Chemistry class 10thClass Matric Part 2 Notes

Matric Part 2 Class 10th chemistry Unit 9 Urdu Medium

Matric Part 2 Class 10th chemistry Unit 9 Urdu Medium on newsongoogle.com by Bilal Articles

باب نمبر 9: کیمیکل ایکوی لبریم

سوال 1: فارورڈ ری ایکشن اور ریورس ری ایکشن میں فرق بیان کیجیے۔

جواب  فارورڈ ری ایکشن اور ریورس ری ایکشن کے فرق کو درج ذیل نکات کی مد د سے واضح کیا جا سکتا ہے

فارورڈ ری ایکشن

یہ ایساری ایکشن ہے جس میں ری ایکٹنٹس پروڈکٹس بنانے کے لیے ری ایکشن کرتے ہیں۔  

۔ یہ بائیں سے دائیں جانب واقع ہوتا ہے۔

۔ ابتدائی مرحلے میں فارورڈ ری ایکشن کا ریٹ بہت تیز ہوتا ہے۔

۔ یہ بتدریج کم ہوتا ہے

ریورس ری ایکشن

۔ یہ ایساری ایکشن ہے جس میں پروڈکٹس ری ایکٹنٹس بنانے کے لیے ری ایکشن کرتے ہیں۔

۔ یہ دائیں سے بائیں جانب واقع ہوتا ہے۔

شروع میں ریورس ری ایکشن کا ریٹ بہت کم ہوتا ہے۔

۔ یہ بتدریج تیز ہوتا ہے۔

سوال 2: فارورڈ ری ایکشن کے دو میکرو سکوپک خواص بتائیے۔

جواب 1۔ یہ ایساری ایکشن ہے جس میں ری ایکٹنٹس پروڈکٹس بنانے کے لیے ری ایکٹ کرتے ہیں۔

۔1 یہ بائیں سے دائیں جانب واقع ہوتا ہے۔

سوال 3: سٹیٹک ایکوی لبریم سے کیا مراد ہے ؟ مثال دے کر وضاحت کیجیے۔

جواب جب کوئی ری ایکشن مزید آگے نہیں بڑھ رہا ہوتا ہے تو یہ سٹیٹک ایکوی لبریم کہلاتا ہے۔

مثال: ایک عمارت گرنے کی بجائے قائم رہتی ہے چونکہ اس پر عمل کرنے والی تمام فورسز توازن میں ہوتی ہیں۔

سوال 4: لاء آف ماس ایکشن کی تعریف کیجیے۔

جواب اس لاء کے مطابق کسی شے کے ری ایکٹ کرنے کا ر سے اس کے ایکٹوماس کے ڈائر یکٹلی پروپور سنل ہوتا ہے اور کسی ری ایکشن کا ریٹ ری ایکٹ کرنے والی اشیا کے ایکٹومائنز کے حاصل ضرب کے ڈائر یکٹی پروپور سل ہوتا ہے۔”

سوال 5: ایکٹو ماس کیا ہے ؟ اس کا یونٹ بیان کیجیے۔

جواب ایکٹو اس سے مراد کسی شے کی مولر کنسنٹریشن ہے جس کے یونٹس 3

mol am ہیں اور اسے سکوئر بریکٹ سے ظاہر کیا جاتا ہے۔

سوال 6: نیومی ریٹر اور ڈی نومی ریٹر کیا ہیں ؟

جواب  کسی بھی ری ایکشن کی ریٹ ایکویشن میں ہمیشہ پروڈکٹس کی جانب موجود اشیا کو نیومی ریٹر اور ری ایکٹنٹس کی جانب اشیا کو ڈی نومی ریٹر کے طور پر لکھا جاتا ہے۔

سوال 7: ایکوی لبریم کونسٹنٹ کی تعریف کیجیے۔

جواب ایکوی لبریم کونسٹنٹ متوازن کیمیائی مساوات میں پروڈکٹس کے کو ایفی سنٹس ان کی مولر کنسنٹر یشن کے بطور قوت نما کا حاصل ضرب اور ری ایکٹنٹس کے کو ایفی سنٹس ان کی مولر کنسٹریشن کے بطور قوت نما کا حاصل ضرب کے درمیان نسبت ہے۔

سوال 8: ری ایکشن کی حد سے کیا مراد ہے؟

جواب ری ایکشن کی حد سے مراد ہے کہ ایکوی لبریم قائم ہونے سے پہلے کس حد تک ری ایکشن ہو گا۔

سوال 9: ریور سیسل ری ایکشنز کیا ہیں؟ ان کی چند خصوصیات بیان کیجیے۔

جواب ” ایسے ری ایکشنز جن میں پروڈکٹس دوبارہ ری ایکٹنٹس بنانے کے لیے ری ایکٹ کرتے ہیں ریور سیمل ری ایکشنز کہلاتے ہیں۔ “

ریور سیسل ری ایکشنز کی خصوصیات درج ذیل ہیں

۔ یہ ری ایکشنز کبھی تکمیل تک نہیں پہنچ پاتے۔

۔ ان ری ایکشنز کو ری ایکٹنٹس اور پروڈکٹس کے درمیان دو تیروں () کے ذریعے ظاہر کیا جاتا ہے۔

یہ ری ایکشنز دونوں سمتوں میں کروائے جاسکتے ہیں یعنی فارورڈ اور ریو _

۔ ریور سیسل ری ایکشن ایساری ایکشن ہے جو حالات کے تحت کسی بھی سمت میں کر وایا جا سکتا ہے۔ 

سوال 10: کیمیکل ایکوی لبریم کی حالت بیان کیجیے۔

 جواب جب کسی کیمیکل ری ایکشن میں فارورڈ ری ایکشن اور ریورس ری ایکشن کا ریٹ برابر ہو جاتا ہے تو یہ حالت کیمیکل  ایکوی لبریم کی حالت کہلاتی ہے۔

سوال 11: ارریور سیسل ری ایکشن کی خصوصیات بیان کیجیے۔

جواب ار ریور سیسل ری ایکشنز مندرجہ ذیل خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں:

۔ زیادہ تر ری ایکشنز جن میں پروڈکٹس دوبارہ سے ری ایکٹنٹس بنانے کے لیے ری ایکٹ نہیں کرتے اور یور سیل ری ایکشنز کہلاتے ہیں۔

ارریور سیسل ری ایکشنز کو تکمیل شدہ مانا جاتا ہے۔ 

ارریور در سیسل ری ایکشنز کو ری ایکٹنٹس اور پروڈکٹس کے درمیان ایک تیز سے ظاہر کیا جاتا ہے۔

سوال 12: ڈائنامک ایکوی لبریم کیسے قائم ہوتا ہے؟

جواب جب کوئی ری ایکشن نہ رُکے اور صرف اس کے فارورڈ اور ریورس ری ایکشنز کے ریٹ ایک دوسرے کے برابر لیکن مخالف سمت میں ہوں تو یہ ڈائنامک ایکوی لبریم کی حالت کہلاتی ہے۔ ڈائنامک ایکوی لبریم کی حالت میں:

ریورس ری ایکشن کا ریٹ = فارورڈ ری ایکشن کاریٹ

سوال 13: ایکوی لبریم کی حالت میں ری ایکشن کیوں نہیں رکتا ؟

جواب ایکوی لبریم کی حالت میں فارورڈ ری ایکشن اور ریورس ری ایکشن کا ریٹ برابر ہو جاتا ہے اس لیے ایکوی لبریم کی حالت میں ری ایکشن کبھی نہیں رکھتا۔

سوال 14: ایکوی لبریم کسی بھی طریقے سے کیوں حاصل کیا جاسکتا ہے؟

جواب ایکوی لبریم کی حالت کو کسی بھی طریقے سے حاصل کیا جا سکتا ہے جو کہ ری ایکٹنٹس یا پروڈکٹس سے شروع ہو رہا ہوتا ہے۔ ایکوی لبریم کی حالت میں خلل ڈالا جا سکتا ہے اور اسے دی ہوئی حالت ( کنسٹریشن، پریشر اور ٹمپریچر)

کے تحت دوبارہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

سوال 15: ایکٹوماس اور ری ایکشن کے ریٹ میں کیا تعلق ہے؟

جواب لاء آف ماس ایکشن کے مطابق کسی شے کے ری ایکٹ کرنے کاریٹ اس کے ایکٹوماس کے ڈائر یکٹلی پر واپور سنل ہوتا ہے اور کسی ری ایکشن کاریٹ، ری ایکٹ کرنے والی اشیا کے ایکٹو ماسز کے حاصل ضرب کے ڈائر یکٹلی پر و پور سنل ہوتا ہے۔

سوال 16: نائٹروجن اور ہائڈروجن سے امونیا بننے کے لیے ایکوی لبریم کونسٹنٹ کی ایکسپریشن لکھئے۔

جواب امونیا بنانے کے لیے ہائڈروجن اور نائٹروجن کے ری ایکشن کی متوازن کیمیکل مساوات یہ ہے

سوال 17: لاء آف ماس ایکشن کس نے پیش کیا ؟

جواب لاء آف ماس ایکشن گلڈ برگ اور ویگ نے 1869ء میں پیش کیا۔

سوال 18: ری ایکشن کی سمت کی پیش گوئی کیسے کی جاسکتی ہے؟

جواب کسی خاص لمحے پر ری ایکشن کی سمت کی پیش گوئی ایکوی لبریم ایکسپریشن میں ری ایکٹینٹس اور پروڈکٹس کی اس لمحے پر کنسنٹر یشنز کے اندراج سے کی جاسکتی ہے۔

سوال 19: آپ کو کیسے پتہ چلے گا کہ ری ایکشن نے ایکوی لبریم حاصل کر لیا ہے؟

جواب جب کسی کیمیکل ری ایکشن میں کی ویلیو کے برابر ہو جائے تو اس کا مطلب ہے کہ ری ایکشن ایکوی لبریم کی K کی ویلیو ، Q ۔ حالت میں ہے

سوال 20: ایسے ری ایکشن کی خصوصیات بیان کیجیے جو فوراً ایکوی لبریم کی حالت کو پہنچ جاتا ہے۔

جواب ایساری ایکشن جو فوراً ایکوی لبریم کی حالت کو پہنچ جاتا ہے اس میں

K کی ویلیو بہت چھوٹی ہوتی ہے۔ K کی چھوٹی ویلیو یہ نشاندہی کرتی ہے کہ ری ایکٹنٹس کی معمولی مقدار پروڈکٹس میں تبدیل ہونے سے بہت جلد ایکوی لبریم قائم ہو جاتا ہے۔ ایکوی لبریم کی حالت میں تقریباً تمام ری ایکٹنٹس موجود ہیں اور پروڈکٹس تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ایسے ری ایکشن کبھی مکمل نہیں ہوتے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!
Enable Notifications OK No thanks