Biology class 9thClass Matric Part 1 Notes

Class 9th Biology ch 1 Urdu medium

باب نمبر 1 : بائیولوجی کا تعارف

سوال 1 : بائیولوجی کی تعریف کیجیے۔

جواب: بائیولوجی سے مراد زندگی کا سائنسی مطالعہ ہے۔ لفظ ” بائیولوجی ” دو یونانی الفاظ سے اخذ کیا گیا ہے۔ یہ الفاظ ” بائی اوس” اور” لوگوس ” ہیں۔ ہائی اوس کا لفظی مطلب ” زندگی ” اور لوگوس کا لفظی مطلب “سوچنا اور وجہ تلاش کرنا” ہے۔

سوال 2: بوٹنی اور زولوجی میں فرق بیان کیجیے۔

جواب: بوٹنی کا تعلق پودوں کے سائنسی مطالعہ سے ہے۔ زولوجی میں جانوروں کے متعلق سائنسی علم حاصل کیا جاتا ہے۔

سوال3: بائیو ٹیکنالوجی کیا ہے ؟ اس کی کیا افادیت ہے؟

جواب: اس کا تعلق جانداروں سے ایسے مادے حاصل کرنے سے ہے جن سے انسانیت کو فائدہ پہنچتا ہو۔ بائیولوجی میں یہ جدید ترین پیشہ ہے اس کے ماہر وہ تحقیق اور عملی کام کرتے ہیں جن میں مائیکرو آرگنز مز سے مفید مصنوعات بنوائی جاتی ہیں۔

سوال 4: مالیکیولر بائیولوجی کی تعریف کیجیے۔

جواب: نیز مثال بھی دیجیے۔

الیکیولر بائیولوجی (بائیو کیمسٹری) سے مراد زندگی کے مالیکیولز مثلاً پانی، پروٹیز، کار بوہائیڈ رئیس، لپڈز اور نیو کلیک ایسڈ کےبارے میں علم ہے

سوال5: بو علی سینا کے کارہائے نمایاں لکھئے

جواب: بو علی سینا کو علم طب کا بانی مانا جاتا ہے۔ بو علی سینا کو مغرب میں ایویسینا پکارا جاتا ہے ۔ وہ ایک طبیب ، فلاسفر ، ماہر فلکیات اور ایک شاعر تھے۔ ان کی ایک کتاب القانون فی الطب” کو مغرب میں علم طب کے قانون کا درجہ حاصل ہے۔

سوال 6: کرہ زندگی سے آپ کیا مراد لیتے ہیں؟

جواب: زمین کاہے۔ یہ تمام ایکو سٹمز پر مشتمل ہے اور اسے زمین وہ حصہ جہاں جانداروں کی کمیونیٹیز رہتی ہیں، بائیو سفیئر کہلاتا پر کرہ زندگی کہتے ہیں۔

سوال7: بائیو انفورمیٹکس کی تعریف کیجیے۔

جواب: بائیو انفور میٹکس سے مراد بائیولوجیکل ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے لیے کمپیوٹیشنل اور شماریاتی تکنیک استعمال کرنا ہے۔

سوال 8: جنیٹکس کی تعریف کیجیے۔

  جواب: جینز کا مطالعہ اور وراثت میں ان کے کردار کا علم جنیٹکس کہلاتا ہے۔   وراثت سے مراد خصوصیات کا ایک نسل سے دوسری نسل میں منتقل ہونا ہے۔

سوال 9: روز مرہ زندگی میں ہورٹیکلچر کے دو استعمالات لکھئے۔

جواب: روز مرہ زندگی میں ہورٹیکلچر کے دو استعمالات درج ذیل ہیں1 ۔ اس کا تعلق باغبانی سے ہے۔2۔ اس کا ماہر آرائشی پودوں اور پھلوں والے پودوں کی موجودہ اقسام کی بہتری کے لیے اور نئی اقسام پیدا کرنے کے لیےکام کرنا ہے۔

سوال 10: فارمنگ سے کیا مراد ہے؟

جواب: اس پیشہ کا تعلق مختلف اقسام کے فارم تیار اور محفوظ کرنے سے ہے۔ مثال کے طور پر کچھ فارمز میں افزائش نسل کے ایسے طریقہ کار استعمال کیے جاتے ہیں جن سے زیادہ پروٹیز اور دودھ دینے والے جانور پیدا ہوں۔

سوال 11: بائیو فزکس اور بائیو کیمسٹری کی تعریف کیجیے۔

جواب :بائیو فزکس اور بائیو کیمسٹری کی تعریف کیجیے۔بائیو فزکس کا تعلق فزکس کے قوانین کے مطالعہ سے ہے جن کا اطلاق بائیولوجیکل مظاہر پر ہوتا ہے۔ بائیو کیمسٹری کا تعلق. جانداروں میں مختلف کمپاؤنڈز اور کیمیکل ری ایکشنز کے مطالعہ سے ہے۔

سوال12: جابر بن حیان کے کارنامے کیا ہیں ؟

جواب: جابر بن حیان ایران میں پیدا ہوئے اور انہوں نے عراق میں طب کی پریکٹس کی۔ انہوں نے کیمسٹری میں تجرباتی تحقیق کا عمل متعارف کر وایا اور پودوں اور جانوروں پر کئی کتب بھی تحریر کیں۔ ان کی مشہور کتب ” النباتات اور الحیوان ہیں۔

سوال 13: ٹیکسانومی کی تعریف کیجیے۔

جواب: ٹیکسانومی بائیولوجی کی وہ شاخ ہے جس میں جانداروں کی کلاسیکیشن کی جاتی ہے۔:

سوال 14: پی ٹیز کی تعریف کیجیے۔

جواب: پی شیز ایسے جانداروں کا گروہ ہے جو فطری طور پر آپس میں جنسی تولید کر سکتے ہوں اور جنسی تولید کی اہلیت والے نئے :جاندار پیدا کر سکتے ہیں۔ ایک پی شیز کے جاندار جنسی تولید کے لحاظ سے دوسری پسی شیز کے جانداروں سے الگ ہوتے ہیں۔

سوال 15: پسی شیز اور مسکن میں فرق بیان کیجیے۔

جواب: پسی شیز سے مراد جانداروں کا ایک ایسا گروپ ہے جو بار آور جاندار پیدا کرنے کے لیے آپس میں جنسی تولید کر سکیں جبکہ مسکن سے مراد ماحول کا وہ علاقہ ہے جس میں جاندار رہتا ہو۔

سوال 16: سرسوں کے پودے کا استعمال لکھئے۔

جواب: سرسوں سردیوں میں بویا جاتا ہے اور یہ سردیوں کے آخر میں بیچ دیتا ہے۔ پودے کے جسم کو سبزی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اور اس کے بیجوں سے تیل نکالا جاتا ہے۔

سوال 17: بائیو مالیکیولز کے گروپس کے نام لکھئے۔

.جواب: بائیو مالیکیولز کے دو گروپس ہیں 1 – مائیکر و مالیکیولز 2 میکرو مالیکیولز

سوال18: پاپولیشن اور کمیونٹی کی تعریف کیجیے۔

جواب: ایک خاص وقت میں ایک جگہ پر موجود ایک ہی پسی شیز کے جانداروں کا گروپ پاپولیشن کہلاتا ہے۔ ایک ہی ماحول میں رہنے والی مختلف پاپولیشنز جو آپس میں لین دین کرتی ہوں ایک کمیونٹی کہلاتی ہے۔

سوال :19 آرگنائزیشن کے درجے ترتیب میں لکھئے۔

جواب: 1 ۔ سب اٹامک اور اٹامک لیول 2- مالیکیولر لیول 3- آرگنیلی اور سیل لیول

سوال 20 جواب:بائیو ایلیمنٹس کی تعریف کیجیے۔ مثالیں دیجیے۔

جواب: فطرت میں پائے جانے والے 92 ایلیمنٹس میں سے 16 ایلیمنٹس کو بائیو ایلیمنٹس کہتے ہیں۔ یہ جانداروں کے اجسام کا مادہ بنانے میں حصہ لیتے ہیں۔ صرف چھ (Ca، N،H، C،C اور P ایسے ہیں جو پورے جسم کی کمیت کا %99 بناتے ہیں۔ ( Zn، Mn، Cu، Fe، M NaCl S اور 1) مل کر جسم کی کمیت کا صرف 16 بناتے ہیں۔

سوال 21: ٹشولیول کیا ہے اور اس کی مثالیں دیجیے۔

جواب: ملٹی سیلولر جانداروں میں ایک جیسے سیلز ( ایک جیسا کام کرنے والے ) گروپس کی شکل میں منظم ہوتے ہیں۔ ان گروپس کو ٹشوز کہتے ہیں۔ ایک ٹشو سے مراد مشتر کہ کام کے لیے مخصوص ایک جیسے سیلز کا گروپ ہے۔ پودوں میں ٹشوز کی مختلف اقسام پائی جاتی ہیں جیسے اپنی ڈرمل ٹشو ، گراؤنڈ ٹشو وغیرہ۔ جانوروں کے ٹشوز بھی مختلف طرح کے ہیں مثلاً نروس ٹشو،مسکولر ٹشو وغیرہ۔

سوال 22 چھ اہم بائیو ایلیمنٹس کے نام لکھئے۔

P اور O, C, H, N, Ca جواب: چھ اہم بائیو ایلیمنٹس کے نام درج ذیل ہیں

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!
Enable Notifications OK No thanks