Class Matric Part 2 NotesComputer class 10th

Matric Part 2 Class 10th Computer Unit 4 Urdu Medium

Matric Part 2 Class 10th Computer Unit 4 Urdu Medium on newsongoogle.com by Bilal Articles

 یونٹ نمبر 4 اریز

(Array) ارے 

ایک ارے متغیرات کا سیٹ ہے جو کہ ایک ہی قسم کے ڈیٹا کو سٹور کر سکتا ہے۔ ایک میموری لوکیشن میں ایک قیمت درج ہوتی ہے جو ارے کارکن کہلاتی ہے۔

ارے انڈیکس / ارے سب سکرپٹ

ارے کے ارکان تک رسائی ان کی پوزیشن یا لوکیشن نمبر کے ذریعے ہوتی ہے جسے ارے انڈیکس یا ارے سب

سکرپٹ کہا جاتا ہے۔ 

ارے کا سینٹیکس

ارے کو ڈیفائن کرنے کا سینٹیکس مندرجہ ذیل ہے۔

Size of Array) Array Name)

DIM سٹیٹمنٹ

GW-BASIC میں ارے میں 10 سے زیادہ ارکان محفوظ کرنے کے لیے سٹیٹمنٹ استعمال ہوتی ہے اس کا

سینٹیکس یہ ہے.

(DIM Array Name (Size of Array)

ارے کی اقسام

یک سمتی ارے یک سمتی ارے ایک قطار یا ایک کالم پر مشتمل ہوتی ہے۔ اسے ارے بھی کہتے ہیں. 

دو سمتی ارے دو سمتی ارے قطاروں اور کالموں پر مشتمل ہوتی ہے۔ ایک رکن کی شناخت کے لیے دو انڈیکس قیمتیں دینا پڑتی ہیں جو کہ قطار کا نمبر اور کالم کا نمبر ہیں. 

ارے کی مینی پولیشن ارے کی مینی پولیشن ارے پر مختلف عوامل سر انجام دینا جیسا کہ ارے میں ایک خاص رکن کو ڈھونڈنا، دو مختلف اریز سے ارکان کا موازنہ، ارے کو سٹور کرنا، ارے میں سے چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا عدد معلوم کرنا اور ارے کا ترتیب دینا۔

سوال: ارے میں سب سکرپٹ ویری ایبل کا استعمال بیان کیجئے۔

جواب۔ سب سکرپٹ ویری ایبل کے ذریعے ہم لوپ چلا کر ارے کی مختلف میموری لوکیشنز میں مختلف قیمتیں محفوظ کر سکتے ہیں۔

سوال: سادہ اور سب سکر پیٹڈ ویری ایبل میں فرق بیان کریں۔

جواب۔ ایک سادہ ویری ایبل میں ایک قیمت کو ہی محفوظ کیا جا سکتا ہے جبکہ سب سکر پیڈ ویری ایبل کی مد د سے ارے کی مختلف میموری لوکیشنز میں مختلف قیمتیں محفوظ کی جاسکتی ہیں۔

سوال: دیے گئے اعاد میں سے طاق اعداد کی فہرست پرنٹ کرنے کے لیے پروگرام تحریر کریں۔

جواب.6, 42, 4, 77, 32, 9, 21, 22, 8, 45, 15, 46

10 DIM number(12)

20 FOR i = 0 to 11

30 READ number(i)

40 If number(i)\2 = number(i)/2 then GOTO 60 else GOTO 50

50 PRINT number(i)

60 next i

70 DATA 6, 42, 4, 77, 32, 9, 21, 22, 8, 45, 15, 46

سوال: ارے A کے ارکان اور ارے B کے ارکان کو جمع کرنے کے لیے الگور تھم لکھیں۔

 جواب.

sum = 0

FOR i = 0 to n – 1 STEP 1

sum = A(i) + B(i)

NEXT i

سوال نمبر 15۔ایک پروگرام لکھیں جو میں اعداد پر مشتمل ارے پڑھے اور ارے کے ارکان کا حاصل ضرب معلوم کرے۔

جواب

10 mul = 1

20 DIM A(20)

30 FOR i = 0 to 19 STEP 1

40 INPUT “enter a number” A(i)

50 mul = mul*A(i)

60 NEXT i

70 PRINT “Product of all numbers is “mul

سوال نمبر 16۔ ایک پروگرام لکھیں جو یوزر کے دیے گئے بارہ اعداد پر مشتمل ارے  پڑھے اور پھر ارے کے تمام ارکان کا مجموعہ اور اوسط پرنٹ کرے۔

جواب

10 DIM Z(12)

20 sum = 0

30 FOR i = 0 to 11 STEP 1

40 INPUT “enter value” Z(i)

50 sum = sum + Z(i)

60 NEXT I

70 avg = sum/12

80 PRINT “Sum = “sum90 PRINT “Average = ” avg

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!
Enable Notifications OK No thanks