے۔

جواب ایسا نیو کلیئر ری ایکشن جس میں گیماریز خارج ہوتی ہیں گیما “ڈی کے ” کہلاتا ہے

سوال 18: باف لائف سے کیا مراد ہے؟ کی باف لائف لکھئے۔

جواب وہ وقت جس کے دوران غیر قیام پذیر ریڈیو ایکٹو نیوکلیائی کی آدھی تعداد ٹوٹ کر قیام پذیر نیو کلیائی میں تبدیل ہو جاتی ہے، باف لائف کہلاتی ہے۔ کاربن – 14 کی باف لائف 5730 سال ہے۔

سوال 19: ریڈیم – 226 کی باف لائف کیا ہے ؟

جواب: ریڈیم – 226 کی ہاف لائف 1620 سال ہے۔

سوال 20: قیام پذیر نیو کلیائی کسے کہتے ہیں ؟

جواب: ایسے نیوکلیائی جو قدرتی طور پر ریڈی ایشنز خارج نہیں کرتے ، قیام پذیر نیو کلیائی کہلاتے ہیں۔ قیام پذیر نیوکلیائی کا اٹامک نمبر 1 سے 82 تک ہوتا ہے۔

سوال 21: غیر قیام پذیر نیوکلیائی کی تعریف کریں۔

جواب ایسے ایلیمنٹس جن کا اٹامک نمبر 82 سے زیادہ ہو اور وہ قدرتی طور پر ریڈی ایشنز خارج کرتے ہیں غیر قیام پذیر نیوکلیائی کہلاتے ہیں۔

سوال 22: ریڈیو ایکٹو آئسو ٹوپس یا ریڈیو آئسو ٹوپس کی تعریف کریں۔

 جواب آرٹی فیشل طریقہ سے بنائے جانے والے ایلیمینٹس ریڈیو ایکٹو آکسو ٹوپس یاریڈیو آکسو ٹو پیس کہلاتے ہیں۔ 

سوال 23: ریڈیو آکسوٹوپس کے استعمالات تحریر کریں۔

جواب  ریڈیو آئسو ٹوپس کو میڈیکل، انڈسٹری اور زراعت میں کئی کار آمد مقاصد کے لئے بکثرت استعمال کیا جارہا ہے۔ مختلف شعبہ جات میں ریڈیو آکسو ٹوپس کے استعمال مندرجہ ذیل ہیں

(i) ٹریسرز (ii) میڈیکل ٹریٹمنٹ (iii) کاربن ڈیٹنگ

سوال 24: ٹریسرز کیا ہوتے ہیں؟

جواب ریڈیو ایکٹو ٹریسرز ایسے کیمیکل کمپاؤنڈز ہیں جن میں ریڈیو آئسو ٹوپ کی کچھ مقدار پائی جاتی ہے۔ یہ انسان کے جسم ، جانوروں اور پودوں میں کیمیکل ری ایکشن کے میٹا بولزم کی نوعیت معلوم کرنے کے لئے استعمال  کیے جاتے ہیں۔

سوال 25: فریرز کے استقالات تحریر کریں

 ریر کے استعمالات درج ذیل ہیں

جواب: میڈلین، صنعت اور زراعت کے شعبہ میں ٹریسر استعمال کیے جاتے ہیں۔

دماغ میں رسولی کی نشاندہی کے لئے فاسفورس 32 استعمال کیا جاتا ہے۔

آئیوڈین 131سے تھائی رائیڈ گلینڈ کی مانٹرنگ کی جاتی ہے۔

 صنعتی شعبوں میں مشینری کے خراب حصے کی نشاندہی کے لئے ٹریسر ز استعمال کیے جاتے ہیں۔

زراعت کے شعبہ میں ریڈیو فاسفورس – 32 کو یہ جاننے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے کہ پودا کتنی مقدار میں فاسفیٹ کھاد جذب کرتا ہے جو ان کی نشوونما کے لئے اہم جزو ہے۔

سوال 26: میڈیکل ٹریٹمنٹ میں ریڈیو آئسوٹوپس کا استعمال تحریر کریں۔

جواب مختلف بیماریوں کے علاج کے لئے ریڈیو آکسوٹو پس، نیو کلیئر میڈیسن کے طور پر بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔ مثال کے طور پر کو بالٹ – 60 کینسر زدہ سیلز اور ٹیومر کے علاج کے لئے استعمال کیا جاتا  ہے۔ ریڈی ایشنز مریض میں کینسر زدہ سیلز اور ٹیومر کو تباہ کر دیتی ہے۔

سوال 27: کاربن ڈیٹنگ میں ریڈیو آکسوٹوپس کا استعمال تحریر کریں۔

جواب ایٹا سفیئر میں ریڈیو ایکٹو کاربن – 14 کی معمولی مقدار موجود ہوتی ہے۔ زندہ پودے کاربن ڈائی آکسائیڈ استعمال کرتے ہیں اور اس لیے کچھ حد تک ریڈیو ایکٹو بن جاتے ہیں۔ جانور پودوں کو بطور خوراک استعمال کرتے ہیں۔ جانوروں سے ریڈیو ایکٹو  کاربن – 14 انسانوں میں بھی منتقل ہو جاتی ہے۔

سوال 28: نیو کلیئر فشن ری ایکشن کی تعریف کریں۔

جواب: اگر یورینیم کے بھاری نیو کلیئس

(235-U) پرست رفتار (کم انرجی ) نیوٹرونز کی بوچھاڑ کی جائے تو یورینیم کا نیو کلیکس ست رفتار نیوٹرونز کو جذب کر کے دو چھوٹے نیو کلیائی میں ٹوٹ جاتا ہے۔ یہ ری ایکشن نیو کلیئر فشن ری ایکشن کہلاتا ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!
Enable Notifications OK No thanks