Chemistry class 9thClass Matric Part 1 Notes

Matric Part 1 Class 9th Chemistry Ch 3 Urdu Medium

چیپٹر3 پیر یاڈک ٹیبل اور خصوصیات کی پیریاڈ لیٹی

سوال 01 مینڈلیف کے پیر یا ڈک لاء کی تعریف کیجیے۔

جواب: مینڈلیف کے پیر یا ڈک لاء کے مطابق ” ایلیمنٹس کی خصوصیات ان کے اٹامک ماسز کے پیر یاڈک فنکشنز ہیں۔”

سوال :02: نیولینڈز کے ” آکٹیو زلاء” کی تعریف کیجیے۔

جواب: 1864ء میں برطانیہ کے کیمیادان نیولینڈز نے ” آکٹیوز لاء” کی صورت میں اپنے مشاہدات پیش کیے۔ نیولینڈ ز نے کہا کہ اگر ایلیمنٹس کو ان کے بڑھتے ہوئے اٹامک ماس کے حساب سے ترتیب دیا جائے تو آکٹیو کے آ آٹھویں ایلیمنٹ خ کی کیمیائی خصوصیات اس آکٹیو کے پہلے ایلیمنٹ سے ملتی ہیں۔

سوال :03: پیر باڈک ٹیبل کے پہلے پیریڈ میں ایلیمنٹس کے نام لکھیے۔

جواب: پہلے پیریڈ میں صرف دو ایلیمنٹس پائے جاتے ہیں۔ ان کے نام ہائڈروجن اور ہیلیم ہیں۔

سوال4 پیریڈز کیا ہوتے ہیں ؟ ایک مثال دیجیے۔

جواب:  پیر یا ڈک ٹیبل میں ایلیمنٹس کی افقی قطاریں پیریڈ کہلاتی ہیں۔ مثلاً پہلا پیریڈ شارٹ پیریڈ کہلاتا ہے۔ یہ صرف دو ایلیمنٹس ہائڈروجن اور ہیلیم پر مشتمل ہے۔

سوال :5 موزلے کا پیر یاڈک لاء تحریر کیجیے۔

جواب: موزلے نے مشاہدہ کیا کہ اٹامک ماس کی بجائے اٹامک نمبر کی بنیاد پر ایلیمنٹس کو پیر یاڈک ٹیبل میں زیادہ صحیح ترتیب دیا جا سکتا ہے۔ اس نئی دریافت کی بنا پر پیر یا ڈک لاء کی یوں اصلاح کی گئی کہ ” ایلیمنٹس کی خصوصیات ان کے اٹامک نمبر ز کا پیر یا ڈک فنکشن ہیں۔”

سوال :06: نوبل گیسز کیوں ری ایکٹو نہیں ہوتیں؟

جواب: نوبل گیسز کے ویلنس شیل میں دو یا آٹھ الیکٹرون ہوتے ہیں ۔ اس طرح ان کا ویلنس شیل پورا ہونے کی وجہ سے یہ مزید ری ایکشن میں حصہ نہیں لیتی۔ اس وجہ سے ان میں کیمیکل ری ایکٹویٹی کارجحان بہت کم ہوتا ہے۔

سوال :07: ڈوبرائٹر کے ٹرائی ایڈز کی گروپ بندی کو بیان کیجیے اور مثال دیجیے۔

جواب: ایک جرمن کیمیا دان ڈو برائٹر نے تین ایلیمنٹس جنہیں ٹرائی ایڈر کہتے ہیں، پر مشتمل چند گروپس کے اٹامک ماسز کے درمیان تعلق کا مشاہدہ کیا۔ ان گروپس میں سے مرکزی یا درمیانی ایلیمنٹ باقی دو ایلیمنٹس کا اوسط اٹامک ماس رکھتا تھا۔ مثال کے طور پر ٹرائی ایڈ کا ایک گروپ کیلیم (40)، مسٹر و نشیم (88) اور بیریم (137) ہے۔ سٹرو نشیم کا اٹامک ماس کیلیم اور بیریم کے اٹامک ماسز کے اوسط کے برابر ہے۔

سوال 08: پیر یاڈک ٹیبل کے پہلے گروپ میں موجود ایلیمنٹس کے نام لکھیے۔

جواب پیر یا ڈک ٹیبل کا پہلا گروپ ہائڈروجن ، لیتھیم، سوڈیم، پوٹاشیم، روبیدیم ، سیزیم اور فرینسیم پر مشتمل ہے۔

سوال :09: ٹرانزیشن ایلیمنٹس کیا ہیں ؟

جواب: ایسے ایلیمنٹس جن میں سب شیل تکمیل کے مرحلہ میں ہو، ٹرانزیشن ایلیمنٹس کہلاتے ہیں۔ یہ ویری ایبل آکسیڈیشن سٹیٹس کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر آئرن، کرومیم وغیرہ۔

سوال 10: اٹامک ریڈیس کی تعریف کیجیے۔

جواب ” دو جڑے ہوئے ایٹمز کے نیوکلیائی کے درمیان فاصلے کے نصف کو اس ایٹم کا اٹامک ریڈلیس کہتے ہیں۔ اس کے یونٹ پیکو میٹر ہیں۔

سوال 11: پیر یاڈک ٹیبل میں ایٹم کا سائز اوپر سے نیچے کیوں بڑھتا ہے ؟

جواب: ایک ہی گروپ میں ایٹم کا سائز اوپر سے نیچے بتدریج بڑھتا ہے۔ اس کی وجہ نچلے یا اگلے پیریڈ میں الیکٹرونز کے نئے شیل کا اضافہ ہے۔ جس کی وجہ سے مؤثر نیو کلیئر چارج میں کمی ہوتی ہے۔

سوال :12 پیریڈ میں ایٹم کا سائز کم کیوں ہوتا ہے؟

جواب : پیریڈ میں ایٹم کا سائز کم ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اٹامک نمبر میں اضافے کے ساتھ نیو کلیئس میں پروٹونز کی تعداد بڑھ جاتی ہے جس وجہ سے نیو کلیئر چارج میں بتدریج اضافہ ہوتا ہے۔ لیکن دوسری طرف شیلز کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوتا۔ اس لیے الیکٹرونز اسی ویلنس شیل میں داخل ہوتے ہیں پس پروٹونز کی تعداد میں اضافے کی وجہ – سے اضافی نیو کلیئر چارج کی قوت و بیلنس شیل کو نیو کلیئس کی طرف اٹریکٹ کرتی ہے جس وجہ سے ایٹم کا سائز کم ہو جاتا ہے۔

سوال :13: ایک پیریڈ میں ایٹم کا سائز باقاعدگی سے کم کیوں نہیں ہوتا؟

جواب کمزور شیلڈنگ ایفیکٹ کی وجہ سے ایک پیریڈ میں ایٹم کا سائز با قاعدگی سے کم نہیں ہوتا لیے پیریڈز کے ٹرانزیشن ایلیمنٹس جن میں d اور اسب شیلز شامل ہوتے ہیں یہ ایفیکٹ نمایاں ہوتا ہے۔ جب پیریڈ میں بائیں سے دائیں طرف جاتے ہیں تو ایلیمنٹس کا اٹامک سائز پہلے کم ہوتا ہے پھر بڑھتا ہے۔

سوال 14: ایک مثال کی مدد سے الیکٹرون افینٹی کی تعریف کیجیے۔

جواب: کسی ایلیمنٹ کے آزاد کے سبب خارج ہونے والی انرجی کو میں ایٹم کے ویلنس شیل میں ایک الیکٹرون جاست

سوال 15 الیکٹرون افینٹی کا پیریڈ میں رجحان کیا ہے؟

جواب: الیکٹرون افینٹی کی ویلیو پیریڈ میں بائیں سے دائیں بڑھتی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ پیریڈ میں ایٹم کا سائز کم ہوتا ہے تو آنے والے الیکٹرون کے لیے نیو کلیئس کی اٹریکشن بڑھ جاتی ہے۔ اس کا مطلب الیکٹرون کے لیے جتنی زیادہ اثر یکشن ہو گی اتنی ہی زیادہ انرجی خارج ہو گی۔

سوال 16 ایک مثال کی مدد سے آئیونائزیشن انرجی کی تعریف کیجیے۔

جواب : کسی کیسی حالت میں آزاد ایم کے ویلنس شیل میں سے سب سے کم اٹریکشن والے الیکٹرون کو خارج کرنے کے لیے NaNa + 1e + 496kJ/mol :در کار انرجی آئیونائزیشن انرجی کہلاتی ہے۔ “مثال

سوال 17 پیریڈ اور گروپ میں آئیونائزیشن انرجی کارجحان کیا ہے ؟

جواب: پیریڈ میں بائیں سے دائیں آئیونائزیشن انرجی بڑھتی ہے۔ گروپ میں اوپر سے نیچے آئیونائزیشن انرجی کم ہوتی ہے۔

سوال :18: دوسری آئیونائزیشن انرجی پہلی آئیونائزیشن انرجی سے زیادہ کیوں ہوتی ہے؟

جواب: دوسری آئیونائزیشن انرجی ، پہلی آئیونائزیشن انرجی سے زیادہ اس لیے ہوتی ہے کہ جب کسی ایٹم سے ایک الیکٹرون نکال دیا جاتا ہے تو اس میں الیکٹرون کی تعداد کم ہو جاتی ہے جبکہ نیو کلیئر چارج مستقل رہتا ہے۔ جس کے نتیجے میں باقی رہنے والے الیکٹرونز کو نیو کلیئس زیادہ قوت سے اپنی طرف اٹریکٹ کرتا ہے اور اس طرح اس ایٹم سے دوسرا الیکٹرون نکالنا مشکل ہو جاتا ہے اور دوسری آئیونائزیشن انرجی کی ویلیو پہلی آئیونائزیشن انرجی سے زیادہ ہو جاتی ہے۔

سوال 19 سوڈیم کی آئیونائزیشن انرجی میگنیشیم سے کم کیوں ہے؟

جواب: پیریڈ میں بائیں سے دائیں جانب آئیونائزیشن انرجی کی ویلیو بڑھتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایٹم کا سائز کم ہو جاتا ہے اور بیرونی الیکٹرونز پر نیو کلیئٹس کی الیکٹروسٹیٹک فورس زیادہ ہو جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سوڈیم کی آئیونائزیشن انرجی میگنیشیم سے کم ہے۔

سوال 20 پیریڈ میں آئیونائزیشن انرجی کے رجحان بارے میں تحریر کیجیے۔

جواب پیریڈ میں بائیں سے دائیں آئیونائزیشن انرجی بڑھتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایٹم کا سائز کم ہوتا جاتا ہے اور بیرونی الیکٹرونز پر نیو کلیئٹس کی الیکٹروسٹیٹک فورس زیادہ ہوتی جاتی ہے۔

سوال 21 شیلڈ نگ ایفیکٹ کی تعریف کیجیے۔

جواب کسی ایٹم کے نیو کلیئس اور ویلنس ٹیل کے درمیان موجود الیکٹرونز ، و لنس شیل میں موجود الیکٹرونز پر نیوکلیئٹر چارج کی اٹریکشن کو کم کر دیتے ہیں۔ اندرونی شیلز میں موجود الیکٹرونز کی وجہ سے نیو کلیئس کی ویلنس الیکٹرونز پر اٹریکشن میں کمی کو میں بیرونی الیکٹرونز اصل نیو کلیئر چارج سے کم نیو کلیئر نڈنگ ایفیکٹ کہتے ہیں۔ اس کے چارج محسوس کرتے ہیں۔

سوال 22 الیکٹرونیگیٹویٹی کی تعریف کیجیے۔

جواب کس ایم کا مالیکیول میں موجود اشتراک شدہ الیکٹرون پیر کو اپنی طرف کھینچنے کی صلاحیت کو الیکٹرو نیگیٹو ٹی کہتے ہیں۔

سوال 23 گروپ میں الیکٹرو نیگیٹویٹی کارجحان بیان کیجیے۔

جواب:  گروپ میں الیکٹرونیگیٹویٹی کی ویلیو نیچے کی طرف کم ہوتی ہے کیونکہ ایٹم کا سائز بڑھتا ہے پس اشتراک شدہ الیکٹرون پیر کے لیے نیو کلیئس کی اٹریکشن کمزور ہو جاتی ہے۔

سوال 24 پیریڈ میں الیکٹرو نیگیٹویٹی کارجحان کیا ہے ؟

جواب: کسی پیریڈ میں الیکٹرونٹیگیٹویٹی بتدریج بڑھتی ہے۔ پیریڈ میں نیو کلیئٹس پر موجود پازیٹو چارج بڑھتا ہے جبکہ الیکٹرون اسی شیل میں داخل ہوتے ہیں اس کی وجہ سے ایٹم کا سائز کم ہوتا ہے اور نیو کلیئکس بانڈ میں موجود الیکٹرونز کے جوڑے کو زیادہ طاقت سے کھینچتا ہے۔

سوال 25 مینڈلیف کے پیر یاڈک لاء اور جدید پیر یا ڈک لاء میں کیا فرق ہے ؟

جواب مینڈلیف کے پیر یاڈک لاء میں ایلیمنٹس کی کلاسیفیکیشن ان کے اٹامک ماسز کے مطابق کی گئی ہے جبکہ جدید پیر یا ڈک لاء میں ایلیمنٹس کی کلاسیفیکیشن ایلیمنٹس کے اٹامک نمبرز کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!
Enable Notifications OK No thanks