Class Matric Part 2 NotesPhysics class 10th

Matric Part 2 Class 10th Physics Unit 11 Urdu Medium

Matric Part 2 Class 10th Physics Unit 11 Urdu Medium on newsongoogle.com by Bilal Articles

باب نمبر11: ساؤنڈ 

سوال 1: ساؤنڈ ویوز سے کیا مراد ہے؟

 جواب ساؤنڈ ویوز بھی وائبر ٹینگ اجسام سے پیدا ہوتی ہیں۔ اجسام کی وائبریشن کی وجہ سے ان کے ارد گرد کی ہوا بھی وائبریٹ کرتی ہے جس کی وجہ سے ہمارے کانوں میں ساؤنڈ کا احساس پیدا ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر گٹار (Guitar) میں ساؤنڈ ڈوری (String) کی وائبریشن کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔

سوال 2: ساؤنڈ پیدا کرنے کے لیے کون سی شرائط کا ہونا ضروری ہے ؟

جواب  ساؤنڈ پیدا کرنے کے لیے مندرجہ ذیل شرائط کا ہونا ضروری ہے(1) وائبر ٹینگ جسم

میٹریل میڈیم (ii)

سوال 3: ساؤنڈ ویوز کو مکینیکل ویوز کیوں کہا جاتا ہے؟

جواب  ساؤنڈ ویوز کو اشاعت کے لیے میڈیم درکار ہوتا ہے اس لیے مکینیکل ویوز کہلاتی ہیں۔

سوال 4: ساؤنڈ کی خصوصیات بیان کریں۔

جواب  ساؤنڈ کی خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں:

سوال 5: لاؤڈ نیس سے کیا مراد ہے؟

جواب  ساؤنڈ کی وہ خصوصیت، لاؤڈ نیس کہلاتی ہے۔ جس کی وجہ سے ہم بلند ساؤنڈ میں فرق کر سکیں

سوال 6: ساؤنڈ کی لاؤڈ نیس کے عوامل کا انحصار کن چیزوں پر ہے ؟

 جواب  ساؤنڈ کی لاؤڈ نہیں بہت سے عوامل وائبر ٹینگ جسم کا ایریا

(Factors) پر منحصر ہوتی ہے جو کہ مندرجہ ذیل ہیں (i)

وائبر ٹینگ جسم کا ایمپلی ٹیوڈ (ii)

وائبر ٹینگ جسم سے فاصلہ (iii)

سوال 7: بچ کے کہتے ہیں ؟

جواب  پیچ ساؤنڈ کی وہ خصوصیت ہے جس سے ہم کسی بھاری اور بار یک ساؤنڈ میں فرق کر سکتے ہیں۔

سوال 8: کوالٹی سے کیا مراد ہے؟

جواب  ساؤنڈ کی وہ خصوصیت جس کی وجہ سے ہم ایک ہی بلندی اور بیچ کی دو ساؤنڈ ز میں فرق محسوس کر سکیں، کوالٹی کہلاتی ہے۔

سوال 9: انٹینسٹی کے کہتے ہیں ؟

جواب  ساؤنڈ کی سمت کے عموداً رکھے ہوئے یونٹ ایریا سے فی سیکنڈ منتقل ہونے والی انرجی ، ساؤنڈ کی انٹینسٹی کہلاتی ہے۔ انٹینسٹی کا یونٹ واٹ فی مربع میٹر (2 Wm) ہے۔

سوال 10: وائبر ٹینگ جسم کے ایمپلی ٹیوڈ کا آواز کی لاؤڈ نیس پر کیا اثر ہوتا ہے؟

جواب  ساؤنڈ کی لاؤڈ نہیں وائبر ٹینگ جسم کے ایمپلی ٹیوڈ کے ساتھ بدل جاتی ہے۔ مثلاً اگر ہم ڈرم کو زور سے بجائیں تو اس کی ممبرین کا ایمپلی ٹیوڈ بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سے ہمیں اونچی ساؤنڈ سنائی دیتی ہے۔

سوال 11: فریکونسی کے بڑھانے سے ساؤنڈ کی لاؤڈ نیس پر کیا اثر پڑے گا؟

 جواب  ساؤنڈ کی لاؤڈ نہیں ایک ایسی خاصیت ہے جو فریکونسی پر انحصار نہیں کرتی اس لیے فریکونسی کے بڑھانے سے لاؤڈ نیس پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

سوال 12: عورتوں کی ساؤنڈ مردوں کی ساؤنڈ سے زیادہ بار یک کیوں ہوتی ہے؟

جواب  عورتوں کی ساؤنڈ کی فریکونسی اور بیچ زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے عورتوں کی آواز باریک اور مردوں کی موٹی ہوتی ہے۔

سوال 13 : بے آواز سیٹی سے کیا مراد ہے؟

جواب  بے آواز سیٹی جس کی فریکونسی 20000

Hz سے لے کر 2 25000 تک ہوتی ہے کتوں کو بلانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ یہ سیٹی انسانوں کے لیے بے آواز ہوتی ہے لیکن کتوں کے لیے نہیں کیونکہ کتوں کی قابل سماعت ساؤنڈ کی فریکونسی بہت زیادہ ہوتی ہے

سوال 14: ڈیسی بل سے کیا مراد ہے ؟ 

 جواب عام طور پر بل ساؤنڈ کی انٹینسٹی کا بڑا یونٹ ہوتا ہے جبکہ ایک چھوٹا یونٹ جسے ڈیسی بل کہتے ہیں استعمال کیا جاتا ہے۔ ڈیسی بل کو ‘dB’ سے ظاہر کیا جاتا ہے۔

سوال 15: ساؤنڈ کی لاؤڈ نہیں اور انٹینسٹی کے درمیان تعلق بیان کیجیے۔

جواب  ساؤنڈ کی لاؤڈ نیس ساؤنڈ کی انٹینسٹی کے لاگر تھم کے ڈائر یکٹلی پروپورشنل ہوتی ہے

سوال 16: ساؤنڈ کی سپیڈ معلوم کرنے کی مساوات لکھیں۔

 جواب  اس مساوات سے ساؤنڈ کی سپیڈ معلوم کی جاسکتی ہے

 سوال 17: قابل سماعت ساؤنڈ کی فریکونسی کی حدود کتنی ہوتی ہے؟

 جواب  ایک صحت مند انسانی کان 20

Hz سے لے کر 20,000 تک کی فریکونسی کی ساؤنڈ سن سکتا ہے۔ بچوں کے لیے 15000۔Hz 20 سےHz 20000 اور عمر رسیدہ / بڑوں کے  لیےHz-20Hz

سوال 18: فریکونسی کی رینج سے کیا مراد ہے؟

جواب  فریکونسی کی وہ رینج جو انسانی کان کے لئے قابل سماعت ہو ، قابل سماعت فریکونسی کی رینج یعنی حدود کہلاتی ہے۔

سوال 19: سٹیتھو سکوپ کیا ہے ؟

جواب  انسانی جسم کا اہم جزو دل اور دوسرے آرگنز جیسا کہ پھیپھڑوں کی وائبریشنز بھی ساؤنڈ ویوز پیدا کرتے ہیں جن کی آواز کو سننے کے لئے ڈاکٹر حضرات ایک آلہ استعمال کرتے ہیں جسے سٹیتھو سکوپ کہتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!
Enable Notifications OK No thanks