Class Matric Part 2 Notes

Class 9th Biology Ch 5 Urdu Medium

باب نمبر 5: سيل سائيكل

سوال 1: جی 1 فیز کو بیان کیجیے۔

جواب: پیدا ہونے کے بعد ایک سیل اپنا سیل سائیکل جی 1 فیز سے شروع کرتا ہے۔ اس مرحلہ کے دوران میں اپنے لئے پروٹیز کی فراہمی بڑھاتا ہے اپنے کئی آر گنیلز کی تعداد بڑھاتا ہے اور سائز میں بڑھتا ہے۔

سوال 2 : سو میٹک سیلز اور جرم لائن سیلز میں کیا فرق ہے؟

جواب : جاندار کا جسم بنانے والے سیلز سو میٹک سیلز کہلاتے ہیں جبکہ گیمٹس کو بنانے والے سیلز کو جرم لائن سیلز کہتے ہیں۔

سوال 3: سائٹو کا ئنسز پودوں کے سیلز میں جانوروں کے سیلز کی نسبت کیسے مختلف ہے؟

جواب : سائٹو کا ئنسز سے مراد سائٹو پلازم کی تقسیم ہے جانور کے سیلز میں سائٹو کا ئنسز ایک عمل یعنی کلیویج کے ذریعہ ہوتی ہے پر کہ جہاں میٹا فیر پلیٹ ہوا کرتی تھی۔ ایک جھری بنتی ہے جسے کلیویج فرو کہتے ہیں۔ یہ جھری مزید گہری ہوتی جاتی ہیں اور آخر کار پیرنٹ سیل کو دو میں تقسیم کر دیتی ہے۔ پودے کے سیلز میں سائٹو کا مکسز کا عمل مختلف ہے کالجی اپر میس سے نکلنے والی تھیلیاں ویز ایگلز سیل کے درمیان میں جمع ہوتی ہیں اور وہاں آپس میں ضم ہو کر ممبر نیز میں لیٹی ایک ڈسک بنا دیتی ہیں۔

سوال 4: فریگیو پلاسٹ سے کیا مراد ہے؟

جواب : پودے کے سیلز میں سائٹو کائینسز کا عمل مختلف ہے۔ گانجی اپر فیس سے نکلنے والی چھوٹی تھیلیاں سیل کے درمیان جمع ہوتی ہیں اور وہاں آپس میں ضم ہو کر ممبر یز میں لپٹی ایک ڈسک بنادیتی ہے۔ یہ ڈسک سیل پلیٹ یا فریگو پلاسٹ کہلاتی ہے۔

سوال 5: ڈیولپمنٹ اور گروتھ سے کیا مراد ہے ؟ / مائی ٹوسس کا ڈویلپمنٹ اور گروتھ میں کیا کردار ہے؟

جواب : جانداروں میں سیلز کی مقدار مائی ٹو سس سے بڑھتی ہے۔ ایک سنگل سیل یعنی زائیگوٹ سے ملٹی سیلولر جسم کے بننے کی اور

سوال 6 : ری جزیشن سے کیا مراد ہے ؟ ایک مثال بھی دیجیے۔

جواب : چند جاندار اپنے جسم کے حصوں کو دوبارہ بنا سکتے ہیں۔ نئے سیلز بننے کا عمل مائی ٹو سس سے ہوتا ہے مثال کے طور پر سی سٹار مائی تو کس کر کے اپنے کھوئے ہوئے بازو کو دوبارہ بنا لیتا ہے۔ اسے ری جنریشن کہتے ہیں۔

سوال 7: بی ٹائن اور میگنیٹ ٹیومر میں کیا فرق ہے؟

جواب : بی نائن ایسے ٹیومرز ہیں جو کہ جہاں بنتے ہیں اسی جگہ رہتے ہیں۔ میلگنیٹ ایسے ٹیومرز ہیں جو کہ دوسرے ٹشوز پر حملہ کر دیتے ہیں۔

سوال 8: میٹا سٹیس سے کیا مراد ہے؟ کینسر میں اس کا کردار لکھئے۔

جواب : ایسے ٹیومرز جو جسم کے دوسرے حصے میں کینسر والے سیلز بھیجتے ہیں جہاں نئے ٹیومرز بن جاتے ہیں اس عمل کو میٹا سٹیس یعنی بیماری کا پھیلنا کہتے ہیں۔

سوال 9: می اوس اور مائی ٹوس کی تعریف کیجیے۔

جواب : می اوسس : وہ عمل جس میں ایک یو کیر یونک ڈیپلائیڈ سیل تقسیم ہوتا ہے اور 4 پیپلائیڈ ڈائر سیلز پیدا کرتا ہے۔

سوال 10: سائی نیپر کی تعریف کیجیے۔

جواب : ہو مولوگس کروموسومز لمبائی کے رخ ایک دوسرے کے ساتھ لگ کر جوڑ بنا دیتے ہیں اس عمل کو سائی نیپسز کہتے ہیں۔

سوال 11: کیا ز میٹا کی تعریف کیجیے۔

جواب : ہو مولوگس کروموسوم کے دونان سسٹر کرو مائنڈ ز لمبائی کے ساتھ چند مقامات پر ایک دوسرے سے جڑ جاتے ہیں۔ جڑے ہوئے ان مقامات کو کیاز میٹا کہتے ہیں۔

سوال 12: کراسنگ اوور کی تعریف کیجیے۔

جواب : وہ عمل جس میں ہو مولوگس کروموسومز کے نان سٹر کرومائڈز آپس میں اپنے حصوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔

سوال 13: ایپ اپٹوسس کے دو فائدے لکھئے۔

جواب : ایپ اپٹوکس اس وقت ہو سکتی ہے جب سیل تباہ ہو چکا ہو یا تناؤ کا شکار ہو۔ ایپ اپنو سس تباہ شدہ سیل کو ختم کرتی ہے تا کہ ایسا سیل مزید خوراک استعمال نہ کر سکے یا انفیکشن پھیلنے سے بچاتی ہے۔ جاندار کی ڈویلپمنٹ کے دوران بھی ایپ اپٹوس سفائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر ہاتھوں اور پاؤں کی انگلیاں بنتے دوران انگلیوں کے درمیان موجود سیلز ایپ اپٹوسس سے گزرتے ہیں اور انگلیاں علیحدہ ہو جاتی ہیں۔

سوال 14: نیکروسس کیا ہے ؟ اس کی وجوہات لکھئے۔

جواب : سیلز اور زندہ ٹشوز کی حادثاتی موت کو نیکروسس کہتے ہیں۔ نیکروسس کی کئی وجوہات ہیں مثلاً زخم، انفیکشن، کینسر وغیرہ۔ نیکر و سس اس وقت ہو سکتا ہے جب کسی سیل کو آکسیجن کی کمی والا یعنی ہائپو کسک ماحول دیا جائے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!
Enable Notifications OK No thanks