Biology class 9thClass Matric Part 1 Notes

Class 9th Biology Ch 2 Urdu Medium

ب نبامبر 2: بائیولوجیکل میتھڈ

سوال 1:ایک اچھے ہائپو تھیس کی دو خوبیاں لکھئے۔

:جواب: ایک اچھے ہائپو تھیس کی دو خوبیاں مندرجہ ذیل ہی1 ۔ ں یہ ایک عمومی بیان ہونا چاہیے۔ 2۔ یہ ایک تحقیق طلب خیال ہونا چاہیے۔

سوال 2: ہائپو تھیں کیسے تشکیل دیا جاتا ہے ؟ ہائپو تھیں کیسے؟

جواب:بائیولوجسٹ اپنے اور دوسروں کے مشاہدات کو اعداد و شمار یعنی ڈیٹا کی صورت میں ترتیب دیتا ہے اور ایک ایسا بیان بناتا ہے جو زیر علم بائیولوجیکل پر اہلم کا جواب ثابت ہو سکتا ہو ، مشاہدات کی یہ تحقیق طلب وضاحت ہائپو تھیں کہلاتی ہے۔

سوال 3: بائیولوجیکل پر اہلم کے کہتے ہیں ؟

جواب : بائیولوجیکل پر اہلم سے مراد جانداروں سے متعلق ایسا سوال ہے جو یا تو کوئی شخص یا ادارہ بائیولوجسٹ سے پوچھتا ہے یا جوبائیولوجسٹ کے ذہن میں خود بخود آتا ہے، بائیولوجیکل پر اہلم کہلاتا ہے۔

سوال 4 ڈیٹا کو کس طرح ترتیب دیا جاتا ہے ؟

جواب: ہائپو تھیس کو تشکیل دینے اور پھر ٹیسٹ کرنے کے لیے سائنسدان ڈیٹا اکٹھا کرتے ہیں اور ترتیب دیتے ہیں۔ کوئی تجربہ کرنے سے پہلے سائنسدانوں کے لیے ڈیٹا اکٹھا کرنے کے طریقے بیان کرنا بہت اہم ہے اس سے تجربہ کے معیار کا یقین ہوتا ہے ۔ ڈیٹا کو مختلف صورتوں میں ترتیب دیا جا سکتا ہے مثلاً گرافکس، ٹیبلز، فلوچارٹس، نقشے اور تصاویر وغیرہ۔

سوال 5: نتائج کی رپورٹنگ سے کیا مراد ہے؟

جواب : بائیولوجسٹس اپنے حاصل کردہ نتائج کو سائنسی رسالہ یا کتاب میں شائع کرواتے ہیں وہ ان نتائج کو قومی اور بین الاقوامی میٹنگز اور کالجوں اور یونیور سٹیز کے مباحثوں میں بھی زیر بحث لاتے ہیں۔ نتائج کو شائع کرنا سائنٹیفک میتھڈ کا ایک لازمی جزو ہے

سوال 6: مشاہدہ کی تعریف کیجیے۔ یہ کتنی اقسام کا ہوتا ہے ؟

جواب : بائیولوجیکل پر اہلم کے حل کے لیے پہلے مرحلہ میں بائیولوجسٹ اپنے سابقہ مشاہدات کو دہرانے کے ساتھ ساتھ نئے مشاہدات بھی کرتا ہے۔ مشاہدات کے لیے دیکھنے ، سنے ، سونگھنے ، چکھنے اور چھونے کی پانچ حسیں استعمال کی جاتی ہیں۔  مشاہدات کی دو اقسام ہیں:1 – ماہیتی مشاہدات 2 مقداری مشاہدات

سوال7: انسان ہمیشہ سے بائیولوجسٹ رہا ہے۔ وضاحت کیجیے۔

جواب: انسان ہمیشہ سے ہی ایک بائیولوجسٹ رہا ہے۔ اسے زندگی گزارنے کے لیے بائیولوجسٹ بننا پڑا۔ تاریخ کے آغاز میں وہ جانوروں کا شکاری تھا۔ وہ پھلوں، بیجوں اور جڑوں وغیرہ کو تلاش کرتا تھا ۔ جتنا زیادہ وہ جانوروں اور ان کے مسکن کے بارے میں جان لیتا تھا اتنازیادہ کامیاب شکاری ہوتا تھا۔ اس طرح جتنا زیادہ پودوں کے بارے میں جان لیتا تھا اتنازیادہ وہ:کھانے کے قابل پودوں کا دوسرے پودوں سے فرق کر لیتا تھا۔

سوال 8 بائیولوجیکل میتھڈ کیا ہے ؟

جواب: وہ سائنٹیفک میتھڈ جس میں بائیولوجیکل پر اہلمز کو حل کیا جائے، بائیولوجیکل میتھڈ کہلاتا ہے۔

سوال 9: انکیوبیشن پیریڈ سے کیا مراد ہے؟

جواب: اس سے مراد کسی پیرا سائیٹ کے میزبان کے جسم میں داخل ہونے اور بیماری کی علامات ظاہر ہونے کے درمیان کا وقفہ ہے۔ 

سوال 10بائیولوجیکل میتھڈ میں مقداری مشاہدات بہتر ہوتے ہیں۔ کیسے؟

جواب: مقداری مشاہدات اس لیے بہتر ہوتے ہیں کیونکہ یہ متغیر نہیں ہوتے ، ماپے جاسکتے ہیں اور ان کا اندراج ہندسوں کی صورت میں کیا جاتا ہے ۔ مثلاً پانی کا نقطہ انجماد C ° C جبکہ اس کا نقطہ ابال 100 ہوتا ہے۔

سوال 11 اے۔ ایف اے کنگ کے دو مشاہدات لکھئے۔

جواب : اے۔ ایف۔ اے کنگ کے دو مشاہدات مندرجہ ذیل ہیں :1۔ جو لوگ کمروں سے باہر سوتے تھے ان کو اندر سونے والوں کی نسبت ملیریا ہونے کے چانسز زیادہ ہوتے تھے۔

سوال :12 ڈیڈ کشن میں استعمال ہونے والے دو الفاظ لکھئے۔

جواب:ڈیڈ کشن میں استعمال ہونے والے دو الفاظ اگر ‘ اور ‘تب’ استعمال کیے جاتے ہیں۔

سوال 13: کیو لکس اور ایڈیز مچھر میں فرق کیجیے۔

جواب:کیولکس مچھر بالترتیب انسان اور چڑیا میں ملیر یا پھیلاتا ہے۔ ایڈیز مچھر ڈینگی وائرس کے پھیلنے کا سبب ہے۔

سوال 14:سائنٹیفک میتھڈ کیا ہے؟

جواب: تمام سائنسدان جن میں کیمسٹس، بائیولو جسٹس اور فرسٹس شامل ہیں ، نئے نظریات بنانے اور جانچنے کے لیے ایک ہی طریقہ کار استعمال کرتے ہیں

سوال15: تجربات میں کنٹرول سے کیا مراد ہے؟

جواب : سائنس میں جب بھی کوئی تجربہ کیا جاتا ہے ، یہ ایک کنٹرولڈ تجربہ ہوتا ہے۔ اس میں سائنسدان ایک تجرباتی گروپ کا مقابلہ ایک کنٹرول گروپ’ کے ساتھ کرتا ہے۔ دونوں گروپس کو ایک جیسے حالات میں رکھا جاتا ہے، سوائے جانچے جانے والے متغیر کے۔ مثال کے طور پر فوٹو سنتھی سز کے لیے کاربن ڈائی آکسائیڈ کی ضرورت کو ٹیسٹ کرنے کے لیے بائیولوجسٹ ایک کنٹرول گروپ (ایک پودا جس کو کاربن ڈائی آکسائیڈ مہیا کی گئی ہو) کا مقابلہ ایک تجرباتی گروپ (ایک پودا جس کو کاربن ڈائی آکسائیڈ نہیں دی گئی) سے کرے۔ کاربن ڈائی آکسائیڈ کا ضروری ہونا اس وقت ثابت ہو گا جب کنٹرول گروپ میں تو فوٹو سنتھی سز ہو رہی اور تجرباتی گروپ میں نہیں۔

سوال 16: ڈیڈ کشنر کیسے بنائی جاتی ہیں ؟ مثال دیجیے۔

جواب : اگلے مرحلہ میں بائیولوجسٹ ہائپو تھیس سے ڈیڈ کشنر نکالتا ہے۔ اس مقصد کے لیے ایک ہائپو تھیس کو درست مانا جاتا ہے اور اس سے متوقع نتائج اخذ کیے جاتے ہیں۔ یہ متوقع نتائج ڈیڈ کشنر کہلاتے ہیں۔

سوال17: ڈیڈ کشن اور تھیوری میں فرق لکھئے۔

جواب: ڈیڈ کشنر کو ہائپو تھیس کے منطقی کہا جاتا ہے۔ اس مقصد کے لیے ایک ہائپو تھیس کو درست مانا جاتا ہے اور اس سے متوقع نتائج اخذ کیے جاتے ہیں۔ یہ متوقع نتائج ڈیڈ کشنر کہلاتے ہیں۔ایسے ہائپو تھیں جو وقت کے امتحان میں قائم رہیں یعنی اکثر ٹیسٹ کیے جائیں اور کبھی مستر دنہ ہوں، تھیوریز کہلاتے ہیں۔

سوال :18: ڈینگی بخار سے بچاؤ کے اقدامات بیان کیجیے۔

جواب:ڈینگی بخار سے بچاؤ کے لیے مندرجہ ذیل اقدامات کرنے چاہئیں:1 ۔ پانی کو زیادہ عرصے تک ایک جگہ پر کھڑا نہ رہنے دیں۔ 2۔ صاف پانی کے برتنوں کو ڈھانپ کر رکھیں۔ 3۔ پرانے ٹائروں کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے۔

سوال :19 ڈینگی بخار پھیلانے والے مچھر کا نام لکھئے۔

جواب :ڈینگی بخار پھیلانے والے مچھر کا نام ” ایڈیز ” ہے۔

سوال 20: نتائج کا خلاصہ کیسے کیا جاتا ہے؟

جواب: بائیولوجسٹ تجربات سے حاصل ہونے والا حقیقی اور مقداری ڈیٹا اکٹھا کرتا ہے۔ ہر گروپ سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کا اوسط نکالا جاتا ہے اور ان کا شمار یاتی موازنہ کیا جاتا ہے۔ حتمی نتیجہ کے لیے بھی بائیولوجسٹ شماریاتی تجزیہ کرتا ہے۔

سوال 21: انسان میں ملیریا اور ڈینگی فیور پھیلانے والے مچھروں کے نام تحریر کیجیے۔

جواب: ملیر یا پھیلانے والے مچھر کا نام اینو فلیز ہے۔ مادہ اینو فلیز ملیریا کا سبب بنتے ہیں۔ ڈینگی فیور کا باعث بننے والے مچھر کا نام ایڈیز ہے۔

سوال 22: ملیریا کے دو کنٹرول لکھئے۔

جواب: ملیریا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھنا چاہیے :1- مچھروں کی افزائش نسل نہ ہونے دیں۔ 2۔ مچھر مار سپرے استعمال کیے جائیں۔

سوال 23: ڈینگی بخار میں خون کیوں بہتا ہے؟

جواب: ڈینگی وائرس خون کے خلیوں کو توڑتا ہے اور ساتھ میں بلڈ ویسلز کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔ بلڈ ویسلز کے کمزور ہو جانے کی وجہ سے خون باہر بہتا ہے۔

سوال 24: بائیو انفور میٹکس کی تعریف کیجیے۔

جواب: بائیو انفور میٹکس سے مراد بائیولوجیکل ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے لیے کمپیوٹیشنل اور شماریاتی تکنیک استعمال کرنا ہے۔

سوال 25: نسبت اور پروپورشن میں کیا فرق ہے؟

جواب: اگر دو مقداروں مثلاً ‘ اور ‘b’ میں تعلق کو حاصل تقسیم کی صورت میں ظاہر کیا جائے تو اس تعلق کو ایک مقدار کا:دوسری مقدار کے ساتھ نسبت کہتے ہیں۔ اس کو کولن کی علامت (:) سے ظاہر کیا جاتا ہے۔

سوال 26: تناسب کی تعریف کیجیے۔

جواب:جب دو مقداروں مثلاً ‘a’ اور ‘b’ میں تعلق کو حاصل تقسیم کی صورت میں ظاہر کیا جائے تو ایسے تعلق کو ایک مقدار کا:دوسرے کے ساتھ تناسب کہتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!
Enable Notifications OK No thanks