Class Matric Part 2 NotesPhysics class 10th

Matric Part 2 Class 10th Physics Unit 13 Urdu Medium

Matric Part 2 Class 10th Physics Unit 13 Urdu Medium on newsongoogle.com by Bilal Articles

باب نمبر13: الیکٹروسٹیٹکس

سوال 1: الیکٹروسٹیٹک انڈکشن کی تعریف کریں۔

جواب  ایسے مظہر کو جس میں کسی چارج شدہ جسم کی موجودگی کے ذریعے ایک کنڈکٹر کو چارج کیا جاتا ہے ، الیکٹروسٹیٹک انڈکشن کہتے ہیں۔

سوال 2: کولمب کے قانون کی تعریف کریں۔

جواب  کولمب کے قانون کے مطابق ” دو چارج شدہ اجسام کے درمیان کشش یا دفع کی فورس ان اجسام پر چارج کی مقدار کے حاصل ضرب کے ڈائر یکٹلی پروپورشنل اور ان کے درمیان باہمی فاصلہ کے  مربع کے انور سلی پروپورشنل ہوتی ہے۔

سوال 3: الیکٹرک فیلڈ انٹینسٹی کی تعریف کریں۔

جواب خلا کے کسی مقام پر الیکٹرک فیلڈ کی شدت کو الیکٹرک فیلڈ انٹینسٹی کہتے ہیں۔

سوال 4: الیکٹرک فیلڈلائنز کی تعریف کریں اور خصوصیات تحریر کریں۔

جواب الیکٹرک فیلڈ میں الیکٹرک انٹینسٹی کی سمت کو لائنز کے ذریعے بھی ظاہر کیا جاتا ہے۔ ان کو الیکٹرک لائنز آف فورس کہتے ہیں۔

الیکٹرک لائنز آف فورس کی خصوصیات

الیکٹرک فیلڈلائنز خیالی لائنز ہیں۔

پوزیٹو چارج کی وجہ سے الیکٹرک لائنز آف فورس کی سمت باہر کی جانب ہوتی ہے جبکہ نیگیٹو چارج کی وجہ سے اندر کی جانب ہوتی ہے۔

لا ئنز آف فورس کا درمیانی فاصلہ الیکٹرک فیلڈ کی شدت کو ظاہر کرتا ہے۔ 

لا ئنز آف فورس کبھی بھی ایک دوسرے کو عبور نہیں کر سکتیں۔

سوال 5: کیا الیکٹرک انٹینسٹی ایک ویکٹر مقدار ہے ؟ اس کی سمت کیا ہو گی ؟

 جواب  جی ہاں، الیکٹرک انٹ جی ہاں، الیکٹرک انٹینسٹی ایک ویکٹر مقدار ہے۔ اس کی سمت مثبت چارج پر عمل کرنے والی فورس کی سمت میں ہو گی اگر ٹیسٹ چارج آزادانہ حرکت کر سکتا ہے تو یہ اس کے زیر اثر الیکٹرک انٹینسٹی کی سمت میں حرکت کرنے لگے گا۔

سوال 6: الیکٹروسٹیٹک پوٹینشل کی تعریف کریں اور فارمولا بھی لکھیں۔

جواب الیکٹرک فیلڈ میں کسی پوائنٹ پر الیکٹرک پوٹینشل ورک کی اس مقدار کے برابر ہوتا ہے جو کہ ایک یونٹ پوزیٹو چارج کو لا محدود فاصلہ سے فیلڈ کے اس  پوائنٹ تک لانے میں کرنا پڑتا ہے۔

سوال 7: وولٹ کی تعریف کریں۔

جواب اگر کسی پوائنٹ پر ایک کو لب چارج کی پوٹینشل انرجی ایک جول ہو تو اس پوائنٹ کا پوٹینشل ایک وولٹ ہو گا۔

سوال 8: پوٹینشل ڈفرینس کیا ہوتا ہے ؟

 جواب دو پوائنٹس کے درمیان پوٹینشل ڈفرینس اس انرجی کے برابر ہوتا ہے جو ایک یونٹ پوزیٹو چارج ایک پوائنٹ سے دوسرے پوائنٹ تک فیلڈ کی سمت میں حرکت کرتے ہوئے منتقل کرتا ہے۔

سوال 9: کپیسٹر کی تعریف کریں۔

جواب چار جز کو سٹور کرنے کے لئے جو آلہ استعمال کیا جاتا ہے اسے کپیسٹر کہتے ہیں۔ یہ دو پیر اہل پہلی دھاتی پلیٹوں پر مشتمل ہوتا ہے جن کا درمیانی فاصلہ بہت کم ہوتا ہے۔ ان پلیٹوں کے درمیان کسی انسولیٹر کی شیٹ یا ہوا ہوتی ہے جس کو ڈائی الیکٹرک کہتے ہیں۔

 سوال 10: ڈائی الیکٹرک کسے کہتے ہیں ؟

جواب کپیسٹر کی دو پلیٹوں کے درمیان کسی انسولیٹر کی شیٹ یا ہوا ہوتی ہے جس کو ڈائی الیکٹرک کہتے ہیں۔

سوال 11: کپیسی ٹینس کی تعریف کریں۔

جواب کسی کپیسٹر کی چارج سٹور کرنے کی صلاحیت کپیسی ٹینس کہلاتی ہے۔ دوسرے لفظوں میں یہ چارج اور الیکٹرک پوٹینشل کی نسبت ہے۔

سوال 12: کپیسی ٹینس کے چھوٹے اور بڑے یونٹس کون سے ہیں؟

جواب

کپیسی ٹینس کا بڑا یونٹ فیریڈ (F) ہے۔ ہم اس کے چھوٹے یونٹس مائیکرو فیریڈ (F) اور پیکو فیریڈ (pF) استعمال کرتے ہیں۔

سوال 13: کپیٹر کو جوڑنے کے طریقوں کے نام لکھیں۔

 جواب کپیسٹر ز کو دو طریقوں سے جوڑا جا سکتا ہے:

– پیرالل طریقہ 2 سیریز طریقہ

سوال 14: کپیسٹرز کی کتنی اقسام ہیں ؟ بیان کریں۔

جواب ڈائی الیکٹرک کے لحاظ سے کمپیٹرز کی دو اقسام ہیں، ویری ایبل کیپیسٹر ز اور فکسڈ کیپیسٹرز۔

ویری ایبل کیپیسٹرز: ویری ایبل کیپیٹرز میں کمپیسی ٹینس کی قیمت کو کم یا زیادہ کیا جا سکتا ہے ، مثلاً ریڈیو سیٹوں میں استعمال ہونے والے کپیسٹرز۔ فکسڈ کپیسٹرز ایسے کپیسٹرز جن کی کپیسی ٹینس کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا فکسڈ کپیسٹر ز کہلاتے ہیں۔ مثلاً پیپر کپیسٹر ز اور ابرق کیپیسٹرز۔

سوال 15: کپیسٹرز کے استعمال تحریر کریں۔

 جواب کپیسٹر ز کا استعمال بہت سی چیزوں میں ہوتا ہے جیسا کہ ٹیبل فین، سیلنگ فین، ایگزاسٹ فین، ائر کنڈیشنرز ، مشین اور اس کے علاوہ کمپیوٹر کے الیکٹرونک سرکٹ میں بھی استعمال ہوتے ہی ائر کولر ، واشنگ

سوال 16: کیا سیریز طریقہ سے جوڑے گئے کپیسٹر ز میں ہر کپیسٹر پر مساوی چارج ہوتا ہے ؟ وضاحت کیجیے۔

جواب جی ہاں، ہر کیپیسٹر پر مساوی چارج ہوتا ہے۔ اگر اس جوڑ کو کسی بیٹری سے جوڑ دیا جائے تو ہر کیپیسٹر پر چارج کی مقدار ایک جیسی ہو گی۔ بیٹری کیپیسٹر , C کی بائیں پلیٹ کو چارج Q+ مہیا کرتی ہے۔ انڈکشن کی وجہ سے اس کیپیسٹر کی دائیں پلیٹ پر Q=Q₁=Q2 Q3 پید اہو جاتا ہے۔ یعنی Q چارج

سوال 17: کیا پیر اہل طریقہ سے جوڑے گئے کپیسٹر ز کی ہر پلیٹ کے اطراف مساوی پوٹینشل ڈفرینیس ہوتا ہے ؟ وضاحت کیجیے۔

جواب کیپیٹرز کے پیرائل جوڑ میں تمام کمپیسٹر ز کی بائیں پلیٹ بیٹری کے پوزیٹوٹر مینل اور تمام کپیسٹرز کی دائیں پلیٹ نیگیٹو ٹرمینل سے جڑی ہوتی ہے لہذا ہر کیپیسٹر پر پوٹینشل مساوی ہو گا۔ ۷ = = = ۷

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!
Enable Notifications OK No thanks