Biology class 9thClass Matric Part 1 Notes

Class 9th Biology Ch 6 Urdu Medium

باب نمبر 6 اینزائمز

سوال1:  سبسٹریٹ اور پروڈکٹ کی تعریف کیجیے۔

جواب : وه مالیکیولز جن پر اینزائمز اثر انداز ہوتے ہیں، سبسٹر یس کہلاتے ہیں اور اینزائمز انہیں مختلف مالیکیولز میں بدل دیتے ہیںجنہیں پروڈکٹس کہتے ہیں۔

سوال2: ایکٹو سائٹ کی تعریف کیجیے۔

جواب : کیٹالائسز میں اینزائم کے مالیکیول کا چھوٹا سا حصہ شامل ہوتا ہے ، یہ حصہ ایکٹو سائٹ کہلاتا ہے۔

سوال 3: اپنا بولزم اور کیٹا بولزم میں فرق بیان کیجیے۔

جواب : اینا بولزم میں وہ تمام بائیو کیمیکل ری ایکشنز شامل ہیں جن میں بڑے مالیکیولز بنائے جاتے ہیں۔ جبکہ کیٹا بولزم میں ایسے بائیو کیمیکل ری ایکشنز شامل ہیں جن میں بڑے مالیکیولز کو توڑا جاتا ہے۔ عام طور پر کیٹا بولزم کے دوران توانائی خارج ہوتی ہےجبکہ اپنا بولزم میں استعمال ہوتی ہے۔

سوال 4: ایکٹیویشن انرجی سے کیا مراد ہے؟

جواب : ایکٹیویشن انرجی سے مراد وہ کم سے کم توانائی ہے جو کسی ری ایکشن کا آغاز کروانے کے لیے ضروری ہوتی ہے ۔ ایکٹیویشن انرجی کی ضرورت ری ایکشن کو شروع ہونے میں رکاوٹ کا کام کرتی ہے۔ اینزائمز ایکٹیویشن انرجی کی ضرورت کو کم کر کے اس طرح کی ایک رکاوٹ کو کم کرتے ہیں۔ اس لیے اینزائمز کی موجودگی میں ری ایکشنز بہت زیادہ رفتار سے ہوتے ہیں۔

سوال 5: اینزائم کی اصطلاح سب سے پہلے کس نے استعمال کی؟

جواب:  1878ء میں ایک جرمن فزیالوجسٹ دن ہیلم کونے نے پہلی مرتبہ یہ اصطلاح استعمال کی۔

سوال 6: اینزائمز کیا ہیں ؟

جواب : اینزائمز سے مراد ایسی پروٹیز ہیں جو بائیو کیمیکل ری ایکشنز کو تیز کرتی ہیں۔ اور ری ایکشن کے دوران خود تبدیل نہیں ہوتیں۔ انہیں بائیو کیٹالسٹ بھی کہتے ہیں۔

سوال 7 : دو اینزائمز کے نام لکھئے۔

جواب: 1 – پیپسن 2- گلاسیکو جن

سوال 8: اینزائم کی کوئی سی دو خصوصیات بیان کیجیے۔

جواب: 1 – تقریبا تمام اینزائمز پروٹین ہوتے ہیں یعنی وہ ایما ئنو ایسڈز سے بنے ہوتے ہیں۔2- اینزائمز کی موجودگی میں ری ایکشنز کی سپیڈ ان کے بغیر ہونے والے ری ایکشنز کی نسبت لاکھوں گنا تیز ہوتی ہے۔کیٹالسٹس کی طرح اینزائمز بھی ری ایکشن میں استعمال ہو کر ختم نہیں ہوتے۔

سوال 9: انٹر اسیلولر اینزائم اور ایکسٹر اسیلولر اینزائم کی مثال دیجیے۔

جواب : اینزائمز کی گروہ بندی اس مقام کی بنا پر کی جاسکتی ہے جہاں وہ کام کرتے ہیں یعنی انٹر اسیلولر اینزائمز (مثلا گلا ئیکو لائسنز کے اینزائمز جو کہ سائٹو پلازم میں کام کرتے ہیں) اور ایکسٹر اسیلولر اینزائمز (مثلاً پیسن اینزائم جو معدہ کے خلا میں کام کرتا ہے)۔

سوال 10 میٹا بولزم کا تصور کس نے دیا؟

جواب : میٹا بولزم کی اصطلاح ایک یونانی لفظ سے ماخوذ ہے جس کے معانی تبدیلی نہیں۔ میٹا بولزم کا تصور سب سے پہلے ابن نفیس نے دیا تھا۔ اس کے مطابق ” جسم اور اس کے حصے ہمیشہ تبدیلیوں سے گزر رہے ہوتے ہیں ۔ ” میٹا بولزم ان تمام بائیو کیمیکل ری ایکشنز کا نام ہے جو جانداروں میں زندگی کی بقا کے لیے ہو رہے ہوتے ہیں۔ یہ اعمال جانداروں کو نشود نما، ری پروڈکشن، اپنی ساختوں کو قائم رکھنے اور ماحول میں تبدیلیوں کا جواب دینے کے قابل بناتےہیں۔

سوال 11: میٹا بولک سلسلے سے کیا مراد ہے؟

جواب : بہت سے اینزائمز خاص ترتیب کے ساتھ اکٹھے کام کرتے ہیں جس سے میٹا بولک سلسلے بنتے ہیں۔ ایک میٹا بولک سلسلہ میں ایک اینزائم کسی اور اینزائم کے پیدا کردہ پروڈکٹ کو اپنے سے کے بعد نئے پروڈکٹ کو اگلے اینزائم کو دے دیتا ہے۔ طور پر لے لیتا ہے اور اس کا ری ایکشن کروانے

سوال 12: پر استھیٹک گروپ کی تعریف کیجیے۔ اپر استھیٹک گروپ اور کو۔ اینزائم میں فرق بیان کیجیے۔

جواب : جب آرگینک کو فیکٹر ز اینزائم کے ساتھ مضبوطی سے بندھے ہوں تو یہ پر استھیٹک گروپ کہلاتے ہیں۔جب آرگینک کو فیکٹر ز اینزائم کے ساتھ کمزور جوڑ بناتے ہیں تو یہ کو اینزائم کہلاتے ہیں۔

سوال 13: تین اہم وٹامنز کے نام لکھئے جو کو اینزائم کے طور پر کام کرتے ہیں۔

جواب : تین اہم وٹامنز کے نام لکھئے جو کو اینزائم کے طور پر کام کرتے ہیں۔رائبو فلیون، تھایا مین اور فولک ایسڈ اہم وٹامنز ہیں جو کو اینزائم کے طور پر کام کرتے ہیں۔

سوال 14: اینزائمز کے کیا استعمالات ہیں؟

جواب : خوراک کی صنعت: وہ اینزائمز جو سٹارچ کو سادہ شوگر ز میں توڑتے ہیں، انہیں سفید روٹی، بنز وغیرہ بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔مشروبات کی صنعت: اینزائمز سٹارچ اور پروٹیز کو توڑتے ہیں۔ ان کے پروڈکٹس کو بیٹ الکحل بنانے کے لیےفرمینٹیشن میں استعمال کرتا ہے۔

سوال15: بائیولوجیکل ڈیٹر جنٹس میں اینزائمز کے دو استعمالات لکھئے۔

جواب : پروٹی ایز اینزائمز کو کپڑوں پر لگے پروٹیز کے دھبے اتارنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ایمائلیز اینزائمز بر تن دھونےمیں استعمال ہوتے ہیں اور یہ ان پر لگے ہوئے سٹارچ کے مزاحم رسوب اتارتے ہیں۔

سوال 16: اینزائمز ری ایکشن کی رفتار پر کون سے فیکٹر زاثر انداز ہوتے ہیں؟

جواب -اینزائمز ایکشن کی رفتار پر اثر انداز ہونے والے فیکٹر ز کے نام درج ذیل ہیں: 1 ٹمپریچر 2 سٹریٹ کنسٹریشن 3

سوال 17: ایکٹو سائٹس کے دو فوائد لکھئے۔

جواب : اینزائم کے مالیکیول کا چھوٹا سا حصہ ہی کیٹا لائسز میں شامل ہوتا ہے۔ اس حصہ کو ایکٹو سائٹ کہتے ہیں۔ ایکٹو سائٹ سبسٹریٹ کی پہچان کرتی ہے ، اس کے ساتھ جڑ جاتی ہے اور پھر اس کا ری ایکشن کر وادیتی ہے۔ افعال: یہ سبسٹریٹ کی پہچان کرتی ہے اور اس کے ساتھ جڑ کر ری ایکشن کو تیز کرتی ہے۔

سوال :18 ایکٹو سائٹس کی سیچوریشن سے کیا مراد ہے؟

جواب : جب ( سبسٹریٹ کی زیادہ کنسٹریشن ہونے پر تمام اینزائمز کی ایکٹو سائٹس پر ہو جاتی ہیں تو مزید سبسٹریٹ مالیکیولز کو آزاد ایکٹو سائٹس نہیں ملتیں۔ اس حالت کو ایکٹو سائٹس کی سیچوریشن کہتے ہیں اور ری ایکشن کی رفتار نہیں بڑھتی۔

سوال 19: آپٹیم ٹمپر پچر کی تعریف کیجیے۔

جواب : ہر اینزائم ایک خاص ٹمپریچر پر تیز ترین رفتار کے ساتھ کام کرتا ہے اور اسے اس اینزائم کا مناسب ترین یعنی آپٹیم ٹمپریچرکہتے ہیں۔

سوال 20 اینزائم کے ڈی نیچر ہونے سے کیا مراد ہے؟

جواب : جب ٹمپریچر کو آپسیم ٹمپر پچر سے بہت زیادہ بڑھا دیا جائے تو حرارت اینزائم کے ایٹموں میں ارتعاش کو بڑھا دیتی ہے اور اینزائمز کا گلو بیولر سٹرکچر قائم نہیں رہتا۔ اسے اینزائم کا ڈی نیچر ہو جانا کہتے ہیں۔

سوال 21: لاک اینڈ کی ماڈل کس نے پیش کیا ؟ تعریف لکھئے۔

جواب: 1894ء میں جرمن کیمسٹ ایمیل فشر نے اینزائم ایکشن کی وضاحت کے لیے لاک اینڈ کی ماڈل پیش کیا۔اس ماڈل کے مطابق اینزائم اور سمسٹر یٹ دونوں کی اشکال مخصوص ہوتی ہیں اور دونوں ایک دوسرے میں مکمل طور پرفٹ ہو جاتے ہیں۔ اس ماڈل سے اینزائم کے مخصوص ہونے کی وضاحت حاصل ہوتی ہے۔

سوال 23: انڈیوسڈ فٹ ماڈل کی وضاحت کیجیے۔

جواب: 1958 ء میں ایک امریکی بائیولوجسٹ ڈینیل کو شٹلینڈ (Daniel Koshland) نے لاک اینڈ کی ماڈل میں ایک تبدیلی کی تجویز دی اور انڈیوسڈ فیٹ ماڈل پیش کیا۔ اس ماڈل کے مطابق ایکٹو سائیٹ ایک بے لچک ساخت نہیں بلکہ یہ اپنا کام کرنے کے لیے اس شکل میں ڈھل جاتی ہے جس کی ضرورت ہوتی ہے۔ انزائم ایکشن کا انڈیوسڈ فیٹ ماڈل، لاک اینڈ کی ماڈل سے زیادہ قابل قبول ہے۔

سوال 24: اینزائم کی تخصیص بیان کیجیے۔

جواب: 2000  سے زائد اینزائمز جانے جاتے ہیں اور ان میں سے ہر ایک کسی مخصوص کیمیکل ری ایکشن میں شامل ہوتا ہے۔ اینزائمز سبسٹریس کے لحاظ سے بھی مخصوص ہوتے ہیں۔ اینزائم پروٹی ایز سٹارچ پر کوئی اثر نہیں کرے گا۔ سٹارچ ایک اینزائم ایمائی لیز سے ٹوٹتا ہے۔ اسی طرح اینزائم لائی پیز صرف لپڈز پر ہی عمل کرتا ہے اور انہیں فیٹی ایسڈز اور گلیسرولمیں ڈائجیسٹ کر دیتا ہے۔ اینزائمز کے مخصوص ہونے یعنی تخصیص کا انحصار ان کی ایکٹو سائٹس کی شکل پر ہوتا ہے۔ ایکٹو سائٹس کی مخصوص جیومیٹریکل اشکال ہوتی ہیں جو مخصوص سبسٹریس کے ساتھ ہی فٹ بیٹھتی ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!
Enable Notifications OK No thanks