Chemistry class 10thClass Matric Part 2 Notes

Matric Part 2 Class 10th chemistry Unit 11 Urdu Medium

Matric Part 2 Class 10th chemistry Unit 11 Urdu Medium on newsongoogle.com by Bilal Articles

باب نمبر 11: آرگینک کیمسٹری

سوال 1: وائٹل فورس تھیوری کیا ہے ؟

جواب انیسویں صدی کے شروع میں سویڈش کیمسٹ نے وائٹل فورس تھیوری” پیش کی۔ اس کے مطابق آرگینک کمپاؤنڈز کو لیبارٹری میں تیار نہیں کیا جاسکتا تھا کیونکہ یہ خیال کیا جاتا تھا کہ یہ کسی پر اسرار قوت کے تحت (جو کہ وائٹل فورس کہلاتی ہے) بنتے ہیں جو صرف جاندار اجسام میں پائی جاتی ہے۔

سوال 2: آرگینک کمپاؤنڈز کی دو جنرل خصوصیات تحریر کیجیے۔

جواب 

– آرگینک کمپاؤنڈ ز قدرتی طور پر پائے جاتے ہیں۔

تمام آرگینک کمپاؤنڈ ز کا بنیادی جز کار بن اور ہائڈروجن ہیں جبکہ کچھ کمپاؤنڈ ز کار بن اور ہائڈروجن کے ساتھ چند دوسرے ایلیمنٹس نائٹروجن، ہیلو جنز ، آکسیجن، سلفر وغیرہ سے مل کر بھی بنتے ہیں۔

سوال 3: مالیکیولر فارمولا کی تعریف کیجیے ایک مثال دیجیے۔

جواب: وہ فارمولا جو آرگینک کمپاؤنڈز کے ایک مالیکیول میں موجود ایٹمز کی اصل تعداد کو ظاہر کرتا ہے مالیکیولر فارمولا کہلاتا ہے۔ مثال کے طور پر بیوٹین کا مالیکیولر فارمولا C, Ho ہے۔

سوال 4: سٹرکچرل فارمولا کسے کہتے ہیں؟ ایک مثال دیجیے۔

جواب  کسی کمپاؤنڈ کاسٹر کچرل فارمولا اس کے مالیکیول میں موجود ایلیمنٹس کے مختلف ایٹمز کی صحیح ترتیب کو ظاہر کرتا ہے

سوال 5: کنڈینسڈ فارمولا کیا ہوتا ہے؟

جواب وہ فارمولا جو سٹریٹ یا برانچڑ چین میں کاربن ایٹم کے ساتھ جڑے ہوئے ایٹمز کے گروپ کی نشاندہی کرتا ہے کنڈینسڈ فارمولا کہلاتا ہے۔ 

سوال 6: ڈاٹ اینڈ کر اس فارمولا کیا ہے ؟

جواب وہ فارمولا جو آرگینک کمپاؤنڈ کے ایک مالیکیول میں موجود مختلف ایٹمز کے درمیان الیکٹرونز کی شیئرنگ کو ظاہر کرتا ہو ڈاٹ اینڈ کر اس فارمولا یا الیکٹر و تک فارمولا کہلاتا ہے

سوال 7: سائیکلک اور اے سائیکلک کمپاؤنڈز کیا ہیں ؟

جواب ایسے کمپاؤنڈز جن کے آخری کاربن ایٹمز آزاد نہیں ہوتے بلکہ یہ رنگ بنانے کے لیے جڑے ہوتے ہیں ان کو سائیکلک کمپاؤنڈ ز کہتے ہیں جبکہ اوپن چین کمپاؤنڈز کے مالیکیولز میں آخری کار بن ایٹمز جڑے نہیں ہوتے انہیں اے سائیکلک کمپاؤنڈ کہتے ہیں۔

سوال 8: کیٹی نیشن سے کیا مراد ہے؟

جواب کار بن ایٹمز کی دوسرے کار بن ایٹمز کے ساتھ لانگ جینز یار نگز بنانے کی صلاحیت کیٹی نیشن کہلاتی ہے۔

سوال 9: آسو میر زم کیا ہے ؟ مثال دیجیے۔

جواب آرگینک کمپاؤنڈز کی بہتات کی ایک اور وجہ آسو میر زم ہے۔ ایسا مظہر جس میں کمپاؤنڈ ز کا مالیکیولر فارمولا ایک جیسا ہو لیکن ان کے مالیکیولز میں ایٹمز کی ترتیب یا سٹرکچرل فارمولاز مختلف ہوں تو ایسے کمپاؤنڈز ایک دوسرے کے آنسو مرز کہلاتے ہیں اور اس مظہر کو آسو میر زم کہتے ہیں۔ آسو میر زم، سٹرکچرز کی تعداد میں اضافہ کو ممکن بناتا ہے مثلاً مالیکیولر فارمولا CH2 کو تین مختلف طریقوں سے ظاہر کیا جا سکتا ہے۔ پس CH2 کے تین آلسو مر ز ہیں۔

سوال 10: ایرومیٹک کمپاؤنڈز کیا ہوتے ہیں ؟ ایک مثال دیجیے۔

جواب ایسے آرگینک کمپاؤنڈز جن کے مالیکیول میں کم سے کم ایک بینزین رنگ موجود ہو تا ہو ایرو میٹک کمپاؤنڈز کہلاتے ہیں۔ مثلاً

سوال 11: ایلی سائیکلک کمپاؤنڈز کی تعریف کیجیے اور ایک مثال دیجیے۔

جواب کار بو سائیکلک کمپاؤنڈز جن کے مالیکیولز میں بینزین رنگ موجود نہیں ہوتا ایلی سائیکلک یا نان بینزینائڈ کمپاؤنڈز کہلاتے ہیں۔ 

سوال 12: کول کیسے بنتا ہے ؟

جواب لاکھوں سال پہلے زمین کی تہ میں دفن شدہ مردہ پودوں کی ڈی کمپوزیشن کی وجہ سے کوئلہ بنتا ہے۔ لکڑی کی کوئلہ میں تبدیلی کو کار بونائزیشن کہتے ہیں۔ یہ ایک نہایت سست رفتار بائیو کیمیکل پروسس ہے۔ یہ ہوا کی غیر موجودگی میں بہت زیادہ پریشر اور ٹمپریچر کے زیر اثر بہت طویل عرصے ( تقریباً 500 ملین سال) میں تکمیل تک پہنچتا ہے۔

سوال 13: ڈسٹر کٹوڈ سٹیلیسن کیا ہے ؟

جواب ہوا کی غیر موجودگی میں کوئلہ کو انتہائی گرم کر ناڈسٹر کٹوڈ سٹیلیسن کہلاتا ہے۔

سوال 14: پٹرولیم کی تعریف کیجیے۔

جواب سی گیسی، مائع اور ٹھوس ہائڈروکار بنز کا پانی کے ساتھ پٹرولیم گہر ابراؤن یا سبزی مائل کالے رنگ کا مائع ہے۔ یہ سائٹس اور زمینی پارٹیکلز کا ایک پیچیدہ مکسچر ہے۔

سوال 15: آرگینک کمپاؤنڈز کے دو استعمالات لکھئے۔ -1- خوراک جو ہم روزانہ کھا کات پیام بحیرہ یہ تمام کاربو ہائڈریٹس، پروٹیز،

جواب

– خوراک جو دودھ ، فیٹس اور وٹامنز وغیرہ پر مشتمل ہوتی ہے جو کہ آرگینک کمپاؤنڈز ہیں۔

۔ فیول کے طور پر ہم گاڑیوں میں کول، پٹرولیم اور قدرتی گیس کو استعمال کرتے ہیں ، یہ فوسل فیولز ہیں اور آرگینک ہیں۔

سوال 16: فنکشنل گروپ کی تعریف کیجیے اور مثال دیجیے۔

جواب ایک ایٹم یا ایٹمز کا گروپ یا ڈبل یا ٹرپل بانڈ کی موجودگی جو آرگینک کمپاؤنڈز کی مخصوص خصوصیات کا تعین کرتی ہو فنکشنل گروپ کے طور پر مانا جاتا ہے۔ مالیکیول کا باقی حصہ زیادہ تر طبیعی خصوصیات جیسا کہ میٹنگ پوائنٹ ،

بوائلنگ پوائنٹ، ڈینسٹی وغیرہ کا تعین کرتا ہے۔ مثال کے طور پر OH گروپ الکوحلز کا فنکشنل گروپ ہے جو کہ الکوحلز کو مخصوص خصوصیات دیتا ہے۔

سوال 17: ایسٹر گروپ کیا ہے ؟ ایھا ئل ایسیٹیٹ کا فارمولا لکھئے۔

جواب

 COOR فنکشنل گروپ پر مشتمل آرگینک کمپاؤنڈز ایسٹر ز کہلاتے ہیں۔ ان کا جنرل فارمولا ہے۔ جہاں R اور ‘R الکائل گروپس ہیں۔ یہ ایک جیسے یا مختلف بھی ہو سکتے ہیں۔

سوال 18: قدرتی گیس کی اہمیت بیان کیجیے۔ / قدرتی گیس کے استعمالات لکھئے۔

جواب  قدرتی گیس گھروں اور انڈسٹری میں فیول کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔ یہ گاڑیوں میں کمپریسڈ نیچرل گیس (CNG) کی صورت میں فیول کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔ قدرتی گیس کار بن بلیک اور فرٹیلائزر بنانے میں بھی استعمال ہوتی ہے۔

سوال 19: الکائل ریڈیکلز کیسے بنتے ہیں؟ مثالیں دے کر وضاحت کیجیے۔

جواب  الکائل ریڈیکلز انگیز سے بنائے جاتے ہیں۔ الکین میں سے ایک ہائیڈ روجن ایٹم خارج کرنے سے یہ بنتے ہیں۔ انہیں لفظ سے ظاہر کیا جاتا ہے۔

مثال: پروپین سٹریٹ چین رکھتی ہے۔ جب پروپین کے آخر سے H کو خارج کر دیا جاتا ہے تو یہ ” پر و پائل کہلاتی ہے۔

سوال 20: نارمل پر و پائل اور آسو پر و پائل میں کیا فرق ہے؟ سٹرکچر کی مدد سے وضاحت کیجیے۔

جواب پروپین سٹریٹ چین سٹرکچر رکھتی ہے۔ جب پروپین کے آخر سے

H کو خارج کر دیا جاتا ہے تو یہ n پر و پائل کہلاتی ہے۔ جب پروپین کے درمیان والے کاربن سے ایک ہائیڈ روجن خارج کر دیا جائے تو یہ آسو پر و پائل کہلاتی ہے۔

سوال 21: سٹرکچرل فارمولا کی تعریف کیجیے۔ نارمل بیوٹین اور آسو بیوٹین کا سٹرکچرل فارمولا لکھئے۔

جواب کسی کمپاؤنڈ کاسٹر کچرل فارمولا اس کے مالیکیول میں موجود ایلیمنٹس کے مختلف ایٹمز کی صحیح ترتیب کو ظاہر کرتا ہے۔ سٹر کچرل فارمولا میں ایٹمز کے درمیان سنگل بانڈ کو ایک لائن (-) ، ڈبل بانڈ کو دولائن (=) اور ٹرپل بانڈ کو تین لائن (=) سے ظاہر کیا جاتا ہے

سوال 22: ہو موسا ئیکلک اور ہیٹر و سائیکلک کمپاؤنڈز میں موازنہ کیجیے

جواب

۔ ہو موسا سیکلک یا کار بو سا سیکلک کمپاؤنڈز صرف ایک ہی قسم کے ایٹمز سے بنے ہوتے ہیں۔ ان کمپاؤنڈ ز میں رنگز صرف کار بن ایٹمز سے بنے ہوتے ہیں۔

۔ ایسے سائیکلک کمپاؤنڈ ز جن کے رنگ میں کار بن ایٹمز کے علاوہ ایک یا ایک

سے زیادہ دوسرے ایٹمز موجود ہوں ہیٹر و سا ئیکلک کمپاؤنڈز کہلاتے ہیں۔

سوال 23: ہو مولوگس سیریز کی تعریف بیان کیجیے۔

جواب آرگینک کمپاؤنڈز کو ان کی ایک جیسی کیمیائی خصوصیات کی بنا پر گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر ایک گروپ کو ہو مولوگس سیریز کہا جاتا ہے۔ ہو مولوگس سیریز میں مسلسل آنے والے ممبرز میں ایک یونٹ – CH کا فرق ہوتا ہے اور ان کے ریلیٹو مالیکیولر ماس میں 14 یونٹس کا فرق ہوتا ہے۔

سوال 24: ہیٹرو سائیکلک کمپاؤنڈز کیا ہیں ؟ دو مثالیں تحریر کیجیے۔

جواب ایسے سائیکلک کمپاؤنڈز جن کے رنگ میں کاربن ایٹمز کے علاوہ ایک یا ایک سے زیادہ دوسرے ایٹمز موجود ہوں ہیٹر و سا ئیکلک کمپاؤنڈز کہلاتے ہیں

سوال 25: بینزین اور اس کے دوسرے ہو مولوگس کمپاؤنڈز کیوں ایرومیٹک کمپاؤنڈز کہلاتے ہیں؟

 جواب ایرومیٹک کا مطلب بہت تیز ایر وما یا بو رکھنے والے کمپاؤنڈ ز ہیں۔ بینزین اور اس کے دوسرے ہو مولوگس کمپاؤنڈز کی بہت تیز بو ہوتی ہے اس لیے یہ ایرومیٹک ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!
Enable Notifications OK No thanks