Class Matric Part 2 NotesPhysics class 10th

Matric Part 2 Class 10th Physics Unit 17 Urdu Medium

Matric Part 2 Class 10th Physics Unit 17 Urdu Medium on newsongoogle.com by Bilal Articles

باب نمبر17: انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی

سوال 1: انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی سے کیا مراد ہے؟ مراد

جواب انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی انفارمیشن کو منتقل کرنے، وصول کرنے، پروسیس کرنے اور اس میں اصلاح کرنے کا ایک الیکٹرونک سسٹم ہے۔ دو شعبوں یعنی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کا مجموعہ ہے۔

سوال 2: انفارمیشن ٹیکنالوجی سے کیا مراد ہے؟

جواب انفارمیشن کو کارآمد مقاصد کے لئے سٹور کرنے، تری میں لانے اور دوسروں تک پہنچانے کا سائنسی طریقہ کار، انفارمیشن ٹیکنالوجی  کہلاتا ہے۔

سوال 3: ٹیلی کمیونیکیشن سے کیا مراد ہے؟

جواب وہ طریقہ کار جو دور دراز علاقوں تک فوری انفار میشن بہم پہنچانے کے لئے استعمال ہوتا ہے، ٹیلی کمیونیکیشن کہلاتا ہے۔

سوال 4: کمپیوٹر بیسڈ انفارمیشن سسٹم کے کمپو ٹینٹس کون سے ہیں؟

جواب کمپیوٹر بینڈ انفارمیشن سسٹم  پانچ حصوں سے مل کر بنتا ہے۔ یہ تمام حصے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کمپونینٹس کہلاتے ہیں جو کہ مندرجہ ذیل ہیں:

ہارڈ ویئر(i)

سوفٹ ویئر(ii)

ڈیٹا(iii)

طریقہ کار(iv)

افراد(V)

سوال 5: انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کمپو نینٹس کے فنکشنز بتائیے: ہارڈ ویئر، سوفٹ ویئر، ڈیٹا، طریقہ کار اور افراد۔

جواب سمارٹ نوٹس ہی فزکس برائے جماعت دہم (سمارٹ سلیبس)

ہارڈویئر ہارڈویئر کا تعلق مشینری سے ہوتا ہے۔  cpu ان پٹ اور آؤٹ پیٹ ڈیوائسز ، سٹوریج ڈیوائسز اور(i)

کمیونی کیشن ڈیوائسز پر مشتمل ہوتا ہے۔

سوفٹ ویئر: سوفٹ ویئر سے مراد کمپیوٹر پروگرامز اور ان کو سپورٹ کرنے والے مینولز ہیں۔(ii)

ڈیٹا: ایسے حقائق اور اشکال ہیں جن سے بذریعہ پروگرامز کارآمد انفارمیشن حاصل کی جاتی ہے۔(iii)

طریقہ کار: یہ ہدایات اور قوانین کا مجموعہ ہے جو انفارمیشن سسٹم کو ڈیزائن کرنے اور استعمال کرنے کے لیے بنائے جاتے ہیں۔ 

افراد: کو کارآمد بنانے کے لیے افراد کی ضرورت ہوتی ہے۔ افراد سوفٹ ویئر کو ڈیزائن کرتے اور ان کو چلاتے ہیں۔(v)

سوال 6: انفارمیشن کے بہاؤ سے مراد ہے۔

جواب انفارمیشن کا الیکٹرونک اور آپٹیکل ڈیوائسز کے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونا ہے۔

سوال 7:  کمیونیکیشن سسٹم کے اہم کمپو ٹینٹس کون سے ہیں؟

جواب کمیونیکیشن سسٹم کے تین اہم کمپو ٹینٹس ہیں۔ یہ ٹرانسمٹر ، ٹرانسمیشن چینل اور رسیور ہیں۔

. ٹرانسمٹر ان پٹ سگنل کو پروسیس کرتا ہے۔

. ٹرانسمیشن چینل ایس میڈیم ہے جو سنت کو سورس سے منزل تک بھیجا ہے۔ یہ دوائر ، کو ایکسل کیبل، ایک ریڈیو یو

یا آپٹیکل فائبر کیبل کی شکل میں ہو سکتا ہے

سوال 8: لائٹ سگنلز کو آپٹیکل فائبر کے ذریعے کیسے بھیجتے ہیں؟

جواب روشنی کی ہیم کی شکل میں سگنلز بھیجنے کے لیے آپٹیکل فائبر کو بطور ٹرانسمیشن چینل استعمال کرتے ہیں۔ روشنی آپٹیکل فائبر کے ایک سرے سے اس طرح داخل ہوتی ہے کہ اینگل آف انسیڈ نیس، کریٹیکل اینگل سے بڑا ہو۔ اس سے روشنی فائبر میں مکمل طور پر رفلیکٹ ہو جاتی ہے۔ روشنی کی بیم مسلسل ہونے والے ٹوٹل انٹر تل رفلیکشن کی وجہ سے فائبر میں حرکت کرتی ہوئی دوسرے سرے تک پہنچ جاتی ہے۔

سوال 9: انٹرنیٹ کسے کہتے ہیں؟

جواب جب دنیا کے بہت سے کمپیوٹرز کو ایک دوسرے کے ساتھ کمیونیکیشن مقاصد کے لئے مربوط کر دیا جائے تو اسے انٹر نیٹ کہتے ہیں۔ دوسرے لفظوں میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ انٹرنیٹ کمپیوٹر نیٹ ورکس کا ایسا جال ہے جو پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے۔

سوال 10: انٹرنیٹ کی خدمات کیا ہیں ؟

 جواب انٹر نیٹ کی دو بنیادی خدمات ہیں

 ویب بروزنگ: یہ ذریعہ صارفین کو ویب بروزر استعمال کر کے ویب پیچ دیکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

 ای میل: اس کے ذریعے لوگ ایک دوسرے کو پیغام بھیج سکتے ہیں اور وصول کر سکتے ہیں۔

سوال 11: براؤزرز کیا ہے ؟

جواب براؤزر ایک ایسا عمل ہے جو ویب کو ونڈو فراہم کرتا ہے۔ تمام براؤزرز انفارمیشن کے صفحات کو اکٹھا کر کے دنیا بھر کی ویب سائٹس پر ظاہر کرنے کے لئے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ آج کل مارکیٹ میں زیادہ مقبول براؤزرز میں انٹر نیٹ ایکسپلورر، ورلڈ ، پیرا، سفاری ، موزیلا فائر فوکس اور کروم وغیرہ شامل ہیں۔

سوال 12: انٹرنیٹ کا استعمال کن چیزوں میں ہوتا ہے؟

 جواب انٹرنیٹ کے استعمال کی فہرست درج ذیل ہے : رابطہ کا تیز ترین ذریعہ ہی انفارمیشن کا بڑا ذریعہ ہی تفریح کا ذریعہ ہی سوشل میڈیا تک رسائی آن لائن سروسز ای کامرس م ای لرننگ

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!
Enable Notifications OK No thanks