Class Matric Part 2 NotesPhysics class 10th

Matric Part 2 Class 10th Physics Unit 16 Urdu Medium

Matric Part 2 Class 10th Physics Unit 16 Urdu Medium on newsongoogle.com by Bilal Articles

باب نمبر16: بنيادى اليكترونكس

سوال 1: اینالاگ مقداریں کسے کہتے ہیں ؟

جواب ایسی مقدار میں جن کی قیمت ایک تسلسل کے ساتھ تبدیل ہو یا ایک جیسی رہے، اینالاگ مقداریں کہلاتی ہیں۔

مثالیں وقت ، پریشر اور فاصلہ وغیر ہ اینالاگ مقداریں ہیں۔ S

سوال 2: اینالاگ الیکٹرونکس سے کیا مراد ہے ؟

 جواب الیکٹرونکس کا وہ شعبہ جوالے سرکٹس مشتمل ہو جو داروں کے مطالعہ کے لئے لاگ الیکٹرونکس کہتے ہیں۔

سوال 3: ڈیجیٹل مقداروں سے کیا مراد ہے؟

جواب ایسی مقداریں جن کی قیمتیں عدم تسلسل کے انداز سے تبدیل ہوں ڈیجیٹل مقدار میں کہلاتی ہیں۔ ڈیجیٹل مقداروں کو دیجٹس اور نمبر ز میں بیان کیا جاتا ہے۔

سوال 4: ڈیجیٹل الیکٹرونکس کی تعریف کریں۔

جواب الیکٹرونکس کا وہ شعبہ جو ڈیجیٹل مقداروں کو پروسیس کرتا ہے، ڈیجیٹل الیکٹرونکس کہلاتا ہے۔

سوال 5: اینالاگ سگنل سے کیا مراد ہے؟

جواب ایک تسلسل کے ساتھ تبدیل ہونے والے سگنل کو اینالاگ سگنل کہتے ہیں۔ مثلاً آلٹر نیلینگ وولٹیج کی قیمت زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم (5) قیمتوں کے درمیان ایک تسلسل سے تبدیل ہوتی ہے۔

سوال 6: ڈیجیٹل سگنل کی تعریف کریں۔

جواب ایسا سگنل جس کی صرف دو ہی خاص قیمتیں ہوں ، ڈیجیٹل سگنل کہلاتا ہے۔ مثلاً سکوائر ویو شکل کا سگنل ایک ڈیجیٹل سگنل ہے۔ V+ اور کم وولٹیج OV بلند و نتیج ہے۔

سوال 7: اینالاگ ٹو ڈیجیٹل کنورٹر کی تعریف کریں۔

جواب ایسا سرکٹ جو اینالاگ سگنل کو ڈیجیٹل سگنل میں تبدیل کرتا ہے، اینالاگ ٹوڈیجیٹل کنورٹر کہلاتا ہے۔

سوال 8: ڈیجیٹل ٹو اینالاگ کنورٹر سے کیا مراد ہے؟

جواب ایسا سرکٹ جو ڈیجیٹل سگنل کو اینالاگ سگنل میں تبدیل کرتا ہے، ڈیجیٹل ٹو اینالاگ کنورٹر

(DAC) کہلاتا ہے۔

سوال 9: ڈیجیٹل الیکٹرونکس کے دو استعمال تحریر کریں۔

جواب: ڈیجیٹل الیکٹرونکس کے استعمال درج ذیل ہیں

ماڈرن ٹیلی فون سسٹم ، ریڈار سسٹم، نیول اور کا میڈیکل ڈیوائسز گھر یلو اپلائنسز

سوال 10: بائنری ویری ایبلز سے کیا مراد ہے؟

جواب ایسی چیزیں جن کی صرف دوہی حالتیں ممکن ہوں بائنری ویری ایبلز کہلاتی ہیں۔ ان بائنری ویری ایبلز کو ڈیجٹس 0 اور1 سے ظاہر کیا جاتا ہے۔

 سوال 11: ٹروتھ ٹیبل کیا ہے ؟

جواب ان پٹ اور آؤٹ پیٹ حالتوں کو جب بائنری شکل میں لکھتے ہیں تو اس کو ٹروتھ ٹیبل کہتے ہیں۔ اس کا انحصار بولیئن الجبرا پر ہوتا ہے۔

سوال 12: الجبرا آف لاجکس کسے کہتے ہیں؟

جواب جارج بولے نے ایک مخصوص الجبرا ایجاد کیا جسے بولیئن الجبر ایا الجبرا آف لاجکس کہتے ہیں۔ یہ ریاضی کی ایک شاخ ہے جس کا تعلق لاجک ویری ایبلز سے ہے۔ بولیئن الجبرا میں ہم ایسی ویری ایبلز کا مطالعہ کرتے ہیں جن کی صرف دو حالتیں ہوتی ہیں: صحیح یا غلط۔

سوال 13: تین یونیورسل لاجک گیٹس کون کون سے ہیں؟

جواب اینڈ گیٹ، آرگیٹ اور ناٹ گیٹ یونیورسل لاجک گیٹس ہیں۔

سوال 14: اینڈ گیٹ کی تعریف کریں۔

جواب ایسا سرکٹ جو اینڈ آپریشن کی تعمیل کے لئے استعمال ہوتا ہے ، اس کو اینڈ گیٹ کہتے ہیں۔

سوال 15: آرگیٹ کیا ہے ؟

 جواب ایسا الیکٹرونک سرکٹ جو آر آپریشن کی تعمیل کے لئے استعمال ہوتا ہے، آر گیٹ کہلاتا ہے۔

سوال 16: ناٹ گیٹ کے کہتے ہیں؟

جواب تعمال ہوتا ہے، ناٹ گیٹ کہلاتا ہے۔ ناٹ گیٹ کے بنیادی ایسا الیکٹرونک سرکٹ جو ناٹ آپریشن کی تعمیل کے ۔ لاجک آپریشن کو انورشن یا کمپلی مینٹیشن کہتے ہیں اس لیے ناٹ گیٹ کو (Inverter) بھی کہا جاتا ہے۔

سوال 17: نینڈ گیٹ کیا ہے؟

جواب جب اینڈ گیٹ کی آؤٹ پیٹ پر ناٹ گیٹ اپلائی کرتے ہیں تو نینڈ گیٹ حاصل ہوتا ہے۔

سوال 18: نارگیٹ کسے کہتے ہیں؟

جواب جب آرکیٹ کی آؤٹ پٹ پر ناٹ گیٹ اپلائی کرتے ہیں تو نار گیٹ حاصل ہوتا ہے۔

سوال 19: لاجک گیٹس کے استعمال تحریر کیجیے۔

جواب  ہم الیکٹرونک سرکٹس میں مختلف کام سر انجام دینے کے لیے لاجک گیٹس استعمال کرتے ہیں۔

کمپیوٹر ، کیلکولیٹر اور ڈیجیٹل ڈائری میں استعمال کیے جاتے ہیں۔ (ii) سیفٹی آلارم اور آلارم گیٹ میں استعمال کیے جاتے ہیں۔

سوال 20: تعریفیں لکھئے

آر آپریشن(i)

اینڈ آپریشن(ii)

نٹ آپریشن(ii)

نینڈ آپریشن(iv)

نار آپریشن(v)

جواب

آر آپریشن: ایسا آپریشن جو سرکٹ میں موجود کسی ایک سوئچ کے بند ہونے سے مکمل ہو جائے آر آپریشن کہلاتا ہے۔ (i)

اینڈ آپریشن: ایسا آپریشن جو کسی سرکٹ میں موجود سارے سوچ بند ہونے سے مکمل ہو اینڈ آپریشن کہلاتا ہے اگر ایک بھی سورج کھلا ہو تو آپریشن میں ہوتا نہیں ہو

ناٹ آپریشن: ناٹ آپریشن بو لیکن الجبرا کی ویری ایبل کی حالت کو تبدیل کر دیتا ہے مثال کے طور پر بولیئن ویری ایل کی قیمت 1 کو 0 اور 0 کو 1 بنا دیتا ہے۔

نینڈ آپریشن: جب اینڈ آپریشن پر ناٹ آپریشن اپلائی کر دیا جائے تو نینڈ آپریشن حاصل ہوتا ہے۔ 

نار آپریشن: جب آر آپریشن پر ناٹ آپریشن اپلائی کرتے ہیں تو نار آپریشن حاصل ہوتا ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!
Enable Notifications OK No thanks