Class Matric Part 2 NotesComputer class 10th

Matric Part 2 Class 10th Computer Unit 2 Urdu Medium

Matric Part 2 Class 10th Computer Unit 2 Urdu Medium on newsongoogle.com by Bilal Articles

یونٹ نمبر 2 ڈیٹ ٹا ئمپس، اسائنمنٹ اور ان پٹ / آؤٹ پٹ سٹیٹمینٹس

 GW-Basic کے موڈز 

GW-Basic دو موڈز میں کام کرتی ہے۔ ڈائر یکٹ موڈ اور ان ڈائر یکٹ موڈ

ڈائریکٹ موڈڈ 

ائریکٹ موڈ میں ایک سٹیٹمنٹ ٹائپ کرنے کے فوراً بعد اینٹر دبانے پر اس کا آؤٹ پٹ سکرین پر آجاتا ہے۔ 

ان ڈائریکٹ موڈ

 مکمل پروگرام لکھنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ ان ڈائریکٹ موڈ میں جانے کے لیے auto کمانڈ استعمال ہوتی ہے.

IDE

ہے۔ Integrated Development Environment سے مراد  IDE

پروگرامز لکھ سکتے ہیں (GW-Basic) یہ ہمیں ایک ماحول فراہم کرتی ہے جس میں ہم

ان میں غلطیاں درست کر سکتے ہیں اور پروگرام کو چلا سکتے ہیں۔

پروگرام کو محفوظ کرنا 

کمانڈ استعمال ہوتی ہے۔ اس کا سینٹیکس یہ ہے۔ (save) پروگرام کو محفوظ کرنے کے لیے (GW-Basic)

SAVE “File Name”

پروگرام کو لوڈ کرنا

پروگرام کو لوڈ کرنا پروگرام  کو چلانے سے پہلے اسے میموری میں لوڈ کیا جاتا ہے۔ پروگرام کو لوڈ کرنے کے لیے لوڈ کمانڈ استعمال ہوتی ہے۔ اس کا سینٹیکس یہ ہے

LOAD “File Name”

پروگرام چلانا

پروگرام چلانے کےلیے کمانڈ استعمال ہوتی ہے۔ اس کا سینٹیکس یہ ہے۔

بیک میں پروگرام لکھنے کے اصول

ہر سٹیٹمنٹ ایک لائن نمبر سے شروع کرنی چاہیے۔

پروگرام کو سٹیٹمنٹ سے ختم کیا جا سکتا ہے تاہم یہ ضروری نہیں ہے۔

لائن نمبرز کے تکرار کی اجازت ہر گز نہیں ہے۔ 

ایک لائن پر دو سٹیٹمنٹس کو کولن: سے الگ کیا جا سکتا ہے۔

متغیرات کو بغیر بتلائے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

کریکٹر سیٹ 

کسی بھی لینگوئج کے کریکٹر یٹ سے مراد وہ تمام کریکٹر زمیں جواس لیگونج میں پرو گرام کھنے کے لیے استمال ہوتے ہیں۔

ذخیرہ الفاظ

 ذخیرہ الفاظ Reserved Words ایسے الفاظ ہیں جس کا مطلب بیسک میں پہلے ہی بیان کر دیا گیا ہے۔ ان کو متغیرات کے ناموں کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ مثلاً PRINT, WHILE و غیرہ۔

متغیرات VARIABLES

 متغیرات سے مراد میموری لوکیشنز ہیں جن میں ڈیٹا محفوظ کیا جاتا ہے۔ متغیرات میں محفوظ قیمت پروگرام کے چلنے کے دوران تبدیل ہو سکتی ہے۔

بیک میں متغیرات کے ناموں کے قوانین

متغیر کا نام 40 کریکٹرز سے زیادہ نہیں ہو سکتا۔

متغیر کا نام ایلفابیٹ ، اعداد اور اعشاری پوائنٹ پر مشتمل ہو سکتا ہے۔

متغیر کا پہلا کریکٹر ایلفابیٹ ہونا چاہیے۔

ذخیرہ الفاظ کو متغیر کا نام کے طور پر استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

متغیر کے ناموں کے درمیان space کی اجازت نہیں ہے۔

متغیر کے نام کا آخری کریکٹر متغیر کی قسم کو ظاہر کرنے والے کریکٹر پر مشتمل ہو سکتا ہے۔

متغیرات کی اقسام متغیرات کی دو اقسام ہیں۔ سٹرنگ متغیرات اور نو میرک متغیرات

سٹرنگ متغیرات

 سٹرنگ سے مراد ڈبل کو ٹیشن میں بند ترتیب وار کریکٹر ز ہیں۔ ایسا متغیر جس میں سٹرنگ محفوظ کیا جائے ، سٹرنگ متغیر کہلاتا ہے۔ سٹرنگ متغیر کے آخر میں ڈے کی علامت لگائی جاتی ہے۔

نو میرک متغیرات

 نو میرک متغیرات نو میرک قیمتوں کو محفوظ کرتے ہیں۔ نو میرک قیمتوں میں فلوٹنگ پوائنٹ نمبر ز اور صحیح اعداد دونوں شامل ہیں۔

کانسٹینٹ

 کانسٹینٹ سے مراد ایسی مقدار ہے جس کی قیمت پروگرام کے چلنے کے دوران تبدیل نہیں ہو سکتی۔ کانسٹینٹ کی دو اقسام ہیں۔ سٹرنگ کانسٹینٹ اور نو میرک کانسٹینٹ۔

سٹرنگ کانسٹینٹ 

سٹرنگ کانسٹینٹ سے مراد ڈبل کو ٹیشن میں بند قیمت ہے۔ = میں سنگ کانسٹینٹ ہے۔ سٹنگ کانسٹینٹ کی زیادہ سے زیادہ لمبائی 255 کریکٹر ز ہو سکتی ہے۔

نو میرک کانسٹینٹ

 نو میرک کانسٹینٹ سے مراد نو میرک قیمت ہے مثلاً 5 = a میں 5 نو میرک کانسٹینٹ

کمانڈ Auto 

یہ کمانڈر ان ڈائر یکٹ موڈ میں جانے اور لائن نمبر ز لگانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

کمانڈ CLEAR 

یہ کمانڈ نو میرک متغیرات کی قیمتوں کو صفر ، تمام سٹرنگ متغیرات کی قیمتوں کو null سیٹ کرنے کے علاوہ تمام کھلی فائلوں کو بند کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

کمانڈ  CLS

  یہ کمانڈ سکرین کو کلیئر کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے

 DELETE کمانڈ

  یہ کمانڈ پروگرام میں سے مختلف لائنوں کو ڈیلیٹ کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ اس کا سینٹیکس یہ ہے۔DELETE start line – end line

کمانڈر EDIT

 یہ کمانڈ پروگرام لائن میں تبدیلی کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ اس کا سینٹیکس یہ ہے۔

EDIT line number

 یہ کمانڈ ڈرائیو پر مخصوص فائلوں کی فہرست دیکھنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ اس کا کینٹیکس یہ ہے۔

FILES کمانڈر 

یہ کمانڈ ڈرائیو پر مخصوص فائلوں کی فہرست دیکھنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ اس کا کینٹیکس یہ ہے۔

FILES path

KILL  کمانڈر 

یہ کمانڈ کسی فائل کو ختم کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ اس کا سینٹیکس یہ ہے۔ KILL file name

 کمانڈر List

یہ کمانڈ پروگرام کے مختلف حصوں کو دیکھنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ اس کا سینٹیکس یہ ہے۔

List start line – line, file name

MKDIR کمانڈر 

یہ کمانڈ ڈائریکٹری بنانے کے کام اتا ہے. اس کا سنٹیکس یہ ہے MKDIR path

Name کمانڈ

یہ کمانڈ کسی فائل کا نام تبدیل کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے اس کا سینٹیکس یہ ہے 

Name old file name as new file name

Renum کمانڈ

یہ کمانڈ لائنوں کو دوبارہ سے نمبرز دینے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔اس کا سنٹیکس یہ ہے۔

RENUM new number, old number ۔ increment

RMDIR کمانڈ

یہ کمانڈ خالی ڈائریکٹری ختم کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ اس کا سنٹیکس یہ ہے۔

RMDIR path

RUN کمانڈ

یہ کمانڈ میموری میں موجود پروگرام کو چلانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ اس کا سنٹیکس یہ ہے۔

RUN file name

SAVE کمانڈ

یہ کمانڈ پروگرام کو محفوظ کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ اس کا سنٹیکس یہ ہے۔

SAVE file name

SYSTEM کمانڈ

یہ کمانڈ GW-BASIC سے ونڈوز میں واپس انے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ اس کا سنٹیکس یہ ہے۔

SYSTEM

LLIST کمانڈ

یہ کمانڈ لائنوں کی رینج پرنٹ کرتی ہے۔ اس کمانڈ پر عمل کے بعد GW-BASIC کمانڈ لیول پر لوٹ اتا ہے۔ اس کا سنٹیکس یہ ہے۔ LLIST start line – end line

LPRINT کمانڈ

یہ کمانڈ پرنٹر پر ڈیٹا پرنٹ کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ اس کا سنٹیکس یہ ہے۔

LPRINT expressions

CONT کمانڈ

یہ کمانڈ ایک وقفے کے بعد پروگرام کی ایگزیکیوشن جاری رکھنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ اس کا سنٹیکس یہ ہے۔

CONT

END سٹیٹمنٹ

یہ سٹیٹمنٹ پروگرام پر عمل روکنے تمام فائلیں بند کرنے اور کمانڈ لیول پر جانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ اس کا سنٹیکس یہ ہے۔END

REM سٹیٹمنٹ

یہ ایک ناقابل عمل سٹیٹمنٹ ہے اور یہ پروگرام میں توضیحی ریمارکس شامل کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ اس کا سنٹیکس یہ ہے۔REM remarks

STOP سٹیٹمنٹ

یہ سٹیٹمنٹ پروگرام کی ایگزیکیوشن عارضی طور پر روک دیتی ہے۔ اس کا سنٹیکس یہ ہے۔ STOP

اپریٹرز

اپریٹرز ایسی علامات ہوتی ہیں جو ڈیٹا پر مختلف عوامل سرانجام دینے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔ اس میں ارتھمیٹک اپریٹرز، منطقی اپریٹرز، اسسائنمنٹ اپریٹرز اور ریلیشنل relational اپریٹر شامل ہیں.

ارتھمیٹک اپریٹرز

ارتھمیٹک اپریٹرز حسابی عوامل مثلا جمع، تفریق، ضرب، تقسیم وغیرہ سر انجام دیتے ہیں۔

ریلیشنل اپریٹرز

ریلیشنل اپریٹرز دو قیمتوں کا موازنہ کرتے ہیں اور درست اور غلط کی صورت میں جواب دیتے ہیں۔ بیسک میں مندرجہ زیل ریلیشنل اپریٹرز ہیں۔ = , < , >, <= ,<>

منطقی اپریٹرز

منطقی اپریٹرز سادہ حالتوں کو پچیدہ بناتے ہیں اور درست یا غلط کی صورت میں جواب دیتے ہیں۔ بیسک میں تین منطقی اپریٹرز ہیں۔ NOT ,AND, OR

سٹرنگ ملانے والے اپریٹرزConcatenation  operators

سٹرنگز کو ملانے کے لیے جمع + کی علامات استعمال ہوتی ہے لہذا جمع + سٹرنگز کو ملانے والا اپریٹر ہے

اسائنمنٹ اپریٹر

=اسائنمنٹ اپریٹر ہے۔ اسائنمنٹ سے مراد کسی قیمت کو کسی متغیر میں محفوظ کرنا ہے

مثلا Name$  = “Ali”

ٹائپ کنورژن

جب ایک قسم کی عددی قیمت کو کسی دوسری قسم کے متغیر میں محفوظ کرنے کی کوشش کی جائے تو Basic قیمت کو دوسرے متغیر کی قسم میں تبدیل کر دیتا ہے اس عمل کو ٹائپ کنورژن کہتے ہیں۔مثال letx% = 51.39 print x%

اسسائنمنٹ سٹیٹمنٹ

بیسک میں کسی متغیر میں کوئی قیمت محفوظ کرنے کے لیے LET سٹیٹمنٹ استعمال ہوتی ہے اس کا سنٹیکس یہ ہے۔

LET variable = value

ان پٹ / آؤٹ پٹ سٹیٹمنٹ

ان پٹ سٹیٹمنٹس یوزر سے ڈیٹا لیتی ہیں جبکہ آؤٹ پٹ سٹیٹمنٹس سکرین پر ڈیٹا ظاہر کرنے کے لیے استعمال

ہوتی ہیں۔

سٹیٹمنٹ READ/DATA

DATA سٹیٹمنٹ میں کو ماسے الگ کر کے مختلف قیمتیں دی جاتی ہیں۔ اس کا سینٹیکس یہ ہے۔

DATA comma separated list of values

READ سٹیٹمنٹ میں کو ہا سے الگ کر کے مختلف متغیرات کے نام دیے جاتے ہیں۔ اس کا سینٹیکس یہ ہے۔

READ comma separated list of variables

سٹیٹمنٹ  RESTORE

یہ سٹیٹمنٹ READ سٹیٹمنٹ کے ذریعے DATA سٹیٹمنٹ کو دوبارہ پڑھنے کا باعث بنتی ہے۔ اس کا سینٹیکس یہ ہے۔

RESTORE line number

سٹیٹمنٹ INPUT

یہ سینٹ پروگرام چلنے کے دوران یوزرے ڈی لینے کے لیے اعمال ہوتی ہے۔  اس کا سینٹیکس یہ ہے

Input “prompt string”, variable

سٹیٹمنٹ PRINT

یہ سٹیٹمنٹ سکرین پر ڈیٹا دکھانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ اس کا سینٹیکس یہ ہے۔

PRINT “string”

PRINT using سٹیٹمنٹ

یہ سٹیٹمنٹ ایک مخصوص فارمیٹ میں سکرین پر سٹرنگز اور نمبروں کو دکھانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ اس کا سینٹیکس یہ ہے

PRINT using “string”, variables

                                                     مشق

سوال نمبر 9۔

Data Statement میں دی گئی دس قیمتیں پڑھنے کے لیے اک پروگرام لکھیں اور ان تینوں کی حاصل جمع سکرین پر ظاہر کریں۔

جواب۔

10 DATA 1,2,3,4,5,6,7,8,9,10

20 READ a,b,c,d,e,f,g,h,i,j

30 SUM = a+b+c+d+e+f+g+h+i+j

40 Print “Sum of given numbers is” SUM

سوال نمبر 10۔

 ایک پروگرام لکھیں جو کہ جماعت دہم کے طالبعلم کا نام رولنمبر ، جماعت، سیکشن اور مختلف مضامین پوچھتا ہو۔ پروگرام طالب علم کےکل نمبر اور فیصد شمار کے کے بتائے گا۔

جواب۔

10 INPUT “Enter your name”, name$

20 INPUT “Enter Roll No”, rollNo

30 INPUT “Enter your class”, class

40 INPUT “Enter section”, section$

50 INPUT “Enter marks of Urdu and English”, U, E

60 obt = U + E

70 per = obt/200*100

80 PRINT “Marks Obtained:” obt

90 PRINT “Percentage:” per

سوال نمبر10 (x).

 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے حرکت کرتی ہوئی کار کانا سیکنڈ میں طے کردہ فاصلہ معلوم کرنے کے لیے پروگرام لکھیں  پروگرام کو ان پٹ کے طور پر اوسط رفتار اور وقت معلوم کرنا چاہیے۔

جواب۔

10 INPUT “Enter speed”, v

20 INPUT “Enter time in seconds”, s

30 s = vt

40 PRINT “distance =” s

سوال نمبر 11۔ ایک سلنڈر کا حجم معلوم کرنے کے لیے پروگرام لکھیں پروگرام کوچاہیے کہ یوزر سے input سٹیٹمنٹ کے ذریعے سلنڈر کی بلندی اور اس کے پیندے کار داس معلوم کرے۔

[اشاره بلندی رداس رداس × 3.14 = حجم ]

جواب۔

10 INPUT “Enter radius” , r

20 INPUT “Enter height” , h

30 v = 3.14*r*r*h

40 PRINT “Volume=” v

سوال نمبر 12 

دیے گئے ہندسے کو مربع معلوم کرنے کے لیے پروگرام تحریر کریں۔ پروگرام کو چاہیے کہ وہ یوزر سے input سٹیٹمنٹ کے ذریعےہند سے معلوم کرے۔

جواب۔

10 INPUT “Enter a number”, n

20 square = n*n

30 PRINT “Square of given number is” square

سوال نمبر 13

Let سٹیٹمنٹ کی مدد سے تین اعداد کی حاصل جمع اور اوسط نکالنے اور پرنٹ کے نے کے لیے پروگرام تحریر کریں۔

جواب۔

10 LET a = 15

20 LET b = 20

30 LET c = 40

40 sum = a+b+c

50 avg = sum/3

60 PRINT “sum of given numbers is” sum70 PRINT “average of given numbers is” avg

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!
Enable Notifications OK No thanks