Biology class 10thClass Matric Part 2 Notes

Matric Part 2 Class 10th chemistry Unit 13 Urdu Medium

Matric Part 2 Class 10th chemistry Unit 13 Urdu Medium on newsongoogle.com by Bilal Articles

باب نمبر 13 بائیو کیمسٹری

سوال 1: مونوسیکر انڈز کیا ہوتے ہیں؟

جواب مونو سکر انڈ ز عام شو گر ز ہیں جنہیں ہائڈرولائزڈ نہیں کیا جا سکتا۔ یہ 3 سے 9 کار بن ایٹمز پر مشتمل ہوتے ہیں۔ اس لیے انہیں ان کے مالیکیولز میں موجود کار بن ایٹمز کی تعداد کی بنا پر ٹرائی اوسر ، ٹیٹرا اوسن ، پینٹا اوسز اور مزید کلاسز میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ اہم مونو سکرائڈ ز گلو کوز اور فرکٹوز ہیں۔

سوال 2: بائیو کیمسٹری کیا ہے ؟

جواب کیمسٹری کی وہ شاخ جس میں ہم جاندار اجسام کے اندر پائے جانے والے کیمیائی مادوں کی ساخت ، ترکیب اور ان کے کیمیائی عمل کا مطالعہ کرتے ہیں بائیو کیمسٹری کہلاتی ہے۔

سوال 3: کاربوہائیڈریٹس کیا ہیں؟ ان کی تین کلاسز کے نام لکھئے۔ نیز ان کا فارمولا بھی لکھئے۔

جواب کاربوہائیڈریٹس میکرو مالیکیولز ہیں جن کی تعریف پولی ہائڈرو آکسی ایلڈی ہائڈ زیا کیٹونز کے طور پر کی جاتی ہے۔ یہ ہمیں انرجی مہیا کرتے ہیں

سوال 4: پروٹیز کے دو استعمالات لکھئے۔

جواب 1- کھالیں پروٹینز ہیں۔ یہ چمڑا بنانے میں استعمال ہوتی ہیں۔ چمڑا جوتے ، جیکٹس اور کھیلوں کا سامان وغیرہ بنانے میں استعمال ہوتا ہے۔ 

۔ جیلیٹن بیکری کی اشیا بنانے میں استعمال کی جاتی ہے۔

سوال 5: پروٹیز میں کون کون سے ایلیمنٹس پائے جاتے ہیں؟

جواب پروٹیز کاربن، ہائڈروجن آکسیجن، نائٹروجن اور سلفر پر مشتمل ہوتے ہیں۔

سوال 6: جیلیٹن کو کیسے حاصل کیا جاتا ہے؟

جواب پروٹیز ہڈیوں میں پائی جاتی ہے۔ جب ہڈیوں کو گرم کیا جاتا ہے تو جیلیٹن بنتی ہے۔ جیلیٹن بیکری کی اشیا بنانے میں استعمال کی جاتی ہے۔

سوال 7: ایسنسیل اور نان ایسنسیل امائنو ایسڈز میں فرق لکھئے۔

جواب ہیں میں سے دس امائنو ایسڈ ز انسانی جسم میں بنتے ہیں اور یہ نان ایسنسیل امائنو ایسڈز کہلاتے ہیں جبکہ باقی دس جو ہمارا جسم نہیں بنا سکتا ایسنسیل امائنو ایسڈز کہلاتے ہیں۔ ہمارے جسم کو ایسنسیل امائنو ایسڈز کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ خوراک کے ذریعے لازمی طور پر مہیا کیے جاتے ہیں۔

سوال 8: پروٹین کی تعریف کیجیے۔ یہ کیسے بنتے ہیں؟

جواب پروٹینز امائنو ایسڈز سے بنے ہوئے انتہائی پیچیدہ نائٹروجینیس کمپاؤنڈز ہیں۔ پروٹینز کار بن، ہائڈروجن ، آکسیجن ، نائٹروجن اور سلفر پر مشتمل ہوتے ہیں۔ یہ امائنو ایسڈز کے پولیمر ز ہیں۔ پروٹینز 10 ہزار سے زائد امائنوایسڈ مالیکیولز سے مل کر بنتی ہیں۔ ہائڈرولا سز کے نتیجے میں تمام پروٹینز امائنو ایسڈ ز میں تبدیل ہو جاتی ہیں۔

سوال 9: فیٹس کی دو خصوصیات تحریر کیجیے۔

جواب 1۔ فیٹس روم ٹمپریچر پر ٹھوس حالت میں پائے جاتے ہیں۔ 

۔ یہ سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈز کے ٹرائی گلیسرائڈز ہیں۔

سوال 10: را ببو نیو کلیک ایسڈ RNA کی وضاحت کیجیے۔

جواب یہ رائبوز شوگر پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہ ایک سنگل سٹرینڈ ڈ مالیکیول ہے جو پروٹیز بنانے کے لیے سیل کو جنیٹک انفار میشن فراہم کرتا ہے۔ اس کا کردار ایک میسنجر کی طرح ہے۔ DNA جنیٹک ہدایات کو منتقل کرنے کے لیے RNA بناتا ہے۔ RNA نئی پروٹیز بنانے کے لیے جنیٹک ہدایات کو وصول کرتا ہے ، پڑھتا ہے ، ڈی کوڈ کرتا ہے اور انہیں استعمال کرتے ہوئے نئی پروٹین بناتا ہے۔ پس RNA نئی پروٹیز بنانے کا ذمہ دار ہے۔

سوال 11: وٹامن کے سورسز اور استعمالات لکھئے۔

 جواب سورسز: مچھلی کا جگر ، ڈیری پروڈکٹس، آئلز اور فیٹس ۔ جب جلد پر سورج کی روشنی پڑتی ہے تو وٹامن بنتا ہے۔ استعمالات: کیلسیم کو جذب کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے جو کہ ہڈیوں کو صحت مند رکھنے کے لیے ضروری ہے۔

سوال 12: فیٹ سولیبل وٹامنز کیا ہوتے ہیں؟ ان کے نام تحریر کیجیے۔

جواب ایسے وٹامنز جو فیٹس میں سولیبل ہوں فیٹ سو لیبل وٹامنز کہلاتے ہیں۔ جیسے وٹامن

E, D, A اور K۔

سوال 13: اینزائمز کے تجارتی پیمانے پر دو استعمالات لکھئے۔

جواب 1۔ خمیر میں موجود اینزائمز کو تجارتی پیمانے پر گنے کی راب اور سٹارچ کی فرمینٹیسن سے الکوحل (ایتھائل الکوحل) بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

2- ایمالیز زانزائمز مزید سٹارچ پیدا کر سکتے ہیں۔ حتی کہ یہ سٹارچ کو میٹھے گلو کوز شربت میں تبدیل کرنے کے لیے بھی کافی مؤثر ہیں۔ یہ بریڈ بنانے اور خوراک میں مٹھاس لانے کے لیے بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

سوال 14: پودے کاربوہائڈریٹس کیسے بناتے ہیں ؟ یا فوٹو سنبھی سز کیا ہے ؟

 جواب پورے فوٹو سنبھی سز کے عمل سے سورج کی روشنی کی موجودگی میں سبز پگمنٹ کلوروفل کی موجودگی میں پانی اور کے ملاپ سے کاربو ہائڈریٹس بناتے ہیں۔

سوال 15: مونوسکرائڈز کی خصوصیات تحریر کیجیے۔

جواب یہ سفید کر سٹلائن ٹھوس ہیں۔ یہ پانی میں سولیبل ہیں اور ان کا ذائقہ میٹھا ہوتا ہے۔ یہ ہائڈرولائزڈ نہیں ہوتے۔ فطرتی طور پر ریڈیو سنگ ہوتے ہیں اس لیے انہیں ریڈیو سنگ شوگر کہتے ہیں۔

سوال 16: گلو کوز اور فرکٹوز میں کیا فرق ہے؟

 جواب گلو کوز ایک پینٹ ہائڈرو آکسی ایلڈی ہائڈ جبکہ فرکٹوز ایک پینٹ ہائڈرو آکسی کیٹون ہے۔

سوال 17: ڈائی سکرائڈز کی ایک مثال دیجیے کہ اسے مونو سکر ائڈز میں ہائڈرولائزڈ کیسے کیا جاتا ہے؟

جواب سکروز کی ہائڈرولا سز میں سے ایک یونٹ گلو کوز اور ایک یونٹ فرکٹوز بنتا ہے۔

سوال 18: پولی سکرائڈز کی خصوصیات بیان کیجیے۔

 جواب جوابیہ میکرو مالیکیولر کار بوہائڈریٹس ہیں۔ یہ سینکڑوں سے ہزاروں تک مونو سکر ائڈز پر مشتمل ہیں۔ یہ ایمورفس ٹھوس اور بے ذائقہ ہوتے ہیں۔ پانی میں انسو لیبل ہیں اور نان ریڈیوسنگ خواص رکھتے ہیں۔

سوال 19: پروٹیز کہاں پائی جاتی ہیں ؟

جواب یہ جانوروں کے تمام سیلز اور ٹسوز کا اہم جزو ہیں۔ پروٹین مسلز ، جلد ، بالوں، ناخنوں، وول اور پروں وغیرہ میں پائی جاتی ہے۔ CO

سوال 20: لیکٹوز ایک ڈائی سکرائڈ ہے اس میں کون کون سے مونو سکر ائڈز ہوتے ہیں؟

جواب لیکٹوز میں گلوکوز اور گلیکٹوز مونو سکر انڈز ہوتے ہیں۔

سوال 21: دس امائنو ایسڈ زہمارے لیے کیوں ایسنسیل ہیں ؟

جواب  کیونکہ ہمارا جسم انہیں تیار نہیں کر سکتا اور ہمیں انہیں غذا کے ذریعے حاصل کرنا پڑتا ہے۔

سوال 22: جیلیٹن کو کیسے حاصل کیا جاتا ہے؟

جواب ہڈیوں میں پروٹیز پائی جاتی ہے۔ جب ان ہڈیوں کو گرم کیا جاتا ہے تو جیلیٹن بنتی ہے۔

سوال 21: وٹامنز کی اہمیت کیا ہے ؟

جواب:

۔ وٹامنز بہت اہم ہیں کیونکہ یہ ہماری گروتھ میں کردار ادا کرتے ہیں۔

۔ جسم کے میٹا بولزم کو ریگولر بناتے ہیں۔ 3 ہڈیوں اور ٹسوز کے بننے میں مدد دیتے ہیں۔

سوال 22: وٹامن A کے سورسز اور استعمالات تحریر کیجیے۔

جواب وٹامن A کے سورسز مندرجہ ذیل ہیں: ڈیری پروڈکٹس ، انڈے، آئلز ، فیٹس، مچھلی اور سبز سبزیاں وغیرہ۔ وٹامن A کے استعمالات مندرجہ ذیل ہیں: 1۔ وٹامن A اپنی تعلیم کو ٹھیک کرتا ہے۔ 2- یہ ریٹینا کے اندھیرے میں تصرف کرنے کے عمل کو بہتر بناتا ہے۔

سوال 23: جنیٹک کوڈ آف لائف سے کیا مراد ہے؟

جواب  DNA میں جنیٹک انفار میشن ذخیرہ ہوتی ہے۔ یہ انفار میشن نسل در نسل ہدایات کے طور پر امائنو ایسڈ ز سے پروٹینز بنانے میں منتقل ہوتی ہے۔ ان ہدایات کو جنیٹک کوڈ آف لائف کہا جاتا ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!
Enable Notifications OK No thanks