Chemistry class 9thClass Matric Part 1 Notes

Matric Part 1 Class 9th Chemistry Ch 8 Urdu Medium

چیپٹر 8 کیمیکل ری ایکٹویٹی

سوال 1: میٹلز کی دو طبیعی خصوصیات لکھئے۔

جواب : میٹلز کی دو طبیعی خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں 1- تمام میٹلز ٹھوس ہیں سوائے مرکزی کے۔

سوال 2 : میٹلز کی کوئی سی دو کیمیائی خصوصیات لکھئے۔

جواب میٹلز کی دو اہم کیمیائی خصوصیات درج ذیل ہیں 1 ۔ یہ آسانی سے الیکٹرون دے کر پازیٹو آئنز بناتی ہیں۔ 2۔ آکسیجن سے ری ایکشن کر کے بیک آکسائیڈ ز بناتی ہیں۔

سوال 03: کیلشیم کے دو استعمالات لکھئے :

جواب: 1۔ پٹرولیم پروڈکٹس سے سلفر کے کمپاؤنڈز کو دور کرنے کے کام آتی ہے۔ 2 میٹلز مثلاً U Z اور Cr کے حصول میں ری ریڈیو سنگ ایجنٹ کے طور پر کام کرتی ہے۔

سوال 04: سوڈیم کے کوئی دو استعمالات بیان کیجیے۔

جواب: 1۔ سوڈیم، پوٹاشیم الائے نیو کلیئر ری ایکٹرز میں حرارت جذب کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ 2۔ سوڈیم و پیپر لیمپ میں بیلولائٹ پیدا کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

سوال 05 سٹیل اور سٹین لیس سٹیل میں کیا فرق ہے؟

جواب سٹیل خالص آئرن میں کاربن کی 0.25% سے لے کر %2.5% تک ملاوٹ کرنے سے بنتا ہے۔ جبکہ سٹین لیس سٹیل میں آئرن کے ساتھ نکل اور کرومیم کی مقدار 10-14 تک شامل ہوتی ہے۔ سٹین لیس سٹیل زیادہ چمکدار اور کیمیکلز سے محفوظ اور زنگ لگنے سے محفوظ ہوتا ہے۔

سوال :06: مٹیلک کریکٹر کی تعریف کیجیے۔

جواب: میٹلز اپنے ویلنس الیکٹرونز خارج کرنے کارجحان رکھتی ہیں۔ میٹلز کی اس خاصیت کو الیکٹرو پوزیٹویٹی یا مٹیلک کریکٹر کہا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر سوڈیم ایٹم ایک پوزیٹو آئن بنانے کے لیے ایک الیکٹرون خارج کر سکتی ہے۔ مثلاً NaNa +1e

سوال 07: سوڈیم میٹل میگنیشیم کی نسبت زیادہ ری ایکٹو کیوں ہے؟

جواب : سوڈیم کے ویلنس شیل میں ایک الیکٹرون ہوتا ہے اس لیے یہ آسانی سے نکالا جا سکتا ہے جبکہ میگنیشیم کا سائز چھوٹا اور یہ زیادہ نیو کلیئر چارج کی حامل ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ سوڈیم میگنیشیم سے زیادہ ری ایکٹو ہوتی ہے۔

سوال :08 میلیبل اور ڈکٹائل سے کیا مراد ہے؟

جواب : میٹلز عموما میلیبل اور ڈکٹائل ہوتی ہیں “میلیبلٹی ” میٹلز کی وہ خاصیت ہے کہ جس کے سبب انہیں کوٹ کوٹ کر چادروں کی صورت میں پھیلایا جا سکتا ہے جبکہ ڈکٹائلٹی سے مراد ان کی وہ خاصیت ہے جس کے تھے تحت انہیں کھینچ کر تاروں کی شکل دی جا سکتی ہے۔

سوال 09 سلور کے کوئی دو استعمالات تحریر کیجیے۔

جواب 1۔ وسیع پیمانے پر سلور کے الائے سکے ، سلور کے برتن چیزیں بنانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ 2 سلور آئینے کی صنعت میں بھی استعمال ہوتا ہے۔

سوال 10 گولڈ کے دو استعمالات تحریر کیجیے۔

جواب: 1- فضا میں اس کی انر ٹنس کی وجہ سے یہ میٹل زیورات میں استعمال ہوتی ہے۔ 2۔ اسے سکے بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

سوال 11 میگنیشیم کی دوسری آئیونائزیشن انرجی پہلی آئیونائزیشن انرجی سے زیادہ ہوتی ہے۔ وجہ بتائیے۔

جواب: میگنیشیم کے ایٹم سے پہلے الیکٹرون کے اخراج کے بعد میٹلز میں الیکٹرونز کی تعداد 11 ہو جاتی ہے۔ جبکہ نیو کلیئس میں پروٹونز کی تعداد 12 ہی ہوتی ہے اس طرح ہر الیکٹرون کے لیے نیو کلیئر چارج میں اضافہ ہو جاتا ہے اور اس کے نتیجے میں نیو کلیئس کی فورس آف اٹریکشن بڑھ جاتی ہے اس لیے دوسرے الیکٹرون کو خارج کرنا مشکل ہو جاتا ہے یوں دوسری آئیونائزیشن انرجی پہلی آئیونائزیشن انرجی سے زیادہ ہوتی ہے۔

سوال 12 گولڈ کو زیورات بنانے کے لیے کیوں استعمال کیا جاتا ہے؟

جواب: سونا بہت ہی نان ری ایکٹو میٹل ہے۔ اس پر فضا کی آکسیجن اور نمی کا اثر نہیں ہوتا۔ اس کے علاوہ منزل ایسڈز اور الکلیز کا اثر بھی نہیں ہوتا۔ اس وجہ سے اسے زیورات بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

سوال 13: ہیلو جنز کیا ہیں ؟ اس فیملی میں پائے جانے والے ممبرز کے نام لکھئے۔

جواب : گروپس 17 کے ایلیمنٹس فلورین، کلورین برومین، آئیوڈین اور ایسٹائین پر مشتمل ہیں ان کو بنیادی طور پر ہیلو جنز کہا جاتا ہے۔

سوال 14 نائٹروجن انسان کے لیے کیسے مفید ثابت ہو سکتی ہے؟

جواب : انسانی جسم کے ماس کا %3 نائٹروجن کا بنا ہے۔ اس کے علاوہ نائٹروجن جو فضا میں 78 ہے، زمین پر زندگی کی لیے ضروری ہے۔ یہ آگ اور جلنے کے عمل کو کنٹرول کرتی ہے ورنہ ہمارے ارد گر د اشیا ایک ہی شعلے حفاظت کے سے جل سکتی ہیں۔

سوال 15 نان میٹلز کی چار طبیعی خصوصیات تحریر کیجیے۔

جواب: 1- ٹھوس نان میٹلز سخت لیکن نازک ہوتی ہیں اور آسانی سے ٹوٹ جاتی ہیں۔ 2- نان میٹلز (سوائے گریفائیٹ) حرارت اور الیکٹریسٹی کی نان کنڈکٹر ہیں۔ 3۔ نان میٹلز دھاتوں کی طرح چمک دار نہیں ہوتی ہیں سوائے آیوڈین (اس کی میٹلز جیسی چمک ہے)۔ 4۔ یہ عام طور پر نرم ہیں (سوائے ڈائمنڈ 

سوال 16 نان میٹلز کے دو کیمیائی خواص لکھئے۔

جواب : نان میٹلز کی اہم کیمیائی خصوصیات درج ذیل ہیں 1 ۔ الیکٹرونز کی کمی ہوتی -1 – ان کے سب سے بیرونی شیل میں میں لیے یہ اپنے ویلنس شیلز مکمل کرنے کے لیے الیکٹرونز قبول کر لیتی ہیں اور مستحکم ہو جاتی ہیں۔ 2۔ یہ میٹلز کے ساتھ آئیونک کمپاؤنڈز اور دوسری نان میٹلز کے ساتھ کو ویلنٹ کمپاؤنڈ ز بناتی ہیں NOCO

سوال 17: گروپ میں نیچے کی طرف میٹلز کی ری ایکٹویٹی کیوں بڑھتی ہے؟

جواب : گروپ میں اوپر سے نیچے کی طرف بڑھیں تو ایٹمز کا سائز بڑھتا ہے اس وجہ سے ان کی آئیونائزیشن انرجی کم ہوتی ہے۔ یوں ان کے پازیٹو آئنز آسانی سے بن جاتے ہیں جن کی وجہ سے گروپ میں اوپر سے نیچے کی جانب میٹلز کی ری ایکٹویٹی بڑھتی ہے۔

سوال :18: الیکٹرو پوزیٹویٹی اور آئیونائزیشن انرجی میں کیا تعلق ہے؟

جواب : الیکٹرو پوزیٹویٹی، آئیونائزیشن انرجی کے اُلٹ ہے۔ گروپ میں اوپر سے نیچے کی جانب جائیں تو آئیو نائزیشن انرجی کم ہوتی ہے اور الیکٹرو پوزیٹویٹی زیادہ ہوتی ہے۔

سوال 19: پیریڈ میں بائیں سے دائیں جانب کیوں الیکٹرو پوزیٹویٹی کم ہوتی ہے؟

جب پیریڈ میں بائیں سے دائیں جانب جائیں تو نیو کلیئر چارج بڑھنے اور ایٹم کا سائز کم ہونے سے الیکٹرو پوزیٹو کیریکٹر کم ہوتا ہے کیونکہ الیکٹرون کا اخراج مشکل ہو جاتا ہے۔

سوال 20 : کیا خالص گولڈ آرائشی اشیا بنانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے ؟ اگر نہیں تو کیوں؟

جواب : خالص گولڈ آرائشی اشیا بنانے کے لیے استعمال نہیں کیا جاتا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ بہت نرم ہوتا ہے۔

سوال 21 : بجلی کی تاریں بنانے کے لیے کا پر کیوں استعمال کیا جاتا ہے؟

جواب بجلی کی تاریں کا پر سے اس لیے بنائی جاتی ہیں کہ یہ ایک اچھا کنڈکٹر ہے اس کے علاوہ یہ بہت زیادہ ڈکٹائل بھی ہے یعنی اس سے موٹی اور باریک ہر طرح کی تاریں بنائی جاسکتی ہیں۔

سوال 22 میگنیشیم کے استعمالات لکھئے۔

جواب : میگنیشیم کے استعمالات درج ذیل ہیں 1 ۔ یہ ایلومینیم پاؤڈر جلانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ 2۔ یہ فائر ور کس میں استعمال ہوتی ہے۔ 3۔ یہ میگنیشیم کو کر وژن سے بچانے کے لیے بطور اینوڈاستعمال ہوتی ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!
Enable Notifications OK No thanks