Biology class 9thClass Matric Part 1 Notes

Class 9th Biology Ch 9 Urdu Medium

باب نمبر 9 ٹرانسپورٹ

سوال 1: سورس اور سنگ میں فرق واضح کیجیے۔

جواب: سورس سے مراد ایسا آرگن ہے جہاں سے خوراک دوسرے حصوں کو برآمد ہو سکے مثلاً پتا اور وہ آرگنز جہاں خوراک ذخیرہ ہو یعنی سٹوریج آر گنز۔ سنگ ایسا علاقہ ہے جہاں میٹا بولزم چل رہا ہو یا خوراک ذخیرہ ہو مثلاً جڑیں ، ٹیوبرز، نمو پاتے پھل اور پتے اور وہ حصے جہاں گروتھ ہو رہی ہو۔

سوال 2: ٹرانسپائریشن پل کے پیدا ہونے کی دو وجوہات لکھئے۔

جواب: 1۔ پانی ایک ٹیوب (زائیلم) میں ہوتا ہے جس کا قطر (ڈایا میٹر) بہت کم ہے۔ 2۔ پانی کے مالیکیولز آپس میں چپکے ہوتے ہیں ( اسے مالیکیولز کی آپس میں کشش یعنی کو ہیرون کہتے ہیں )۔

سوال :3: لینٹی سیلز کیا ہیں ؟ کہاں پائے جاتے ہیں؟

جواب: چند پودوں کے تنوں میں سوراخ ہوتے ہیں جو پانی کو نکالنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں انہیں لینٹی سیلز کہتے ہیں۔ یہ:پودے کے تنوں میں پائے جاتے ہیں۔

سوال 4: کو بیرمن ٹینشن تھیوری کیا ہے؟

جواب: اس تھیوری کے مطابق وہ قوت جو پانی ( اور حل شدہ سائٹس) کو زائیلم کے ذریعہ اوپر لے جاتی ہے، ٹرانسپائریشن پل ہے۔ٹرانسپائریشن سے دباؤ کا ایک فرق پیدا ہوتا ہے جو پانی اور سائٹس کو جڑوں سے اوپر کی طرف کھینچتا ہے۔سوال 5 ٹرانسپائریشن اور سٹو میٹل ٹرانسائریشن کی تعریف کیجیے۔

سوال 5 : ٹرانسپائریشن کی رفتار پر ہوا میں نمی کی وجہ سے کیا اثر پڑتا ہے؟

جواب: جب ہو اخشک ہو تو پانی کے بخارات میز و فل سیلز کی سطح سے پتے کی ایئر سپیسز اور پھر یہاں سے باہر کی ہوا میں تیزی سے ڈفیوز کرتے ہیں۔ اس سے ٹرانسپائریشن کی رفتار بڑھ جاتی ہے۔ نمی والی ہوا میں پانی کے بخارات کی ڈفیوژن کی رفتار کم ہو جاتی ہے اور ٹرانسپائریشن کی رفتار کم ہوتی ہے۔

سوال 6 : روٹ ہیئرز کے دو فوائد لکھئے۔

جواب: 1۔ روٹ ہیئر زپانی کی ایبزار پشن کے لیے وسیع سطحی رقبہ فراہم کرتے ہیں۔2۔ یہ مٹی کے ذرات کے درمیان خالی جگہوں میں بڑے ہوتے ہیں، جہاں وہ پانی کو چھو رہے ہوتے ہیں۔

سوال 7: ٹرانسپائریشنل پل سے کیا مراد ہے ؟ اس کے پیدا ہونے کی وجہ بھی لکھئے۔

جواب: ٹرانسپائریشن کھچاؤ کی ایک قوت پیدا کرتی ہے جسے ٹرانسپائریشنل پل کہتے ہیں۔ یہ قوت اصولی طور پر پانی اور سائٹس کو:جڑوں سے پودے کے اوپر والے حصوں تک پہنچانے کی ذمہ دار ہے۔

سوال 8 : روٹ ہیئر ز کا کام لکھئے۔

جواب:روٹ ہمیئر ز پانی کی ایبزار پشن کے لیے وسیع سطحی رقبہ فراہم کرتے ہیں۔ یہ مٹی کے ذرات کے درمیان خالی جگہوں میں بڑے ہوتے ہیں۔ جہاں وہ پانی کو چھو رہے ہوتے ہیں۔ روٹ ہیئرز کے سائٹو پلازم میں سائٹس کی کنسٹریشن مٹی کے پانی کی نسبت زیادہ ہوتی ہے۔ اس لیے پانی او سموسس کے ذریعہ روٹ ہیئر ز میں داخل ہوتا ہے ۔ مٹی سے سائٹس بھی روٹ پہنچتے ہیں۔ زائیلم میں پہنچنے کے بعد ، پانی اور سائٹس کو پودے کے فضائی حصوں تک پہنچایا جاتا ہے۔

سوال 9: برگر کی تعریف کیجیے۔

جواب: پودے کے سیلز کی دیواروں پر پانی کی وجہ سے پڑنے والا دباؤ ٹر گر کہلاتا ہے۔

سوال10: ٹرانسپائریشن کی تعریف کیجیے۔

جواب: ٹرانسپائریشن سے مراد پودے کی سطح سے پانی کا بخارات بن کر نکل جانا ہے۔

سوال 11: پودوں میں خوراک کی ٹرانسپورٹ کس طرح ہوتی ہے؟

جواب: آج کل مانے جانے والے ہائپو تھیسز کے مطابق خوراک کی ٹرانسپورٹ پر یشر فلو میکانزم کے تحت ہوتی ہے۔

سوال 12: سٹو میٹل ٹرانسپائریشن سے کیا مراد ہے؟

جواب: زیادہ تر ٹرانسپائریشن سٹومیٹا کے ذریعہ ہوتی ہے اور سٹو میٹل ٹرانسپائریشن کہلاتی ہے۔

سوال 13: ہوا میں نمی ٹرانسپائریشن پر کیا اثر ڈالتی ہے ؟

جواب: نمی والی ہوا میں پانی کے بخارات کی ڈفیوژن کی رفتار کم ہو جاتی ہے اور ٹرانسپائریشن کی رفتار کم ہوتی ہے۔

سوال 14: سٹومیٹا کس طرح کھلتے اور بند ہوتے ہیں؟

جواب: زیادہ تر پودے دن کے دوران اپنے سٹو میٹا کو کھولتے ہیں اور رات کو انہیں بند کرتے ہیں۔ سٹو میٹا اپنے گارڈ سیلز میں ہونے:والے عمل سے ٹرانسپائریشن کنٹرول کرتے ہیں۔

سوال 15 : ٹرانسپائریشن کے عمل میں پودے کے پتے کا سطحی رقبہ کیا اہمیت رکھتا ہے ؟

جواب: ٹرانسپائریشن کی رفتار کا انحصار پتے کے سطحی رقبہ پر بھی ہے۔ زیادہ سطحی رقبہ ہو تو زیادہ سٹومیٹا ہوتے ہیں اور ٹرانسپائریشن: بھی زیادہ ہوتی ہے۔

سوال 16 : پودوں میں ٹرانسپائریشن کن سوراخوں کے ذریعہ ہوتی ہے؟

جواب: پانی کا اخراج پتوں کے سٹومیٹا کے ذریعہ ، پتے کی اپنی ڈرمس پر موجود کیوٹیکل کے ذریعہ اور چند پودوں کے تنوں میں موجود سوراخوں یعنی لینٹی سیلز کے ذریعہ ہوتا ہے۔

سوال 17 : نیوٹر و فلز فیگو سائٹوسس کر کے چھوٹے پارٹیکلز کو توڑتے ہیں۔

جواب: نیوٹر و فلز اور بیسو فلز کا فعل لکھئے۔بیسو فلز خون کو جمنے سے روکتے ہیں۔

سوال 18 سٹیمیٹک سرکولیشن سے کیا مراد ہے؟

جواب:  وہ رستہ جس میں دل سے آکسیجنیٹڈ خون کو جسمانی ٹشوز میں اور وہاں سے ڈی آکسیجنیٹڈ خون کو واپس دل میں لایا جاتا ہے سٹمیٹک سرکولیشن یا سرکٹ کہلاتا ہے۔

سوال 19 : دل کی دھڑکن کے دوران لب اور ڈپ کی آواز کیسے پیدا ہوتی ہے؟

جواب: جب وینٹر یکلز سکڑتے ہیں تو ٹرائی کسپیڈ اور بائی کسیڈ والوز بند ہو جاتے ہیں تو اس سے “لب” کی آواز پیدا ہوتی ہے۔ اس طرح جب وینٹریکلز ریلیکس ہوتے ہیں تو سیمی لیونز والوز بند ہو جانے سے “ڈب ” کی آواز پیدا ہوتی ہے۔ “لب ڈب”آوازوں کو سٹیتھو سکوپ کی مدد سے سنا جا سکتا ہے۔

سوال 20 : آرٹریز اور وینز میں دو فرق لکھئے۔

جواب: آرٹریز وہ بلڈ ویسلز ہیں جو خون کو دل سے دور لے جاتی ہیں۔ آرٹریز کی ساخت اپنے فعل سے بہت مطابقت رکھتی ہے۔ جب آرٹریز جسم کے آرگنز میں داخل ہوتی ہیں وہ چھوٹی دیسلز میں تقسیم ہو جاتی ہیں جنہیں آر ٹر لویز کہتے ہیں۔ آر ٹراویزمیں داخل ہو کر کپلریز میں تقسیم ہو جاتی ہیں۔

سوال 21:  سٹول اور ڈایاسٹول کی تعریف کیجیے۔

جواب: ایٹریا اور دینٹریکلز ریلیکس ہوتے ہیں اور خون ایٹریا میں بھر جاتا ہے۔ اس پیریڈ کو کارڈیک ڈایاسٹول کہتے ہیں۔ بھرے جانے کے فورا بعد دونوں ایٹر یا سکڑتے ہیں اور خون کو دیٹریکلز میں پمپ کر دیتے ہیں۔ کارڈیک سائیکل کا یہ پیریڈ ایٹریکل مسئول کہلاتا ہے۔ اس کے بعد دونوں وینٹریکلز سکڑتے ہیں اور خون کو جسم اور پھیپھڑوں کی جانب پمپ کر دیتے ہیں۔وینٹریکلز کے سکڑنے کے پیریڈ کو وینٹر یکولر سٹول کہتے ہیں۔

سوال 22 : جسم میں وائٹ سیلز کی تعداد اور کام لکھئے۔

جواب: خون کے ایک مکعب ملی میٹر میں ان کی تعداد 7000 سے 8000 تک ہوتی ہے۔ جسم کے دفاع میں کئی کردار مثلاً چھوٹے: پارٹیکلز کو نگلنا، اینٹی کو ایگولینٹس خارج کرنا، اینٹی باڈیز بنانا۔

سوال 23: انسان میں مادوں کی ٹرانسپورٹ کے لیے دو سسٹمز کے نام لکھئے۔

جواب: 1- سرکولیٹری سسٹم 2- لمفیٹک سسٹم

سوال 24 : آرٹیریو سکلیروسس کیا ہے ؟ اس کا سبب بتائیے۔

جواب: آر ٹیریو سکلیروسس آرٹریز کی بیماریاں ہیں اور دل کی بیماریوں کی وجہ بنتی ہیں۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب آرٹریز کی دیواروں میں کیلشیم جمع ہو جاتی ہے۔ ایتھر وسکلیروسس کے بہت زیادہ بڑھ جانے سے یہ خرابی ہو سکتی ہے۔

سوال 25 : پلمونری سرکولیشن سے کیا مراد ہے؟

جواب: وہ رستہ جس میں دل سے ڈی آکسی جنینڈ خون کو پھیپھڑوں میں اور وہاں سے آکسی جنینڈ خون کو واپس دل میں لایا جاتا ہے،پلمونری سر کو لیشن یا سٹرکٹ کہلاتا ہے۔

سوال 26: وینز کا فعل لکھئے۔

جواب: 1 – وینز وہ بلڈ ویسلز ہیں جو خون کو دل کی طرف لے جاتی ہیں۔ 2۔ بالغوں میں پلمونری وینز کے سو اتمام وینز ڈی آکسی جنیٹیڈ خون لے جاتی ہیں۔ 3- وینز بھی اپنے فعل سے بہت مطابقت رکھتی ہیں۔

سوال 27: کارڈیک سکلیروسس کے دو مراحل کے نام لکھئے۔

جواب: 1- ایتھر وسکلیروسس: -2- آرٹیریو سکلیروس

سوال 28: ہارٹ پیٹ کا فعل لکھئے۔

جواب: دل کے خانوں کی ریلیکسیشن سے یہ خون سے بھر جاتے ہیں اور سکڑتے یعنی کنٹریکشن سے یہ اپنے اندر کا خون باہر نکال دیتے ہیں۔ دل کے خانوں میں ریلیکسیشنز اور کنٹریکشنز کا ایک دوسرے کے بعد آنا کارڈیک سائیکل بناتا ہے اور ایک مکمل کارڈیک سائیکل ایک دھڑ کن یعنی بارٹ بیٹ بناتا ہے۔

سوال 29: ریڈ بلڈ سیلز کے افعال لکھئے۔

جواب: اس کے اہم افعال میں آکسیجن اور تھوڑی سی مقدار میں کاربن ڈائی آکسائیڈ ٹرانسپورٹ کرنا شامل ہے۔

سوال 30: انسانی دل ڈبل پمپ کی طرح کام کرتا ہے۔ کیوں ؟

جواب: انسان کا دل ایک ڈبل پمپ کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ جسم سے کم آکسیجن والا یعنی ڈی آکسی جنینڈ خون وصول کرتا ہے اور اسے پھیپھڑوں کی طرف پمپ کرتا ہے۔ اسی دوران یہ پھیپھڑوں سے زیادہ آکسیجن والا یعنی آکسی جنیٹڈ خون لیتا ہے اور اسے جسم کی طرف پمپ کرتا ہے۔

سوال 31: بلڈ پلازما کو خون سے کیسے علیحدہ کیا جاتا ہے ؟

جواب: ایک آرٹری سے خون لیا جاتا ہے اور اس میں اینٹی کو ایگولیٹ یعنی ایسا کیمیکل جو خون کو جمنے سے روکتا ہے ملا دیا جاتا ہے تقریباً 5 منٹ بعد بلڈ پلازما سیل سے علیحدہ ہو جاتے ہیں اور سیلز نیچے تہ بنا لیتے ہیں۔

سوال 32 پیری کار ڈیل فلوئڈ کیا کام کرتا ہے؟

جواب: پیری کارڈ یم اور دل کی دیواروں کے درمیان ایک فلوئڈ موجود ہے جسے پیری کارڈیل فلوئڈ کہتے ہیں۔ دل کے سکڑنے کے دوران یہ فلوئڈ پیری کارڈیم اور دل کے درمیان رگڑ کو کم کرتا ہے۔

سوال 33 : اینٹی جنز کی تعریف کیجیے۔

جواب: اینٹی جن سے مراد ایسا مالیکیول ہے جس کی موجودگی سے جسم میں دفاع کارد عمل یعنی اینٹی باڈیز بنا وغیرہ شروع ہو جائے۔

سوال 34 : کیپلریز کیا ہیں ؟

جواب: یہ سب سے چھوٹی بلڈ ویسلز ہیں اور ٹشوز میں موجود ہوتی ہیں یہ آرٹریولز کے تقسیم ہونے سے بنتی ہیں۔ خون اور ٹشوز کے ما بین مادوں کا تبادلہ کیپلریز کے ذریعہ ہی ہوتا ہے۔

سوال 35 : پلیٹ لیٹس کیا ہیں ؟ ان کا فعل لکھئے۔

جواب: یہ سیلز نہیں ہیں بلکہ بون میرو کے بڑے سیلز یعنی میگا کیریوسائٹس کے ٹکڑے ہیں ۔ ان میں کوئی نیو کلیس یا پگنٹ نہیں ہوتا۔

سوال 36: کوئی سی دو بلڈ پلازما پروٹیز کے نام لکھئے۔

جواب: پلازما میں موجود اہم پروٹینز اینٹی باڈیز ، خون جمانے والی فائبر بینو جن اور خون میں پانی کا توازن قائم رکھنے والی ایلبیو من ہیں۔

سوال 37: بلڈ گروپ کے افراد کو یونیور سل ریسی پی اینٹ کیوں کہا جاتا ہے ؟

جواب: بلڈ گروپ کے حامل افراد کو یونیور سل ریسپی اینٹ اس لیے کہا جاتا ہے کہ یہ سسٹم کے ہر بلڈ گروپ کے لوگوں سے خون لے سکتے ہیں۔

سوال 38: ہائی کسپیڈ والو سے کیا مراد ہے؟

جواب: بائیں ایٹریم اور بائیں وینٹر یکل کے درمیان موجود سوراخ کی حفاظت ایک بائی کسپیڈ والو کرتا ہے اس والو میں دو پٹ ہوتے ہیں۔

سوال 39: خون کی دو بیماریوں کے نام لکھئے۔

جواب: خون کی دو بیماریاں درج ذیل ہیں : 2- تهيلسيميا 1 – لیو کیمیا (بلڈ کینسر )

سوال 40: اینجا نا پیکٹورس سے کیا مراد ہے؟

جواب: اینجا کا پیکٹورس کا مطلب ‘ سینہ میں درد ہے۔ یہ ہارٹ اٹیک جیسا شدید نہیں ہوتا۔ دل یا اکثر بائیں بازو اور کندھے میں درد اٹھتا ہے۔ یہ خطرہ کی ایک علامت ہوتی ہے کہ کارڈیک مسلز کو خون کی فراہمی کافی نہیں ہے لیکن اتنی کم نہیں ہوئی کہ ٹشوز کی موت ہو جائے۔

سوال 41: کارڈیو ویسکو بیماریوں کی دو بڑی وجوہات لکھئے۔

جواب: زیادہ عمر، ڈایا بٹیرز، خون میں کم ڈینسٹی والے لیڈز مثلا کولیسٹرول اور ٹرائی گلیسرائیڈ کا زیادہ ہو جانا، تمباکو نوشی ، ہائی بلڈ پریشر یعنی ہائپر ٹینشن، موٹاپا اور جسمانی کام کے بغیر طرز زندگی ایسے خطر ناک عناصر ہیں جو کارڈیو ویسکولر بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔

سوال 42: دل کی بیماری مائیو کارڈیل انفار کشن کیا ہے ؟

جواب: مائیو کار ڈیل انفار یکشن کی اصطلاح دو الفاظ یعنی “مائیو کارڈیم ” اور ” انفارکشن ” سے بنی ہے۔ مائیو کارڈیم کا مطلب ہے دل کے مسلز جبکہ انفارکشن کا مطلب ہے اٹشو کی موت ۔ اسے عام الفاظ میں دل کا دورہ یعنی ہارٹ اٹیک کہتے ہیں۔ اور یہ اس وقت ہوتا ہے جب دل کی دیواروں کے کسی حصہ کو خون کی فراہمی میں رکاوٹ آئے اور نتیجہ میں کارڈیک مسلز کی موت ہو جائے۔ ہارٹ اٹیک کورونری آرٹریز میں خون کے کلاٹ کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ مائیو کار ڈیل انفارکشن کے زیادہ تر مریضوں کے علاج میں اینجو پلاسٹی یا بائی پاس سرجری کی جاتی ہے۔ اینجو پلاسٹی میں تنگ یا مکمل بند ہو چکی کو رونری آرٹری کو آلات کی مدد سے کھول دیا جاتا ہے جبکہ بائی پاس سرجری میں مریض کے جسم کے دوسرے حصہ سے آرٹری یا دین لے کر اس کو رونری آرٹریز کے ساتھ جوڑ دیا جاتا ہے تاکہ کارڈیک مسلز کو خون کی فراہمی بہتر ہو سکے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!
Enable Notifications OK No thanks