Class Matric Part 2 NotesPhysics class 10th

Matric Part 2 Class 10th Physics Unit 14 Urdu Medium

Matric Part 2 Class 10th Physics Unit 14 Urdu Medium on newsongoogle.com by Bilal Articles

باب نمبر14: کرنٹ الیکٹریسٹی

سوال 1: الیکٹرک کرنٹ کی تعریف کریں۔

جواب کسی کر اس سیکشن ایریا میں سے الیکٹرک چار جز کے بہاؤ کی شرح کو الیکٹرک کرنٹ کہتے ہیں۔ الیکٹرک کرنٹ پوزیٹو اور نیگیٹو دونوں چار جز کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔

سوال 2: ایمپیئر کی تعریف کریں۔

جواب اگر کسی کنڈکٹر کے کر اس سیکشن گرنٹ کے بہاؤ کی شرح ایک کو لمب فی سیکنڈ ہو تو کرنٹ ایک ایمپیئر ہو گا

سوال 3: کرنٹ کی کتنی اقسام ہیں؟ بیان کریں۔

جواب الیکٹرک کرنٹ کی دو اقسام ہیں جو کہ مندرجہ ذیل ہیں:

الیکٹرتک  کرنٹ کنوینشل کرنٹ

سوال 4: کنوینشل اور الیکٹرونک کرنٹ میں فرق بیان کریں۔

کنوینشل

ایسا کرنٹ جو پوزیٹو چار جز کی وجہ سے بہتا ہے،کنوینشل کرنٹ کہلاتا ہے۔

یہ بیٹری کے پوزیٹو ٹرمینل سے نیگیٹو ٹرمینل کی طرف بہتا ہے

الیکٹرونک کرنٹ

 ایسا کرنٹ جو الیکٹرونز نیگیٹو چار جز کی وجہ سے بہتا ہے الیکٹرونک کرنٹ کہلاتا ہے۔

 یہ بیٹری کے نیگیٹو ٹرمینل سے پوزیٹو ٹرمینل کی طرف بہتا

سوال 5: کرنٹ کی پیمائش میں استعمال ہونے والی ڈیوائسز کے نام لکھیں۔

جواب کرنٹ کی پیمائش میں عموماً مندرجہ ذیل دو ڈیوائسز استعمال ہوتی ہیں :

گیلو انو میٹر(i)

ایمیٹر(ii)

سوال6: گیلوانو میٹر کی تعریف کریں۔

جواب گیلو انو میٹر ایک بہت ہی حساس آلہ ہے جو کرنٹ کی بہت کم مقدار کی پیمائش کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ یہ چند ملی ایمپیئر کرنٹ تک پیمائش کر سکتا ہے۔

سوال 7: ایمیٹر کی تعریف کریں۔

جواب یہ ایک ایسا آلہ ہے جو بڑے پیمانے پر کرنٹ کی پیمائش کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ ایمیٹر کے ذریعے 1 تا 10 تک کی پیمائش کی جاسکتی ہے۔

سوال 8: پوٹینشل ڈفرینیس کی پیمائش کس طرح کی جاتی ہے؟

جواب سرکٹ کے کسی حصے کے اطراف پوٹینشل ڈفرینیس کی پیمائش بذریعہ وولٹ میٹر کی جاتی ہے۔ جس آلہ کی پوٹینشل ڈفرینیس معلوم کرنا ہو وولٹ میٹر کو اس کے ساتھ پیر اہل طریقے سے جوڑا جاتا ہے۔ ایک مثالی وولٹ میٹر کی رز سٹنس بہت زیادہ ہوتی ہے تا کہ اس میں سے کوئی کرنٹ نہ گزر سکے اور صحیح قیمت معلوم کی جاسکے۔

سوال 9: الیکٹرو موٹو فورس کی تعریف کریں۔

 جواب انرجی کی وہ قسم جو بند سرکٹ میں سے گزرنے کے لئے بیٹری یونٹ پوزیٹو چارج کو مہیا کرتی ہے ،

سوال 10: الیکٹرو موٹو فورس (emf) کے سورسز کون سے ہیں؟ نام لکھئے۔

جواب بیٹریاں، تھر موکپلز اور جنریٹر ز وغیرہ۔

سوال 11:اوہم کا قانون بیان کریں۔

جواب اوہم کے قانون کی تعریف اس طرح ہے اگر کسی کنڈکٹر کے ٹمپریچر اور طبعی حالت میں تبدیلی رونما نہ ہو تو اس میں بہنے والے کرنٹ کی مقدار اس کے سروں کے اطراف پوٹینشل ڈ فرینس کے ڈائر یکٹلی پر واپور شنل ہوتی ہے۔” 

سوال 12: روسٹنس کی تعریف کریں اور فارمولا لکھیں۔

جواب: کسی میٹیریل کی وہ خاصیت جو اس میں سے بہنے والے کرنٹ کے خلاف مزاحمت کرتی ہے، رزسٹنس کہلاتی ہے۔ لمبائی بڑھانے سے رزسٹنس بڑھتی ہے۔ یونٹ: رزسٹنس کا SI یونٹ اوہم ہے

سوال13: اوہم کی تعریف کریں۔

جواب: جب کسی کنڈکٹر کے سروں کے درمیان پوٹینشل ڈفرینس ایک وولٹ ہو اور اُس میں بہنے والے کرنٹ کی مقدار ایک ایمپیئر ہو تو اس کی رزسٹنس ایک اوہم ہو گی۔

سوال 14:او ہمک اور نان او ہمک کنڈکٹرز میں فرق بیان کریں۔

اوهمک میٹریلز

ایسے میٹریلز جو مکمل طور پر اوہم کے قانون کی تصدیق کرتے ہیں، اوہمک کنڈکٹرز کہلاتے ہیں۔ یہ ایسے مٹیریلز ہیں جن میں رزسٹنس کونسٹنٹ رہتی ہے۔

نان او همک میٹریلز

 ایسے میٹریلز جو مکمل طور پر اوہم کے قانون کی تصدیق نہیں کرتے ، نان او ہمک کنڈکٹرز کہلاتے ہیں۔

 یہ ایسے مٹیریلز ہیں جن میں رزسٹنس وولٹیج کے ساتھ تبدیل ہوتی رہتی ہے۔

سوال 15: کنڈکٹرز اور انسولیٹر زمیں فرق بیان کریں۔

کنڈکٹرز 

ایسے مٹیریلز جن میں سے کرنٹ آسانی کے ساتھ بہہ سکے کنڈکٹرز کہلاتے ہیں۔

کرنٹ کے بہاؤ میں ان کی رزسٹنس بہت کم ہوتی ہے۔ کیونکہ ان میں آزاد الیکٹرونز کافی تعداد میں موجود ہوتے ہیں۔

سلور ، کا پر ، تمام میٹلز وغیرہ۔

انسولیٹرز

ایسے مٹیریلز جن میں سے کرنٹ آسانی کے ساتھ نہ بہہ سکے ، انسولیٹر ز کہلاتے ہیں۔

 ان میں کرنٹ کے بہاؤ کے لئے آزاد الیکٹرونز موجود نہیں ہوتے ہیں۔

گلاس، لکڑی اور ریشم و غیرہ۔

سوال16: رزسٹرز کے سیریز اور پیر اہل جوڑ کی خصوصیات لکھئے۔

رزسٹرز کے سیریز جوڑ کی خصوصیات

(1) سیریز سرکٹ میں تمام رزسٹرز کے دولٹیج کا مجموعہ بیٹری کے کل وولٹیج کے برابر ہوتا ہے

رزسٹرز کے پیرائل جوڑ کی خصوصیات

پیرائل سرکٹ میں تمام رزسٹرز کے اطراف وولٹیج برابر ہوتا ہے۔

سوال 17: جول کا قانون بیان کریں۔

جواب جول کا قانون یوں بیان کیا جاتا ہے کسی رزسٹنس سے بہنے والے الیکٹرک کرنٹ کی وجہ سے ہیٹ انرجی پیدا ہوتی ہے جس کی مقدار کرنٹ 1 کے مربع اور رز سٹنس R اور وقت کے حاصل ضرب کے برابر ہوتی ہے۔”

سوال 18: الیکٹریکل انرجی کی تعریف کریں۔

جواب: انرجی کی وہ مقدار جو چارج کو مہیا کی جاتی ہے تا کہ وہ سرکٹ کے اندر ورک کر سکے۔ یہ انرجی سرکٹ میں ہیٹ انرجی یا کسی اور انرجی میں تبدیل ہوتی ہے۔ دوسرے الفاظ میں کرنٹ ، وقت اور دو لٹیج کا حاصل ضرب الیکٹریکل انرجی کہلاتی ہے۔

سوال 19: الیکٹرک پاور کی تعریف کریں اور فارمولا لکھیں۔

جواب اکائی وقت میں الیکٹرک کرنٹ سے حاصل شدہ انرجی کو الیکٹرک پاور کہتے ہیں۔ دوسرے الفاظ میں ورک کرنے کی شرح کو پاور کہا جاتا ہے

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!
Enable Notifications OK No thanks